Live Madinah

makkah1

dushwari

سعودی وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سےعرب امور میں مداخلت کی مذمت کردی

الریاض ۔14اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود شاوس اوغلو اور وزیر خزانہ نہاد زے بیگچی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔شاہ سلمان نے ترک وزراء سے دوطرفہ تعلقات اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بھی موجود تھے۔ترک وزیر خارجہ نے بعد اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے شام ،عراق اور یمن میں جاری جنگوں سمیت خطے کی صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ڈاکٹر عادل الجبیر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے عرب امور میں ایران کی مداخلت کی مذمت کی ہے جبکہ ترک وزیر خارجہ نے اپنا یہ مطالبہ دُہرایا ہے کہ ایران خطے میں ایک مثبت کردار ادا کرے۔

رياض:12؍ اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) خادم حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے "کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر" کو ہدایت کی ہے کہ وہ عرب اتحادی افواج ، یمن کی آئینی حکومت اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کرے۔ اس کا مقصد یمنی دارالحکومت صنعاء میں ہفتے کے روز بڑے ہال میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے یمن سے باہر منتقل کرنے میں سہولت کاری پیش کرنا ہے۔شاہ سلمان کی مذکورہ ہدایت ان کے مرکز کی کارروائیوں اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے برادر یمنی عوام کے لیے پیش کیے جانے والے انسان دوست منصوبوں کی ایک کڑی ہے۔

فوجی مشقیں مشرقی بحری بیڑے کے زیراہتمام کی جا رہی ہیں،

یہ اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں،جنرل ماجد القحطانی 

ریاض۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سعودی عرب کی مسلح افواج پرمشتمل دستوں کی ’خلیج کی ڈھال 1‘ مشقیں خلیج عرب، آبائے ہرمز اور بحر عمان میں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں سعودی عرب کے مشرقی بحری بیڑے کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ فوجی مشقوں میں جلالی الملک جنگی جہاز، تیز رفتار جنگی کشتیاں نیول فورسز کے جنگی طیارے، نیوی کے پیادہ دستے، بحریہ کے خصوصی سیکیورٹی دستے اور دیگر فورسز بھی شریک ہیں، ’خلیج کی ڈھال 1‘ نامی فوجی مشقوں میں نیول فورس کے تمام اہم نوعیت کے آپریشنز، فضائی، زمینی، بحری اور زیرزمین کارروائیوں، سائبر حملوں، بارودی سرنگوں کی تلاش اور ان کی صفائی جیسی مہمات پر تجربات کیے جا رہے ہیں،

الریاض ۔4اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی کابینہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں منظور کردہ حالیہ نائن الیون قانون (جاسٹا) سے ملکوں کو حاصل خود مختاری کا استثنیٰ متاثر ہوگا اور اس سے امریکا سمیت تمام ممالک متاثر ہوں گے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کابینہ نے کہا ہے کہ ''اس قانون سے خود مختارانہ استثنیٰ کا اصول کمزور پڑے گا حالانکہ اسی اصول کے تحت صدیوں سے بین الاقوامی تعلقات کو رو بہ عمل لایا جارہا ہے''۔نیزاس قانون سے امریکا سمیت تمام اقوام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ریاض ۔03اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں ماہ محرام الحرام اور ھجری سال 1438ء کے شروع ہوتے ہی مقامی اور غیرملکی شہریوں کے معمولات زندگی یکسرتبدیل ہوگئے۔ یہ تبدیلی سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے کفایت شعاری کی پالیسی کے حوالے سے منظور کردہ بعض نئے قوانین اور اقدامات پرعمل درآمد کا نقطہ آغاز ہے جس کی شروعات 2 اکتوبر 2016 بہ مطابق یکم محرم الحرام 1438ھ کو ہوا۔العربیہ نے سعودی حکومت کی طرف سے کفایت شعاری کے حوالے سے منظور کردہ ان اقدامات اور نئے ضابطوں پر روشنی ڈالی ہے جن کے نفاذ سے نہ صرف مقامی سعودی باشندوں بلکہ مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے معمولات بھی تبدیل کردیے ہیں۔

ریاض ۔ 02 اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب صحرائوں پر مشتمل اور سمندر میں گھری سرزمین ہے مگر اس کے بعض صحراء اپنے قدرتی حسن کے باعث مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ العربیہ کے مطابق سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے باعث کشش سعودی مقامات میں مملکت کے اقصائے شمال میں واقع میھٹے پانی کی ایک جھیل بھی شامل ہے جو ایک چھوٹے سمندر کا منظر پیش کرنے کے ساتھ اپنے گہرے نیلگوں رنگ کی بدولت سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے گہری کشش رکھتی ہے۔سعودی عرب کی الجوف گورنری میں دومۃ الجندلنیلی جھیل اپنے گہرے نیلے اور صاف وشفاف پانی کی وجہ سے مشہور ہے۔

رياض :30ستمبر(فکروخبر/ذرائعسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کا ترکی کا دورہ جاری ہے جہاں وہ آج ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقات کریں گے۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن نایف نے باور کرایا کہ ریاستوں کے استحکام اور ترقی کی ضمانت کے لیے امن کی اہمیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت اور ترکی کے درمیان سکیورٹی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ دونوں ملکوں کے امن و امان کے مفاد میں ہے۔سعودی ولی عہد اور ترک وزیراعظم بن علی یدرم کے درمیان انقرہ میں خصوصی ملاقات بھی منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں بالخصوص انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔

کفریہ اعمال کا مرتکب بھی مسلم امہ سے خارج نہیں:سعودی عرب سپریم علماء کونسل

الریاض ۔27ستمبر(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل نے کہا ہے کہ کفیر پوری دنیا کا ایک خطرناک مسئلہ ہے۔ تکفیر کے نتیجے میں دوسروں کا خون اور مال حلال کرنے، موروثیت کو روکنے اور نکاح تک فسخ کیے جاتے ہیں۔ عام لوگوں کی تکفیر کی نسبت حکومتوں کی تکفیر زیادہ خطرناک امر ہے۔ کیونکہ حکومت کی تکفیر کے بعد پورے ملک میں بدنظمی پھیلانے کے لیے ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ خون خرابہ کرایا جاتا ہے اور تکفیری عناصر فساد فی الارض کے مرتکب ہوتے ہیں۔العربیہ  کے مطابق سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ملکوں میں جاری کشت وخون اور گھروں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے کا عمل "سنگین جرم" ہے

ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد،مقدمہ درج، ملہوکین کے جسد خاکی ہسپتال منتقل

ریاض۔21ستمبر(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن میں بیس سالہ نوجوان نے آتشیں اسلحے کے فائر کر کے اپنی والدہ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس سے آلات قتل برآمد کر لئے گئے ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملہوکین کے جسد خاکی ہسپتال کے سرد خانے رکھوا دیئے گئے ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گاعرب ٹی وی کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے معاون ترجمان کیپٹن محمد بن فھد الدریھم نے بتایا کہ حفر الباطن گورنری کی پولیس کواطلاع ملی کہ ایک علاقے میں مقیم ایک بیس سالہ سعودی شہری نے اپنی پچاس سالہ والدہ اور ٹین ایج بہن کو آتشیں اسلحہ کے فائر کر کے موت کی نیند سلا دیا ہے۔

آئندہ سال کے حج کے لیے بھی پیشگی تیاریاں کرنے کا فیصلہ

ریا ض۔ 19 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی حکومت نے مناسک حج کی ادائیگی کے مراحل کے اختتام کے ساتھ ہی بلا توقف عمرہ سیزن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے سنہ 1438ھ کے حج کے لیے بھی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کیمطابق سعودی وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 1437ھ کے حج کے اختتام کے ساتھ ہی عمرہ سروسز شروع کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے بھی پیشگی تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر حج نے رواں سال حج کو پرامن رکھنے کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کی تحسین کی۔