Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

میسور ۔10جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے کہا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کا 23نکاتی پروگرام ریاست میں کام نہیں کرے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا '' یہ پروگرام کرناٹک میں کام نہیں کرے گا۔ امیت شاہ کویہ سمجھنا چاہئے کہ کرناٹک ' اترپردیش نہیں ہے ۔ اسی لئے اس نکاتی پروگرام سے پارٹی کو فائدہ نہیں پہنچے گا اور ریاست میں بی جے پی برسراقتدار نہیں آئے گی۔ انہو ں نے میدکیری جانے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی پرمیشور کے ساتھ ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل کری اپا کو بھارت رتن دینے کے لئے وہ مرکزی حکومت سے سفارش کریں گے ۔

منکال وائدیا کو ٹکٹ ملنے کے اشارے 

بھٹکل 06؍ دسمبر 2017(فکروخبر نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج ضلع اتراکنڑا کے دو روزہ دورے کا آغاز بھٹکل سے کیا ۔ کانگریس کی جانب سے منعقدہ ایک عظیم الشان پروگرام میں انہوں نے شرکت کرتے ہوئے ایک ہزار دو سو روپئے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ، اسی طرح منی سودھا کی سنگِ بنیاد اور سرکیوٹ ہاؤ س کی نو تعمیر شدہ عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ قریب پاؤنے ایک بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر وہ بھٹکل پہنچے ، ۔ انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ترقیاتی کاموں کی منظور ی کے لیے یہاں کے رکنِ اسمبلی منکال ایس وائدیا ہی کی کوششیں کارفرماہیں ،