Live Madinah

makkah1

dushwari

الریاض ۔ 10جولائی (فکروخبر/ذرائع)سعودی شہری فہد مسلم حماد النجیدی البلوی نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے نزدیک خودکش دھماکا کرنے والے اپنے سگے بھائی نائر البلوی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ الحرم النبوی کے احاطے میں دہشت گردی کی کارروائی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کا اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی تھا۔ان کے خاندان کے تمام ارکان نائر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے جرم کی مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ نائر نے تین سال قبل بارڈر گارڈز میں شمولیت اختیار کی تھی۔بعد میں اس ملازمت کو خیرباد کہہ کر تبوک میں رہنا شروع کردیا تھا۔

پیر, 27 جون 2016 14:15

بُلٹ پروف سعودی لباس !

رياض:27جون(فکروخبر/ذرائع)ہم اکثر فیشن اور اس کے نت نئے ڈیزائنوں کے بارے میں سنتے رہتے ہیں۔ تاہم کولمبیا کے فیشن ڈیزائنر Miguel Caballero کی جانب سے اس مرتبہ کچھ مختلف چیز ہی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے وضع دار اور بلٹ پروف لباس ڈیزائن کیے ہیں جن میں سعودی عرب کا قومی لباس (ثوب) اور مردوں کے سُوٹ بھی شامل ہیں۔مردوں کے لیے پورے سوٹ کی قیمت 6 سے 8 ہزار ڈالر کے درمیان ہے جب کہ صرف جیکٹ کی قیمت 3.5 ہزار ڈالر ہے۔کابالیرو جو بڑی شخصیات کے لیے کم وزن بلٹ پروف لباس تیار کرنے کے حوالے سے معروف ہیں،

الریاض ۔10جون(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں حکام نے 29 پاکستانی، 19 بھارتی اور آٹھ امریکی شہریوں سمیت 823 غیرملکیوں کو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ان زیر حراست مشتبہ غیر ملکیوں میں تین یورپی ،دوانڈونیشی ،چھے فلپائنی اور 18 افریقی بھی شامل ہیں۔ افریقیوں میں زیادہ تر ایتھوپیا ،اریٹریا اور نائیجیریا سے تعلق رکھتے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے الریاض سے واشنگٹن میں کانفرنس کال کے ذریعے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ان گرفتار غیرملکیوں میں سے چند ایک کے خلاف ہی ابھی تک فرد جرم عاید کی گئی ہے اور بیشتر سے ابھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

رياض ۔ 6جون(فکروخبر/ذرائع)رواں سال رمضان المبارک کے دوران معتمرین اور مسجد حرام کے زائرین کی خدمت کے لیے ایک ہزار سیکورٹی اہل کار خصوصی طور پر مقرر کیے گئے ہیں۔ چار زبانیں جاننے والے یہ اہل کار اپنی وردی پر خصوصی اسکارف کے ذریعے علاحدہ نظر آئیں گے۔حج اور عمرہ کی سیکورٹی کے لیے اسپیشل فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الغفیص نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذکورہ سیکورٹی اہل کار انگریزی، فرانسیسی، اردو اور فارسی زبان میں بات چیت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سیکورٹی اہل کار حرم مکی میں کام کرنے والی مجموعی فورس کا 25 فی صد ہیں۔ مجموعی فورس 4 ہزار اہل کار اور 50 افسران پر مشتمل ہے۔

رمی کے لئے جانے والے زائرین کو انٹرسیکشن عبور کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی

ریاض ۔ 24 مئی (فکروخبر/ذرائع) مسجد الحرام اور مکہ مکرمہ کی تعمیرو توسیع کے منصوبے کے تحت منیٰ میں شارع نمبر 206 کو جمرات تک براہ راست جانے کے لیے کشادہ سڑک بنانے کا کام جاری ہے،گذشتہ سال اس جگہ بھگدڑ کا افسوس ناک سانحہ پیش آیا تھا جس میں سیکڑوں حجاج کرام جاں بحق ہوگئے تھے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اب اس نئی سڑک پر سے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جانے والے زائرین کو کسی انٹرسیکشن کو عبور کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ان کی براہ راست جمرات کے علاقے میں رسائی ہوگی۔

ریاض ۔ 22 مئی (فکروخبر/ذرائع) مکہ کی مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے مقدس مقامات پر اپنے سیاسی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرنے والے معتمرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دین کے پیروکاروں کے درمیان الجھن، فرقہ بندی اور بغاوت کے بیج بونے سے باز رہیں۔جمعہ کے خطبے شیخ بن حمید کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کسی شخص یا تنظیم کو مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت اور حج وعمرہ کی سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

اسمارٹ چیک پوسٹیں اضافی نفری سے نجات اور وقت بچانے میں معاون

الریاض۔19مئی(فکروخبر/ذرائع )مسجد حرام کی تکنیکی توسیعی کمیٹی نے صحن مطاف میں زائرین کا رش کنٹرول کرنے کے لیے اسمارٹ چیک پوسٹوں[خود کار چیکنگ سسٹم] کے قیام کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس ضمن میں مسجد حرام کے صحن میں نمونے کے طور پر اسمارٹ چیک پوسٹ کے قیام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔العربیہ نے سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ توسیع حرم کی تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل وفا نے بتایا کہ بیت اللہ کے طواف کے دوران اور مسجد حرام میں نمازیوں کے رَش کے اوقات میں ھجوم کو قابو کرنے کے لیے اسمارٹ چیک پوسٹوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ماہرین نے خود کار چیکنگ کے نظام کی ایک چیک پوسٹ کا افتتاح کیا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 52 ہزار شہریوں کو ملازمتیں دی گئیں،سعودی محکمہ انسانی وسائل 

الریاض۔17مئی(فکروخبر/ذرائع )سعودی عرب میں انسانی وسائل کی ترقی کے فنڈ (ہدف) نے گذشتہ پانچ سال کے دوران میں آٹھ لاکھ ساڑھے اکتیس ہزار مرد وخواتین کو ملازمتیں دلائی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہدف کے ڈپٹی ایگزیکٹو چئیرمین عمر مالیباری نے کہاکہ ملازمتیں پانے والے ان سعودیوں میں 63 فی صد مرد اور 37 فی صد خواتین ہیں۔انھوں نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران میں 52400 سعودیوں کو روزگار دلایا گیا ہے۔ان میں 61 فی صد مرد اور 39 فی صد خواتین ہیں۔

اسلام قبول کر نے والوں کو مبارکباد پیشکرتے ہیں ٗ ڈاکٹر السند 

ریاض۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )سعودی عرب میں 11 افراد نے اسلام قبول کر لیا۔عرب میڈیا کے مطابق غیرمسلموں کے قبول اسلام کا تازہ واقعہ حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی البدیعہ کالونی میں منعقدہ اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کے فروغ کی نمائش کے موقع پر دیکھنے کو ملا جب گیارہ افراد نے سعودی مذہبی پولیس کے چیف ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبداللہ السند کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔دائرہ اسلام میں دخل ہونے والے نومسلموں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر السند نے کہا کہ وہ ان کے قبول اسلام پرانہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے نومسلموں کی استقامت اور دین حق پرقائم رہنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

سعودی شہریوں کے لئے ملازمت کے زیادہ موقع پیدا کرنے کی نئی اسکیم متعار

ریاض ۔ 5اپریل(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت محنت نے افرادی قوت سے متعلق ملازمت کے تمام مواقع اپنے شہریوں کے لئے مختص کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں بھرتی سے متعلق ملازمتوں کے دروازے اب غیر ملکی تارکین وطن پر بند کر دیئے جائیں گے۔ ان عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو ملازم رکھا جائے گا۔وزارت محنت نے تمام تاجروں اور کاروباری مالکان ر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی آراء اور تجاویز پیش کریں تاکہ نئے منصوبے میں ان کی رائے بھی شامل ہو جائے۔کاروباری مالکان اور تاجر حضرات اس ضمن میں اپنی رائے کا اظہار 23 اپریل تک مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں۔