Live Madinah

makkah1

dushwari

رياض - 4اپریل(فکروخبر/ذرائع )بل گیٹس جہاں بھی جاتے ہیں معلومات اور تجربہ ان کے پیچھے ہاتھ باندھے چلے آتے ہیں اور اگر مقام ہو سعودی عرب تو پھر کیا بات ہے !جی ہاں اتوار کے روز بل گیٹس سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود تھے جہاں کنگ خالد فاؤنڈیشن نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر "فیلوشپ چیریٹی پروگرام" شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر برائے سماجی امور ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصیبی اور کنگ خالد فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر جنرل شہزادی البندری بنت عبدالرحمن الفیصل بھی موجود تھے۔

ریاض۔03مارچ(فکروخبر/ذرائع) سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے باور کرایا ہے کہ عرب دنیا اس وقت خطرناک سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے جن کا پورے عزم اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات تیونس میں عرب وزراء4 داخلہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ "ان چیلنجوں کی کمان شرپسند بزدل عناصر کے ہاتھ میں ہے جن کا مقصد عرب ممالک کو غیرمستحکم کرنا، ان کے وجود کو خطرے میں ڈالنا، ان کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا، ان کی دولت پر قبضہ کرنا اور عرب دنیا کے شہریوں کو غربت، بھوک اور بیماری کے گورکھ دھندوں میں پھنسانا ہے۔

ریاض۔یکم مارچ (فکروخبر/ذرائع ) سعودی عرب کی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پرالزام ہے کہ وہ اپنے ہوٹل میں کتے کا گوشت کھلانے کے لیے ایک زندہ کتا ہوٹل میں لے جا رہا تھا۔ ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق المجاردہ گورنری کی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے پاکستانی ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کتے کو ہوٹل میں ذبح کرکے اس کا گوشت بنانے کے لیے لے جا رہا تھا۔ یہ کتا اس وقت پکڑا گیا جب ملزم کے ایک بڑے بیگ کی تلاشی لی گئی تھی۔پولیس نے متعلقہ ہوٹل بند کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

670 کلو گرام کپڑے میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی بھی استعمال ہوتا ہے

ریاض ۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع)غلاف کعبہ المشرفہ کی تیاری کے حوالے سے خبریں ذائع ابلاغ میں آتی رہتی ہیں۔ اسی ضمن میں عرب ٹی وی نے ’’الکسوہ‘‘ (غلاف کعبہ) کے عظیم اور بابرکت مقصد کے لیے استعمال ہونے والے کپڑے کے بارے میں ایک رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے۔رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ کا کپڑا اٹلی سے منگایا جاتا ہے۔ یہ کپڑا خالص سیاہ ریشم سے تیار کیا جاتا ہے جسے ہرسال سعودی حکومت 670 کلو گرام کپڑاخانہ کعبہ کے غلاف کے لیے منگواتی ہے۔غلاف کی تیاری کے لیے نہ صرف مہنگا ترین ریشمی کپڑا استعمال ہوتا ہے بلکہ اس میں 120 کلو گرام سونا اور 100 کلو گرام خالص چاندی کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے بعد اللہ کے گھر کے لیے تیار ہونے والے لباس کی قیمت دنیا کے کسی بھی مہنگے ترین کپڑے سے زیادہ ہو جاتی ہے۔

رياض ۔28فروری(فکروخبر/ذرائع) مملکت سعودی عرب کے شمال میں ہفتے کے روز "رعد الشمال" (شمال کی گرج) کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔ مشقوں میں جن ممالک کے فوجی دستے شرکت کر رہے ہیں ان کے نام یہ ہیں : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگا، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، پاکستان، چاڈ، ترکی، تیونس، کوموروس، جبوتی، سلطنت عما، قطر، ملائیشیا، مصر اور موریتانیا۔ ان کے علاوہ خلیجی ممالک کی مشترکہ "درع الجزيرہ" فورس بھی مشقوں میں شریک ہے۔افواج کی تعداد اور مشقوں کے لیے مختص وسیع علاقے کے لحاظ سے "شمال کی گرج" کو دنیا میں سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے..

ایرانی مداخلت پربات چیت کے لیے سعودی وزیرخارجہ کا دورہ افریقا،اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں

الریاض۔27فروری(فکروخبر/ذرائع)یران میں چند ہفتے قبل سعودی عرب کے سفارت خانے اور قونصل خانے پربلوائیوں کے حملوں کے بعد افریقا کے ممالک نے تہران کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کردی ہے۔ یہ تبدیلی جہاں ایران کی بلا جواز مداخلت کا نتیجہ ہے وہیں اس میں سعودی عرب کی کامیاب سفارت کاری کا بھی کلیدی کردار ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے چار افریقی ملکوں کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں ںے افریقی سیاسی قیادت سے عرب ممالک میں ایرانی مداخلت پر تفصیلی بات چیت کی۔

ریاض۔22فروری ( فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک خصوصی فوجداری عدالت میں بتیس مشتبہ افراد کے خلاف یران کے لیے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم پیش کردی گئی ہے۔ان کے خلاف یہ فرد جرم سعودی عرب کے انوسٹی گیشن بیورو اور محکمہ استغاثہ نے تیار کی ہے۔ان میں تیس الزام علیہان کا تعلق سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف سے ہے۔ایک ملزم ایرانی اور ایک افغان ہے۔ استغاثہ نے ان کے خلاف ایک تفصیلی فرد الزام تیار کی ہے۔1۔ ان پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ انھوں نے ایرانی انٹیلی جنس کے ارکان کے ساتھ تعاون سے ایک جاسوسی یونٹ قائم کیا تھا

سعودی تاریخ کی سب سے بڑی مشق میں پاکستان سمیت 20 ملک شریک ہیں

ریاض۔15فروری(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم فوجی مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک کے دستے مملکت پہنچ رہے ہیں۔ "شمال کی گرج" کے نام سے ان مشقوں کا انعقاد سعودی عرب کے شمالی شہر حفر الباطن کے کنگ خالد ملٹری سٹی میں کیا جارہا ہے۔ ملکوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں شمار کی جا رہی ہیں جس میں 20 عرب اور برادر اسلامی ممالک کے علاوہ خلیج کے چھ ممالک کی مشترکہ فوج بھی شریک ہیں۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ایران کی دشمنانہ پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئی،سعودی وزیر خارجہ

ریاض۔05فروری(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ایرانی حجاج کو تمام سہولیات پیش کرے گا۔ریاض میں اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ایران کی دشمنانہ پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئی۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام تو درگزر، محبت اور رواداری کا مذہب ہے اور داعش تنظیم جو کچھ کررہی ہے اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

الریاض ۔04فروری(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی آبادی میں گذشتہ سال کے دوران 2.4 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گذشتہ سال کے اختتام پر مملکت کی آبادی تین کروڑ پندرہ لاکھ ہوچکی تھی۔سعودی عرب کے مرکزی محکمہ شماریات اور اطلاعات کے مطابق کل ملکی آبادی میں دو کروڑ گیارہ لاکھ سعودی ہیں۔یہ مجموعی آبادی کا 67 فی صد بنتے ہیں جبکہ تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہے اور وہ کل آبادی کا 33 فی صد ہیں۔2015ء کے دوران سعودی عرب کی آبادی میں 751000 نفوس کا اندراج کیا گیا تھا۔ان میں 427000 سعودی (2.1 فی صد) اور 324000 تارکین وطن (3.2) تھے۔گذشتہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔