Live Madinah

makkah1

dushwari

خطے میں امن کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

ریاض: یکم فروری(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے وزیراعظم احمد داد اوگلو نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہ نماں نے دو طرفہ تعلقات ، سلگتے علاقائی مسائل اور اہمیت کے حامل عالمی امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت میں دونوں برادر ملکوں میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور خطے میں امن کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بات چیت میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی سمیت شام کا قضیہ بھی زیربحث آیا۔

ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت ٗ،لواحقین سے تعزیت

ریاض۔31جنوری(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے الاحسا گورنری کی ایک مسجد میں جمعہ کے روز ہونے والے دھماکوں کے بعد شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ محمد بن نایف ہفتے کو الاحسا گورنری پہنچے جہاں انہوں نے جامع مسجد الرضا میں دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی و غم گساری کا اظہار کیا۔شہدا کے ورثا سے ملاقات کے بعد ولی عہد نیشنل گارڈز کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس گئے جہاں انہوں نے مسجد الرضا میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

الریاض ۔29 جنوری (فکروخبر/ذرائع)سعودی کے مشرقی شہر الاحساء میں ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔العربیہ نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الاحساء گورنری میں واقع مسجد الإمام الرضا میں دو بمباروں نے حملہ کیا ہے۔ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور دوسرے نے نمازیوں پر فائرنگ کی ہے۔اس حملے میں ملوّث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں گذشتہ سال اہل تشیع کی دو مساجد میں بم دھماکوں کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔داعش نے ان دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔

رياض ۔26جنوری (فکروخبر/ذرائع)منشیات کی تیاری کے لیے پاسداران انقلاب کے "باورچی خانے"، ایرانی حکومت کے عناصر اور پاسداران کے خصوصی تربیتی کیمپوں کو مالی رقوم کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع شمار کیے جاتے ہیں۔یہ "باورچی خانے" لبنان میں "فيلق القدس" اور "حزب الله" جب کہ یورپ، افریقہ، لاطینی امریکا، پاکستان اور افغانستان میں اسلحے، منشیات اور منی لانڈرنگ میں ان تنظیموں کی شراکت دار مافیاؤں کی صورت میں نظر آتے ہیں۔سال 2014 میں وکی لیکس کی جانب سے منظر عام پر آنے والے امریکی سفارتی ٹیلی گراموں کے مطابق ایران کو دنیا بھر میں منشیات کا سب سے بڑا اسمگلر خیال کیا گیا ہے اور پاسداران انقلاب کے ذمہ داران اس اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

ریاض۔06جنوری(فکروخبر/ذرائع ) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنیوا اور نیویارک میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں طے پانے والے اصولوں کی روشنی میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر شامی بحران کا حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام کے لئے یو این کے خصوصی ایلچی سٹیفن دی میستورا سے ملاقات میں کیا۔عادل الجبیر نے اس امر کا ایک مربتہ پھر اعادہ کیا کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔

ریاض۔26دسمبر(فکروخبر/ذرائع )قیامت سے قبل عظیم جنگوں کے برپا ہونے اور دنیا کے تہہ و بالا ہو جانے سے متعلق متعدد پیشگوئیاں اور روایات پائی جاتی ہیں۔ بظاہر اسی عظیم مدوجزر کا حصہ نظر آنے والی ایک کہانی آج کل انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے، جس میں کچھ انتہائی عجیب و غریب دعوے کئے گئے ہیں۔ تاہم علماء کرام اسے اسلام کے خلاف ایک سازش قرار دے رہے ہیں۔اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق اس کہانی کا انکشاف پہلی دفعہ ویب سائٹ پر سامنے آیا، جسے مبینہ طور پر مشہور بلاگر ڈیوڈ بوتھ چلاتے ہیں۔

الریاض ۔24دسمبر(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے شہر جازان میں ایک اسپتال میں آتش زدگی سے پچیس افراد جاں بحق اور کم سے کم ایک سو دس زخمی ہو گئے ہیں۔سعودی عرب کی شہری دفاع کی نظامت نے اپنے فیس بُک صفحے پر اطلاع دی ہے کہ جازان کے جنرل اسپتال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے آگ لگی تھی۔اسپتال کی پہلی منزل میں سب سے پہلے آگ لگی تھی اور پھر وہ دوسرے حصوں تک پھیل گئی۔انتہائی نگہداشت کا یونٹ اور زچہ وبچہ وارڈ اسی منزل پر واقع ہیں۔

ریاض۔ 15 دسمبر (فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے 34ملکی اسلامی فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔ سعودی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحاد میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔ سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان کا کہنا ہے اسلامی فوجی اتحاد داعش ہی نہیں ہراس دہشتگردکامقابلہ کریگاجو امت مسلمہ کے مقابل آئیگا۔سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔سعودی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، ترکی، مصر، اردن ،ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، خلیجی اور افریقی ملک بھی اسلامک ملٹری الائنس کا حصہ ہوں گے۔تاہم اس فوج میں ایران کا نام شامل نہیں۔

ریاض۔یکم دسمبر(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی حکومت نے مغرب میں پناہ گزینوں اور مسلمانوں کے خلاف پیدا ہونے والی حالیہ نفرت اور اس کے نتیجے میں دشمنی اور نسل پرستی کے مظاہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے مغرب میں مسلمانوں اور مسلمان ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ اور سیاسی سطح پر اختیار کیے گئے نسل پرستانہ مظاہر کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاض ۔ 30 نومبر (فکروخبر/ذرائع) عرب ممالک میں بھی مغرب کی دیکھا دیکھی رشتے پل بھر میں ٹوٹنے لگے ہیں۔ عرب ذرایع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں نئی نویلی دلہن نے آئی لینز لگانے سے منع کرنے پر شوہر سے طلاق لے لی۔ اس سعودی جوڑے کی شادی دارالحکومت ریاض میں ہوئی اور شادی کو بمشکل ایک ماہ گزرا تھا کہ بیگم کو لینز لگاتے دیکھ کر شوہر نے منع کر دیا جس پر خاتون خانہ آگ بگولا ہو گئی اور اس سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ اہلیہ نے اپنے شوہر پر شرائط عائد کرنے اور شوہر نے اپنی بیوی پر مصنوعی خوبصورتی کا الزام لگایا اور بعد ازاں اپنی بیوی کا مطالبہ مانتے ہوئے اسے طلاق دے دی۔