Live Madinah

makkah1

dushwari

ریاض۔11ستمبر(فکروخبر/ذرائع)رواں سال عازمین حج کا منیٰ پہنچنے کا مرحلہ ہفتے کی شب مکمل ہو گیا اور آج لاکھوں فرزندان توحید حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔ حجاج کرام غروب آفتاب تک عرفات میں ہی قیام کریں گے اور پھر مزدلفہ روانیں ہوجائیں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کر کے وہاں رات گزاریں گے اور پیر کی صبح بعد نماز فجر منی کا رخ کریں گے۔اس سے قبل مکہ مکرمہ کے گونر شہزادہ خالد الفیصل نے حج کے ابتدائی ایام کے لیے سکیورٹی منصوبے کے کامیاب ہونے اور تمام عازمین حج کے بحفاظت اور سہولت کے ساتھ مکہ سے منی پہنچنے کا اعلان کیا۔عازمین حج نے ہفتے کی رات منی میں گزاری اور اتوار کی صبح عرفات کے لیے روانہ ہو گئے۔

رياض :09 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) کون ہے جو اللہ کے گھر یعنی "خانہ کعبہ" کے اندر داخل نہیں ہونا چاہتا ، وہ گھر جس کے گرد پوری دنیا سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان طواف کرتے ہیں۔ ماضی میں کعبے کا دروازہ ہر ماہ دو سے تین مرتبہ کھولا جاتا تھا تاکہ تمام لوگوں کو داخلے کا موقع مل سکے۔ تاہم آج یہ پورے سال میں صرف دو مرتبہ کھولا جاتا ہے۔ ایک مرتبہ یکم شعبان کو غسل کعبہ کے موقع پر اور دوسری مرتبہ یکم ذوالحجہ کو اس کے غسل اور نئے غلاف کی تبدیلی کے موقع پر. علاوہ ازیں یہ خادم حرمین شریفین کی اجازت سے مملکت کے مہمانوں کے لیے بھی کھولا جاتا ہے۔

ریاض۔یکم ستمبر(فکروخبر/ذرائع)جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے جہاں روز مرہ معمولات زندگی میں انسان کے لیے ہمہ نوع آسانیاں اور سہولیات پیدا کی ہیں وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی عازمین حج کے لیے بھی کسی تحفے سے کم نہیں کیونکہ اسمارٹ اپیلی کیشنز سے عازمین حج کو مناسک حج کے بارے میں مناسب رہ نمائی فراہم کرنے کی منفرد کوشش کی گئی ہے۔العربیہ  کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسمارٹ فون اور اسمارٹ ایپلی کیشنز سے جہاں عازمین حج کو اپنے اقارب سے رابطے کی بہتر اور بروقت سہولت مہیا کی ہے وہیں عازمین حج مناسک حج، حج کے طریقہ کار، حج کے مسائل اور مشاعر مقدسہ کو سمجھنے میں بھی رہ نمائی حاصل کرسکتےہیں۔

ریاض: 30 جون (فکروخبر/ذرائع)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار لواحقین کے ریاض حکومت کی میزبانی میں حج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔العربیہ کےمطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسب روایت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کے لیے سنہ 1437ھ کے حج کے موقع پر سرکاری اخراجات پر حج کااہتمام کریں۔دریں اثناء خادم الحرمین خصوصی حج پروگرام کے انچارج اور وزیر برائے مذہبی امور ودعوت ارشاد الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد آل الشیخ نے شاہ سلمان کی طرف سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کا حکم دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

نو مسلموں کے اسلام اور ایمان کی سلامتی کی دعا، 

اسلامی کتب اور اسلام سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم کیاگیا

ریاض۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں شعبہ دعوت و ارشاد کی مساعی جمیلہ کے نتیجے میں مزید 32 افراد راہ ہدایت پرآگئے اوراسلام قبول کرلیا،اس موقع پر نو مسلموں کے اسلام اور ایمان کی سلامتی کی دعا کی گئی اور انہیں تحائف میں اسلامی کتب اور اسلام سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔مرکز دعوت وارشاد کے دورے کے دوران الشیخ فیصل العنزی کو ادارے کی دعوتی وتبلیغی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز ریاض میں دعوت ارشاد مرکز کے ڈائریکٹر الشیخ فیصل بن العنزی کی موجودگی میں 32 غیرمسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر قبول اسلام کا اعلان کیا

ریاض۔ 26 اگست (فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان اورنائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے جان کیری نے اس دوران یمن تنازعے کے خاتمے اور متحارب فریقوں کے درمیان امن بات چیت کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے خلیجی عرب ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ کیری کی ملاقات سے پہلے کہا کہ جان کیری اْنہیں شام میں امریکی روسی اشتراکِ عمل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔

قطیف میں مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کرنے والا پاکستانی نکلا

الریاض ۔ 24 جون(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک مصروف ریستوراں پر دہشت گردی کے ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔قبل ازیں مشرقی صوبے میں ایک مسجد پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ''ایک سعودی اور ایک شامی مشرق صوبے میں واقع جزیرے تاروت میں ایک ریستوراں میں خودکش بم دھماکا کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی اس سازش کو چند گھنٹے قبل ہی ناکام بنا دیا گیا ہے''۔العربیہ نیوز چینل کے نمائندے نے بتایا ہے کہ تاروت ریستوراں میں مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد روایتی کھانے کھانے کے لیے آتی ہے۔

میونخ میں مجرمانہ قتل عام کی شدید مذمت، جرمن چانسلر سے یکجہتی

ریاض۔24جولائی(فکروخبر/ذرائع)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جرمنی کے شہر میونخ میں گذشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ قرار دیتے ہوئے جرمن حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جرمن چانسلرمیرکل کے نام ایک برقی پیغام میں میونخ شہر میں ایک جنونی شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10افراد کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔خادم الحرمین الشریفین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں یہ سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے کہ جمہوریہ جرمنی کے سیاحتی شہر میونخ میں ایک مسلح دہشت گرد نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے کئی افراد کوقتل اور زخمی کیا ہے۔

رياض ۔ 14جولائی(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے صوبے ریاض کے گورنر نے بدھ کے روز مملکت کے پہلے اور سب سے بڑے "برف کے شہر" کا افتتاح کر دیا۔ ریاض شہر کے علاقے الربوہ میں العثیم مول میں بنائے گئے اس شہر کا رقبہ 5000 مربع میٹر ہے اور اس پر مجموعی طور پر 10 کروڑ ریال کے قریب لاگت آئی ہے۔ برف کے اس شہر میں فی گھنٹہ 350 افراد کی گنجائش ہے۔ اس میں 12 مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں مُعلّق پُل ، آئس اسکیٹنگ ، سیڑھیوں اور رسیوں کے راستے ، چڑھنے کی دیواریں ، آئس بمپر کارز ، اسکائی زون اور مختلف لمبائی کی ڈھلوانیں شامل ہیں۔

ریاض ۔11 جولائی (فکروخبر/ذرائع)سعودی وزارت داخلہ نے سوموار کے روز مسجد نبوی کے قریب خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے چار سیکیورٹی اہلکاروں کی تصاویر جاری کی ہیں۔شہید ہونے والوں میں سپاہی عبدالرحمن بن ناجی سليم الجهنی، سپاہی محمد بن معتاد هلال المولد، سپاہی عبدالمجيد بن عبدالله عوده الحربی اور سپاہی هانی بن سالم سليم الصبحی شامل تھے۔ پیغمبر اسلام کے پسندیدہ شہر میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔