dushwari

درسِ اتحاد اور الیکشن

منظوم مہمان اداریہ 

از:۔ محمد نعمان اکرمی ندویؔ 

معزز قارئین! یہاں ہم ایک منظوم مہمان اداریہ آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں، مولانا نعمان اکرمی ندویؔ نے شہر کے سیاسی حالات اور انتخابات کے سلسلہ میں منظوم طریقہ سے بہترین انداز میں حقیقتِ حال کو کھول کر رکھ دیا ہے ملاحظہ فرمائیں۔

شرط  یکجہتی کی لازم ہے  جماعت کے لئے
پھر خدا کی ذات کافی ہے اعانت کے لئے
فیصلہ  ’’تنظیم‘‘  کا  منظور  ہو ہر  ای ک کو
ووٹ دینا ہے ہمیں اپنا ’’عنایت‘‘ کے لئے
ہو الیکشن میں خدا کے فضل سے وہ کامیاب
چن لیا ہے قوم نے جس کو قیادت کے لئے
لاج رکھنی ہے انہیں صدیق وشمس الدین کی
قابلِ صد ناز تھے جو اس ریاست کے لئے
نازشِ  قوم  و  وطن ،  یحییٰ   کا  دور  اقتدار
لائق  تقلید  ہے   اہلِ  سیاست  کے   لئے
ہو سیاست میں سدا دین و شریعت کا لحاظ
دینِ حق ہے  کامیابی  کی ضمانت  کے لئے
کلمۂ حق کفر وباطل کے ہو ایواں میں بلند
متحد ہوں دین وایماں کی حفاظت کے لئے
عرض ہے  ’’فکر وخبر‘‘  کی اہلیانِ شہر سے
ایک ہوں’’ تنظیم‘‘ کی وہ سب حمایت کے لئے

 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES