Live Madinah

makkah1

dushwari

ماسکو : 11؍ دسمبر 2017(فکروخبر /ذرائع)   روس کے صدر ولادی میر پوتن نے شام سے روسی یونٹوں کے انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی Ria کے مطابق صدر ولادی میر پوتن نے شام کے وقت متوقع اپنے دورہ انقرہ سے قبل شام کا ہنگامی دورہ کیا اور شام میں متعین روسی یونٹوں کے ملک سے انخلاء کے احکامات جاری کئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر لازکئیہ میں روس کے فضائی حملوں کو کنٹرول کرنے والی ہمیم ائیر بیس کا دورہ کیا۔

شام:07؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے مشرقی حصے میں دریائے فرات کے قریب ایک دیہات پر روسی فضائی حملے کے نتیجے میں 21 سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق یہ شدت پسند تنظیم داعش کے زیر قبضہ ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق بدھ کے روز کیے جانے والے روسی فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیِں۔ شام میں مارچ 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد شامی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماسکو:05؍ڈسمبر20127(فکروخبر/ذرائع)روس نے ذرائع ابلاغ کے نو امریکی اداروں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا ہے۔ ماسکو میں وزارت انصاف نے بتایا کہ ان میں وائس آف امریکا اور ریڈیو فری یورپ بھی شامل ہیں۔ صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے ایک قانون پر دستخط کرنے کے بعد سے غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے نشریاتی اداروں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ امریکا نے نومبر میں روسی ٹیلی وڑن چینل ’آر ٹی‘ کا غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر اندارج کر دیا تھا۔ روس میں غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے سے بھی اسی طرح کے قوانین لاگو کر دیے گئے ہیں

مائیکل فلن کے اقبال جرم سے کوئی فرق نہیں پڑتا، روسی حکام کے درمیان کسی قسم کا کوئی خفیہ معاہدہ نہیں تھا،ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن 03؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ انتظامیہ اور روسی حکام کے درمیان رابطوں کی تحقیقات کرنے والے ایک اور تفتیشی افسر کو فارغ کردیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اور روسی حکام کے درمیان رابطوں کی تحقیقات کیلئے تعینات ایف بی آئی کے خصوصی افسر پیٹر اسٹرزوک کو تحقیقات سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر رابرٹ میولر نے پیٹر کو ٹرمپ مخالف پیغامات بھیجنے پر تحقیقات سے الگ کیا ہے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومے کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر چکے ہیں جو اسی حوالے سے تحقیقات کررہے تھے۔

یورپی یونین:03؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔روم میں جاری انٹرنیشنل میڈیٹیرین ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے میں نہ تو کوئی تبدیلی کی جا سکتی ہے اور نہ ہی دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش پائی جاتی ہے۔ا

 آستانہ :22؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)شام میں قیام امن کے لیے روس، ترکی اور ایران کے صدور بدھ کے روز ہونے والے ایک اجلاس میں آپس میں ملاقات کریں گے۔ اس اجلاس کا انعقاد روس کے اتحادی ملک قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہو رہا ہے۔ شامی تنازعے میں ایران اور روس صدر بشارالاسد کے حامی ہیں جبکہ ترکی شامی باغیوں کی حمایت کرتا آیا ہے۔ اس کانفرنس کے آغاز سے پہلے روس نے کہا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ ختم ہونے کے قریب ہے اور ماسکو اس ملک سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شامی صدر سے کئی گھنٹے طویل ملاقات بھی کی تھی۔

قرارداد میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی مدت میں توسیع کی بات کی گئی تھی،امریکہ کی تنقید 

نیویارک۔17نومبر2017(فکروخبر /ذرائع) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو روس نے ایک بار پھر ویٹو کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملوں کی انکوائری کی مدت میں توسیع کی قرارداد روس نے ویٹو کردی۔ 11 ممالک نے قرراداد کی حمایت کی جب کہ روس اور بولیویا نے مخالفت میں ووٹ دیا، نیز چین اور مصر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

روس:15؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) روس نے کہا ہے کہ امریکہ، شام میں، دہشت گرد تنظیم داعش کی کاروائیوں کی عملی پردہ پوشی کر رہی ہے۔روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے آخری قلعے ابو کمال قصبے میں داعش کے خلاف روس کےفضائی حملوں کو امریکہ کی طرف سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پیش رفتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف حقیقت میں جنگ کرنے کی بجائے جنگ کرنے کا تائثر پیش کر رہا ہے۔

انقرہ:14؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردغان نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔روس کے جنوبی شہر سوچی میں پوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے راہ ہموار ہے۔روسی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کیلئےسازگار ماحول بنایا جا رہا ہے،

شام:13؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں مہاجرین کے دو کیمپوں پر روسی فضائی کارروائیوں اور مارٹر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ البو کمال نامی قصبے میں لڑائی کی وجہ سے آس پاس کے دیہات اور مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور افراد ان کارروائیوں کی زد میں آئے۔ شامی فورسز نے البوکمال پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم گزشتہ روز داعش کے جہادیوں نے ایک مرتبہ پھر بڑی جوابی کارروائی کرتے ہوئے البوکمال کا کنٹرول سنبھال لیا۔

صفحہ 1 کا 4