dushwari

تری پور :19؍اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع)تری پورہ کے گورنر تتھاگت رائے نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے دیوالی کی آتش بازی کا لاوڈ اسپیکر پر ہونے والی اذان سے موازنہ کرنے ہوئے کہا کہ آتش بازی کی آواز سے نوائس پولیوشن پر سب شور مچاتے ہیں ، مگر  لاوڈ اسپیکر سے ہونے والی اذان سے آلودگی کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہتا ہے۔ خیال رہے کہ تری پورہ کے گورنر کا یہ کوئی پہلا متنازع بیان نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ متنازع بیان دے چکے ہیں۔

ضلع جالنہ میں خواتین کے اجتماعات اورجلسۂ عام کا کامیاب انعقاد 

جالنہ 18؍ اکتوبر 2017(فکروخبر /ذرائع) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے شعبہ اصلاح معاشرہ کے تحت مراٹھواڑہ میں دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم جاری ہے، مورخہ ۱۷؍اکتوبر منگل کوصبح منٹھا میں مستورات کا ایک جلسۂ عام منعقد کیا گیا جس میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے خطاب فرمایا آپ نے خواتین کو نیکی اور پرہیزگاری اختیار کرنے کی تلقین کی اور بتایا کہ پردہ مسلمان عورتوں کی عزت ہے،اورحیا ان کازیور ہے،آپ نے کہا کہ بے پردگی مسلمان عورتوں کے لیے ذلت اور رسوائی ہے،منٹھا کے بعد بورڈ کاقافلہ سفر کر کے پرتور پہونچا جہاں دو مقامات پر خواتین کااجتماع رکھاگیا تھا،

اجودھیا ۔18اکتوبر2017(فکروخبر /ذرائع)  اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اجودھیا کی ترقی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسے قومی اور بین اقوامی سیاحت کے نقشے پر لایا جائےگا۔یوگی نے کہا کی اجودھیا ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ حکومت اسکی ترقی ہر حال میں یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا یہ سیاحت کا ایک بڑا مرکز ہے اس نقطہ نظر سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اجودھیا کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بین اقوامی معیار بخشنے کی طرف حکومت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسی وجہ سے یہ تہوار منایا جا رہا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES