dushwari

عارف عزیز(بھوپال)

* جمہوریت میں اقتدار اعلیٰ عوام کے ہاتھوں میں ہوتا ہے اور ان کو وسیع تر اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ لیکن ان اختیارات کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں کا بوجھ کافی بڑھ جاتا ہے ۔ عام طور سے غلط فہمی یا ناواقفیت کے باعث یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عوام کے منتخبہ نمائندے یا سیاسی جماعتیں ہی ان کی رہنما ہوتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ جمہوری طرز حکومت میں رہنمائی کی ساری ذمہ داری عوام کے سپرد ہوجاتی ہے جو الیکشن کے ذریعہ اپنی رائے کا برملا اظہار کرکے نہ صرف عوامی نمائندگان کو منتخب کرتے ہیں بلکہ خون خرابہ اور درباری سازشوں کے بغیر اقتدار کی منتقلی کا کام بھی بآسانی انجام دے دیتے ہیں۔

’آوازگروپ‘‘ مہاڈ’کے زیرِ اہتمام تحریکِ آزادی میں مسلمانوں کے کردار پرعالیشان اور تاریخی نمائش 

آواز گروپ نے مہینوں تحقیق کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے :ایڈیٹر فکروخبر

مہاڈ/بھٹکل24جنوری (فکروخبرنیوز )تاریخ بنانے والوں نے تاریخ بنائی مگر تاریخ لکھنے والوں نے جھوٹ کا سہارا لیا، اس ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے میں جو مسلمان کا کردار تھا اس کو چھپایا گیا، تاریخ سے کھلواڑ کیا گیا، اسی بات کے پیشِ نظر آج ضرورت پڑی کہ یہ نمائش عوام کے سامنے پیش کی جائے تاکہ یہ سچ لوگوں کے سامنے آئے کہ مسلمان لاکھوں کی تعداد میں اس ملک کے لئے شہید کردئے گئے تھے، ان باتوں کا اظہار حضرت مولانا سجاد نعمانی دامت برکاتہم نے کیا، وہ کل رات یہاں مہاراشٹرا کے تاریخی ضلع رائیگڈھ کے اہم علاقے مہاڈ میں ’’آواز گروپ ‘‘کے زیرِ اہتمام منعقد ہ تحریکِ آزادی میں مسلمانو ں کے کردار کے یک روزہ نمائش کی آخری عام نشست میں عوام سے خطاب فرمارہے تھے۔

حفیظ نعمانی

کرناٹک کا مرکزی شہر بنگلور ملک کے چند خوبصورت اور پرانے شہروں میں امتیازی حیثیت کا شہر ہے لیکن اس وقت وہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے۔ اس لئے وہ سنگھ کو کھٹک رہا ہے۔ بجرنگ دل کی دو روزہ کانفرنس میں وہاں جو کچھ کہا گیا اس سے یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ کرناٹک سنگھ کے نشانے پر ہے۔ کانفرنس میں ایک نیا نعرہ دیا گیا ہے کہ ’’ہندو گھٹا اور ملک بٹا‘‘ اور ہندو کے گھٹنے کا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ اگر مسلمانوں کی آبادی بڑھی تو ہندو کم ہوجائیں گے۔ اس کا علاج یہ تجویز کیا گیا ہے کہ جہاں کہیں مسلمانوں کی آبادی 20 فیصدی ہے وہاں نس بندی مسلمانوں کے لئے لازمی کردی جائے تاکہ آبادی کا تناسب 80 ہندو اور 20 مسلمان سے آگے نہ بڑھے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES