dushwari

تازہ ترین خبر:

مولانا محمدشمیم ندوی 

تاریخ کی دنیا میں ہزاروں لاکھوں اشخاص نمایاں ہیں، جنھوں نے آنے والوں کے لئے اپنی زندگیاں نمونے کے طورپر پیش کی ہیں،ایک طرف شاہان عالم کے شان و شوکت کے دربارہیں، تو دوسری طرف شپہ سالاروں کی جنگی قطاریں،ایک طرف حکماء اور فلاسفروں کا متین گروہ ہے،تو دوسری طرف فاتحین عالم کی پر جلال صفیں،ایک طر ف شعراء کی بزم رنگین،تو دوسری طرف دولت مندوں اور خزانوں کے مالکوں کی کھنکھناتی تجوریاں ہیں،

 فرقہ پرست طاقتوں کو آگے بڑھنا سے روکنا بھی اس کی اہم ذمہ داری 

نقطہ نظر :ڈاکٹر منظور عالم

گجرات انتخابات کی تاریخ قریب آچکی ہے ،ممکن ہے جس وقت آپ یہ مضمون پڑھ رہے ہوں اس کے ایک دن بعد گجرات میں رائے شماری کا سلسلہ شروع ہوجائے ،9 اور 14 دسمبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے جبکہ 18 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔گجرات کے رواں انتخابات پر پورے ہندوستان کی نظر ہے ،خاص طور پر حکمراں جماعت بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی گجرات انتخابات جس انداز سے لڑرہے ہیں اس سے پتہ چل رہاہے کہ یہ صوبائی انتخاب کے بجائے لوک سبھا کا الیکشن ہے ،

لالو پرساد یادو

۱۹۹۲ ؁ء میں بابری مسجد کا انہدام ہم سبھی کو ملوث کرتا ہے۔ یہ ایک ایسے تصور اور ایسے یقین پر براہِ راست حملہ تھا جسے دستورِ ہند میں مقدس مقام دیا گیا ہے۔ بابری مسجد کی شہادت کی پچیسویں برسی کے تناظر میں ہندوستانی قوم کی بنیادی اقدار میں برپا ہونے والی زبردست تبدیلی پر میں صرف حیرت ہی کر سکتا ہوں۔ گزشتہ صدی کی نویں دہائی کے وسط سے شروع ہونے والی سیاسی پیش رفت کے دوران میں ایسی غیر معمولی تبدیلی دیکھ چکا ہوں جس نے ہندوستانی قومیت کی بنیادوں کو متزلزل کر دیا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES