Live Madinah

makkah1

dushwari

پٹنہ:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)اس موسم سرما کے موسم کے دوران دھندکے قہر کے بعد پہلے 15 دن کی صورتحال بہت خراب ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے ایسالگ رہا ہے کہ دھند کے موجودہ سیزن میں ٹرینوں کے تاخیر سے چلنے کی صورتحال گذشتہ 4 سالوں سے زائدبدتر ہے۔ ٹرین مسافروں کی باتوں کے مطابق ریل یاتری کے ذریعہ اکٹھا کئے گئے لائیو ٹرین ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ اندازہ لگایا جارہا ہے ۔شمالی ہندوستان میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت کے مزید کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

واشنگٹن:19؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق عملے کے 5 اراکین کے علاوہ 78 مسافروں کو لے کر جانے والی ریل کو واشنگٹن کے علاقے ٹیکوما کے قریب حادثہ پیش آیا اور ریل پل سے ایک مصروف ہائی وے پر گری جہاں پر کئی گاڑیاں بھی ذد میں آگئیں۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کردیا، ان کے مطابق چار بوگیاں گری  جس میں سے ایک مکمل طور پر الٹ گئی، حادثے کے بعد علاقے میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

منگلور :13؍نومبر2017(فکروخبرنیوز) یہاں کے مضافاتی علاقہ تھوکوٹو ریلوے ٹرک پر ایک شخص کی لاش بازیافت کرلی گئی ہے جس کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ یہ شخص ریلوے لائن کراس کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ،بعض عینی شاہدین نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کی ہے ،لاش کی جیب میں موجود آئی ڈی کارڈکی وجہ سے اس کی شناخت ہو پائی ہے ،

تماشائی کی طرح دیکھتی رہی پولیس

کانپور۔13؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)  اترپردیش میں کانپور کے چنداری اسٹیشن کے نزدیک ٹرین میں چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہوکر ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ چلتی ٹرین سے کود گئی ۔ دونوں کے سر پر سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔ انہیں ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ جنرل ٹکٹ لے کر دہلی ہاوڑہ اسپیشل ٹرین سے دہلی جارہی تھی ، جیسے ہی ٹرین ہاوڑہ سے نکلی ٹرین میں سوار منچلوں نے خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی ، اس کی شکایت ٹرین میں موجود پولیس اہلکاروں سے بھی کی گئی ، لیکن پولیس نے دونوں کی کوئی مدد نہیں کی ، جس سے پریشان ہو کر خاتون کانپور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چلتی ٹرین سے کود گئی ۔ دونوں کو سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔

کلبرگی : 09؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)ٹرین انجن کے اچانک بنا کسی ڈرائیو ر کے ریلوے پٹریوں پر چلنے سے ٹرین عملہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، یہ حادثہ یہاں وادی اسٹیشن پر پیش آیا ،ایک ٹرین لوکو موٹیو انجن جسے کچھ ہی دیرقبل ٹرین ڈرائیورنے بوگی سے الگ کیا تھا اچانک سے مخالف سمت بڑھنے لگا،دیکھتے ہی دیکھتے انجمن کی رفتار تیز ہوگئی اور آخر کار ڈرامائی انداز میں اس ٹرین کے انجن کو روک لیا گیا ،

بیجنگ:یکم نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)یورپ اور چین کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے آذربائیجان، ترکی اور جارجیا کے حکمرانوں نے مل کر 826 کلومیٹر طویل فاصلے کو طے کرنے کے لیے 3 ممالک سے گزرنے والی ٹرین کا افتتاح کردیا۔105 کلومیٹر طویل نئی پٹریوں پر 10 لاکھ مسافروں سمیت 50 لاکھ ٹن سامان بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے گا۔اس اقدام کے ذریعے چین سے یورپ کا سفر تقریبا 15 دنوں میں طے کیا جاسکے گا جو سمندری راستے کے مقابلے میں آدھا وقت اور ہوائی جہاز سے تقریبا آدھی قیمت میں دستیاب ہوگا۔ 

ممبئی:30؍ستمبر2017(فکروخبر ؍ذرائع)جمعہ کے روز پیش  ائے بھگدڑ کے واقعہ میں22لوگوں کی ہلاکت کے بعد ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو جھوٹا قراردیتے ہوئے انتباہ دیا کہ جب تک مقامی مسافرین کے مسائل حل نہیں ہوتی ہم بلٹ ٹرین پراجکٹ کو منظوری نہیں دیں گے۔برہم راج ٹھاکرے نے کہاکہ ہم ایک اینٹ بھی بلٹ ٹرین پراجکٹ کی لاگنے نہیں دیں گے۔پہلے ممبئی کے مسافرین کے بنیادی مسائل کو حل کریں۔مودی  چاہئے تو وہ بلٹ ٹرین گجرات میں چلائیں ۔

ناگپور:29؍اگست 2017(فکروخبر /ذرائع) ناگپور سے ممبئی جا رہی دورنتو ایکسپریس تتوالا کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو گئی۔ صبح چھ بج کر چالیس منٹ پر آسن گنج اور واسند کے بیچ یہ حادثہ ہوا ہے۔ٹرین کے بی2، بی3، بی4، بی5، بی6 ڈبے سمیت کئی ڈبے اور انجن پٹری سے اتر گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بارش کے بعد ملبہ کھسکنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ ایک چشم دید نے بتایا کہ حادثہ میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ اس ماہ کا یہ تیسرا ایسا واقعہ ہے۔

محمدیونس موہانی

پھولوں کو اپنی خوشبو بکھیرنے سے پہلے مسل دیا جانا یاد ہوگاآپ کو۔ اگر آپ زندہ ہیں تو گورکھپور نہیں بھولے ہوں گے اگر بھول گئے تو کسی ڈاکٹر سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ زندہ ہیں کیونکہ آپ کا شعور مر چکا ہے۔آج ہندوستان کے تقریبا 7 صوبہ سیلاب کے شکار ہیں اڑن کھٹولے والے مسیحا کئی بار یہ نظارہ دیکھ چکے ہیں حالانکہ ان اڑن کھٹولو کا خرچ بھی آپ سے ہی وصول کیا گیا ہے ویسے آپ سے کیا مطلب آپ تو مر چکے ہیں۔

مظفر نگر 19؍ اگست 2017(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے مظفر نگر کے کھتولی میں کلنگ اتکل ایکسپریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر پٹری ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق،ٹرین حادثہ میں پانچ لوگوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد ابھی اور بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ وہیں، پچاس لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثہ کے بعد ڈبے ایک دوسرے پر چڑھ گئے ہیں۔ راحت اور بچاو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

صفحہ 1 کا 2