dushwari

مختصر ذکر(دوسری قسط)

اداراتی تحقیقی مضمون

زبردست معافی
حضرت ابوھریرہ سے روایت ہے کہ رسولﷺنے فرمایا کہ جس نے روزانہ سو؍۱۰۰دفعہ(سبحان اللہ وبحمدہ)کہااس کے گناہ معاف کردئے جا ئیں گے اگر چہ زیادتی میں سمندر کے جھاگوں کے برابر ہوں۔بخاری(۶۴۰۵) مسلم(۶۸۸۰)
کتنا خوش کن نسخہ ہے اللہ کے ان خوش نصیب بندوں کیلئے جو اچھی بات سننے پر عمل کی طرف راغب ہوتے ہیں اور اس کے رحم وکرم کی کوئی انتہاء نہیں جس نے ایک چھوٹے سے عمل پر اتنی بڑی معافی کااعلان کیا .جس طرح تیز روشنی اندھیرے کو ایک دم ختم کردیتی ہے اور جس طرح سخت تپش نمی اور رطوبت کو فنا کردیتی ہے اسی طرح اللہ کاذکر اور دوسری نیکیاں گنا ہوں کے گندے اثرات کو فنا کردیتی ہیں۔

سبحان اللہ وبحمدہ کا مطلب اللہ ہر اس چیز سے پاک ہے جو اس کی ذات کے شایان شان نہیں ہے اور جس میں ذرابھی قصور یا عیب کاکوئی شائبہ ہے اور اسی کے ساتھ تمام صفات کمال کا اس کی ذات عالی کیلئے اثبات اور اس کی بناء پر اس کی حمد وثناء ۔جہاں تک بات اس حدیث میں معافی کی کہی گئی ہے اس سے عام طور پر علماء نے گناہ صغیرہ کو مراد لیا ہے باقی گناہ کبیرہ کیلئے توبہ واستغفار ضروری ہے ۔واللہ اعلم

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES