Live Madinah

makkah1

dushwari

رياض ۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) حرمین شریفین کے امور سے متعلق جنرل پریذڈنسی کی جانب سے اتوار کے روز غلاف کعبہ میں نئی سنہری تزئین و آرائش کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ تزئین رکن یمانی ، حجر اسود اور میزاب رحمت پر کی گئی ہے۔پریذڈنسی نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر متعدد تصاویر اور وڈیو کلپ جاری کیے ہیں جن میں نئی تزئین و آرائش کے عمل کو دکھایا گیا ہے جو رکن یمانی اور حجر اسود پر نصف دائرے کی شکل میں جب کہ میزاب رحمت پر مستطیل شکل میں موجود ہے۔جنرل پریذڈنسی کے کے مطابق نئی تزئین و آرائش کا کام کعبہ شریفہ کا غلاف یعنی کسوہ تیار کرنے والی فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد باجودہ کی براہ راست نگرانی میں پورا کیا جا رہا ہے۔

خطے میں امن کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

ریاض: یکم فروری(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے وزیراعظم احمد داد اوگلو نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہ نماں نے دو طرفہ تعلقات ، سلگتے علاقائی مسائل اور اہمیت کے حامل عالمی امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت میں دونوں برادر ملکوں میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور خطے میں امن کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بات چیت میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی سمیت شام کا قضیہ بھی زیربحث آیا۔

رياض ۔26جنوری (فکروخبر/ذرائع)منشیات کی تیاری کے لیے پاسداران انقلاب کے "باورچی خانے"، ایرانی حکومت کے عناصر اور پاسداران کے خصوصی تربیتی کیمپوں کو مالی رقوم کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع شمار کیے جاتے ہیں۔یہ "باورچی خانے" لبنان میں "فيلق القدس" اور "حزب الله" جب کہ یورپ، افریقہ، لاطینی امریکا، پاکستان اور افغانستان میں اسلحے، منشیات اور منی لانڈرنگ میں ان تنظیموں کی شراکت دار مافیاؤں کی صورت میں نظر آتے ہیں۔سال 2014 میں وکی لیکس کی جانب سے منظر عام پر آنے والے امریکی سفارتی ٹیلی گراموں کے مطابق ایران کو دنیا بھر میں منشیات کا سب سے بڑا اسمگلر خیال کیا گیا ہے اور پاسداران انقلاب کے ذمہ داران اس اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

الریاض ۔24دسمبر(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے شہر جازان میں ایک اسپتال میں آتش زدگی سے پچیس افراد جاں بحق اور کم سے کم ایک سو دس زخمی ہو گئے ہیں۔سعودی عرب کی شہری دفاع کی نظامت نے اپنے فیس بُک صفحے پر اطلاع دی ہے کہ جازان کے جنرل اسپتال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے آگ لگی تھی۔اسپتال کی پہلی منزل میں سب سے پہلے آگ لگی تھی اور پھر وہ دوسرے حصوں تک پھیل گئی۔انتہائی نگہداشت کا یونٹ اور زچہ وبچہ وارڈ اسی منزل پر واقع ہیں۔

ریاض۔یکم دسمبر(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی حکومت نے مغرب میں پناہ گزینوں اور مسلمانوں کے خلاف پیدا ہونے والی حالیہ نفرت اور اس کے نتیجے میں دشمنی اور نسل پرستی کے مظاہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے مغرب میں مسلمانوں اور مسلمان ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ اور سیاسی سطح پر اختیار کیے گئے نسل پرستانہ مظاہر کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

مسافر بردار طیارہ روکنے پر ایران کا سعودی عرب سے احتجاج

ریاض۔25اپریل(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ اتحادی طیاروں نے ایران کے ایک ہوائی جہاز کو یمن میں لینڈنگ سے روک دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی طیارے اس لیے روکا گیا کیونکہ اس کے پاس یمن میں اترنے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔ پیشگی اجازت کے بغیر ایران کے کسی بھی ہوائی جہاز کو یمن میں لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔العربیہ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک کی افواج یمن میں لینڈ کرنے والے ہر طیارے کواجازت فراہم کرتی ہے۔ ایرانی طیارے کی جانب سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی جس کے باعث اسے روک دیا گیا۔

کئی مہمانان کی شرکت،نوائط تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا گیا

بھٹکل۔ریاض۲۴اکتوبر (فکروخبرنیوز ) بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے زیرِ اہتمام کل بروز جمعرات بعد نمازِ عشا10.30 بجے ایک خوبصورت جشنِ نوائط تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ریاض میں مقیم اہلِ نوائط نے اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ جلسہ کا آغاز عبدالجامع بنٹوال کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی نظامت مولانا سید ریان برماور ندویؔ سنبھال رہے تھے ۔