dushwari

مولانا عبدالنور فکردے ندوی

قسط نمبر۳۱
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا :جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے جس میں اس سے بہت سی قابل مواخذہ وفضول باتیں سرزد ہوئیں ،مگر اس نے اسی مجلس سے اٹھتے وقت یہ کہا ’’سبحانک الّلٰھمّ وبحمدک آشھد ان لا الہ الاّ انت آستغفرک وآتوب الیک‘‘ تو اللہ تعالی اس کی ان سب لغزشوں کو معاف فرمادے گا جو اس مجلس میں اس سے سرزد ہوئیں ہو ۔(ترمذی۳۴۳۳)

عبدالنور عبدالباری فکردے ندویؔ 

قسط نمبر ۳۰ 
حضرت عمر بن الخطابؓسے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا: جس آدمی کی نظر کسی مبتلائے مصیبت اور دکھی پر پڑھے اور وہ کہے الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ وفضّلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلاً(تمام تعریف اس اللہ کے لئے جس نے مجھے عافیت دی اور محفوظ رکھا اس بلا ومصیبت سے جس میں تجھ کو مبتلا کیا گیا اور اپنی بہت سی مخلوقات پر اس نے مجھے فضیلت بخشی )تو وہ اس بلا ومصیبت سے محفوظ رہے گا خواہ کوئی بھی مصیبت ہو زندگی بھر کے لئے ۔(ترمذی۳۴۳۱) 

غفلت کی جگہ یعنی بازار میں اللہ کا ذکر
عبدالنور عبدالباری فکردے ندویؔ 

قسط ۲۹؂
حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا : جو بندہ بازار گیا اور اس نے کہا’لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ ،لہ الملک ولہ الحمد یحیے ویمیت وھو حیٌلا یموت بیدہ الخیر وھو علی کل شیےٍ قدیر،تو اللہ کی طرف سے اس کے لئے ہزاروں ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی، ہزاروں ہزار گناہ معاف کر دئیے جائیں گے، ہزاروں ہزار درجے اس کے بلند کردئیے جائیں گے ،اور اللہ تعالی کی طرف سے اس کے لئے جنت میں ایک شاندار محل تیا ر ہوگا۔ترمذی(۳۴۲۹)
[ف۔ا] چونکہ بازار غفلت اور شیاطین کے اڈّے ہیں اس لئے جو ایسی جگہوں پر بھی اللہ کو یاد کرے گا تو خداوند قدوس کی طرف سے اس پر بے حد وحساب عنایات ہوگی ،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES