dushwari

(معزز قارئین و ناظرین! فقہی مسائل والا کالم آپ کے دینی، معاشی و معاشرتی، اور دیگر امور کے مسائل کے حل کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ شوافع و احناف کے معتبر علمائے کرام و قاضیان و مفتیان کرام سے رابطہ کرکے آپ کے مسائل کو دینی نقطہ نظر سے جواب دیا جائے گا۔ اس کے لیے آپ ہمیں اپنے سوالات میل کریں ۔ چونکہ ہر عبادت کی ابتداء طہارت سے ہے تو ہم نے یہاں فقہی مسائل کی ابتداء طہارت کے حکم سے کیا ہے : ملاحظہ فرمالیں ...................................ایڈیٹر)

(فکروخبراداراتی تحقیقی مضمون)

یوم میلاد منانا جس کو برتھ ڈے کہتے ہیں نہ کتاب وسنت سے ثابت ہے نہ صحابہ او رسلف صالحین کے عمل سے ، شریعت نے بچوں کی پیدائش پر ساتویں دن عقیقہ رکھا ہے جو مسنون ہے اور جس کا مقصد نسب کا پوری طرح اظہار او رخوشی کے اس موقع پر اپنے اعزہ واحباب اور غرباء کو شریک کرنا ہے ، برتھ ڈے کا رواج اصل میں مغربی تہذیب کی ’’ برآمدات ‘‘ میں سے ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام کا یوم پیدائش بھی مناتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری قوموں سے مذہبی او رتہذیبی مماثلت اختیار کرنے کو ناپسند فرمایا ہے اس لیے یہ جائز نہیں ، مسلمانوں کو ایسے غیر دینی اعمال سے بچنا چاہئے ۔ (جدید فقہی مسائل / مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صفحہ نمبر ۴۴۵)

محمد نجیب سنبھلی قاسمی، ریاض 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِےْن، وَالصَّلاۃُ وَالسَّلامُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِےْمِ وَعَلیٰ آلِہِ وَاَصْحَابِہِ اَجْمَعِےْن۔

رَمِی: جمرات پر کنکریاں مارنے کو رمی کہتے ہیں۔

جَمَرات: یہ منی میں تین مشہور مقام ہیں جہاں اب دیوار کی شکل میں بڑے بڑے ستون بنے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم، نبی اکرم ﷺ کے طریقہ اور حضرات ابراہیم علیہ السلام کی اتباع میں ان تین جگہوں پر کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ ان میں سے جو مسجد خیف کے قریب ہے جمرہ اولیٰ، اسکے بعد بیچ والے جمرہ کو جمرہ وسطی اور اس کے بعد مکہ مکرمہ کی طرف آخری جمرہ کو جمرہ عقبہ یا جمرہ کبری کہا جاتا ہے۔

(اداراتی تحقیقی مضمون)

آج کل علاج کی بعض صورتوں میں ریڑھ یا کمر میں ایسے انجکشن لگائے جاتے ہیں جس سے کمر سے نیچا کا حصہ بے حس ہوجاتا ہے ۔ یہ صورت بھی ناقض وضو ہے کیوں کہ فقہانے جنون ، بے ہوشی او رغشی کو ناقض وضو مانا ہے اس لیے کہ اس کی وجہ سے انسان کی اپنے اعضاء پر گرفت باقی نہیں رہتی او راس کی وجہ سے ناقض وضو کے پیش آنے کا ادراک نہیں ہوپاتا واللہ أعلم (جدید فقہی مسائل / مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صفحہ نمبر ۹۳) 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES