Live Madinah

makkah1

dushwari

میگھالیہ کے دو سرے بی جے پی قائد کا استعفیٰ، پارٹی کو دھکہ

تورا (میگھالیہ) : 07؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) میگھالیہ کے دوسرے بی جے پی قائد ضلع شمالی گارو ہلز کے صدر بی جے پی بچو مارگ نے اپنے ساتھی مغربی گارو ہلز صدر بی جے پی برنارڈ مارگ کے استعفیٰ کے بعد ذبیحہ کیلئے مویشیوں کی فروخت پر امتناع کے خلاف بطور احتجاج اپنا استعفی پیش کردیا۔ میگھالیہ میں عنقریب انتخابات مقرر ہیں اور بی جے پی اس علاقہ میں پارٹی کی توسیع کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ دریں اثناء قرض کے بوجھ سے دبے ہوئے کسانوں نے قرضہ جات کی ادائیگی سے قاصر رہنے کے بعد مویشیوں کی ذبیحہ کیلئے فروخت پر امتناع کو غیرقانونی قرار دینے کی وجہ سے مزید پریشان ہوگئے ہیں۔

آگرہ : 07؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)مشتعل ہجوم نے بی جے پی لیڈر کے قتل میں مشتبہ شخص کو لے جارہی پولیس گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے مذکورہ مجرم کو گاڑی کے باہر نکال پر ہلاک ہونے تک پیٹا۔ پیر کے شام کو اگرہ کے ڈاوکی علاقے کے مہاراج گنج گاؤں میں بی جے پی لیڈر ناتھو رام ورما کے قتل کے بعد تشدد کے واقعات پیش ائے تھے ۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق تشدد پر قابو پانے کے دوران کئی پولیس جوان زخمی ہوگئے تھے۔ کچھ برہم گاؤں والوں نے مبینہ طور سے پولیس پر بھی فائیرنگ کردی تھی۔

نئی دہلی : 07؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  ملک کو بھاری بیرونی زر مبادلہ دلانے والی ٹاپ ٹین انڈسٹریز میں سے ایک للیدر انڈسٹری پر بھی خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیںاور اتر پردیش میں گوشت کاروباریوں کے بعد اب لیدر انڈسٹری بھی بعض عناصر کے نشانہ پر آگئی ہے جس کے بعد گنگا ندی کی آلودگی کے لئے سب سے زیادہ کانپور اور اور جارج مو 191میں واقع لیدر کارخانوں کو ذمہ دار ٹہرایا جارہا ہے اور سرکاری و غیر سرکاری سطح پر مختلف جانب سے جاری غیر ذمہ دارانہ بیانوں نے لیدر انڈسٹری سے وابستہ مالکان کی پیشانی پر فکر کی لکیریں پیدا کردی ہیں

قومی خلائی سائنس میں اسرو نے ایک نئی تاریخ درج کی، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

سری ہری کوٹہ ۔ 06؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) ہندوستان نے مواصلاتی سٹلائیٹ GSAT-19 کو لے جانے والے اپنے انتہائی وزنی راکٹ جی ایس ایل وی HKIII-DI کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں چھوڑتے ہوئے ایک نئی تاریخ درج کی ہے۔ ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیاڈ سے آج شام 5:28 بجے 43-43 میٹر اونچا راکٹ چھوڑا گیا، جس کا وزن 3,136 کیلو گرام ہے۔ اس ملک کی طرف سے چھوڑا جانے والے راکٹوں میں اب تک کا سب سے وزنی را کٹ GSAT-19 ، 16 منٹ بعد مدار میں داخل ہوگیا ۔اس تاریخ ساز کارنامہ پر بے پناہ خوشی سے سرشار ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) چیریٹی اے ایس کرن کمار نے کہا کہ 146146یہ تاریخی دن ہے145145 اور جی ایس ایل وی HKIII D-1 نے GSAT-19 کو مطلوبہمواد میں چھوڑتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ کرن کمار نے کہا کہ 146146پہلی ہی کوشش میں یہ ایک عظیم کامیابی حاصل ہوئی اور جی ایس ایل وی HKIII نے GSAT-19 کو مطلوبہ مدار میں پہنچا دیا145145۔ جی سیٹ ۔ 19 مستقبل کی نسل کا سٹلائیٹ ہے۔ کرن کمار نے کہا کہ 146146میں ساری ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جس نے 2002ء سے آج کی اس پرواز کیلئے ہر دن بے تھکان محنت کی تھی145145۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ ساری قوم کیلئے قابل فخر ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ آئندہ نسل کی سٹلائیٹ صلاحیتوں کی سمت ہندوستان مزید قریب پہنچ گیا ہے۔ وزیراعظم نے خلائی محکمہ کے سکریٹری اور 146اسرور145 کے چیرمین سے فون پر بات کرتے ہوئے اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزید ایک نمایاں کامیابی ہے جس پر ہندوستانی قوم فخر کرسکتی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ اسرو نے خلائی سائنس میں غیرمعمولی کارکردگی اور مہارت کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

 

 کرسی چورے کے الزام میں سارے گاؤں نے دولوگوں کے الٹا لٹکاکر پیٹا

کائی مور: 06؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)ایک افسوس ناک واقعہ بہار کے کائیمور ضلع کے سونبرسا گاؤں کے ساکن دو نوجوانوں کو پچھلے ہفتے ایک شادی کی تقریب سے پانچ کرسیاں چورانے کی وجہہ سے الٹالٹکا کر پیٹا گیا۔مذکورہ شادی ماہانگو بینڈ کی بیٹی کی تھی۔بینڈ گاؤں کی اثر دار شخصیت ہے۔دونوں نوجوان راج کمار بینڈاور بیربل بینڈ دونوں کی عمر تقریبا 20سال ہے جنھیں گھر کے اندر ایک جھاڑ سے الٹا لٹکا کر بری طرح پیٹا جن کے چلانے کی آوزایں گھر کے با ہر تک سنائی دے رہی تھی۔بینڈکوشبہ ہے کہ دونوں نوجوانوں نے شادی کی تقریب کے دوران کرسیاں چوری کی ہیں اور پوری گاؤں کے سامنے ان کو اس وقت تک باندھ کر رکھا جب تک اس کی غریب گھر والے تین ہزارروپئے لاکر جمع کرائے۔ابتدائی میں راجکمار او ربیربل نے واقعہ کے خلاف شکایت کرنے سے انکار کیامگر بعد میں انہوں نے خاطیوں کے خلاف کڑ ی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔چار میں سے ایک مشتبہ کی گرفتاری عمل میں ائی ہے کبکہ بنڈ اور دیگر مفرور بتائے جارہی ہیں۔

(سیاست)

 ترلوک پوری میں کشیدگی

نئی دہلی : 05؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایسٹ دہلی کی ترلوک پوری میں ایک بچے کی ماں کو مبینہ طور پر مردہ جانور کے گوشت کھانے کے لئے مجبور کرنے کی اطلاع کے بعد کشیدگی پھیل گئی مذکورہ خاتون کا تعلق اقلیتی طبقے سے بتایاجارہا ہے۔مبینہ حادثہ دومختلف طبقے کے دوخاندانوں کے درمیان پیش ائے جس کے بعد ہفتہ کے روز علاقے کا ماحول خرا ب ہوا جس کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے پولیس کی بھاری جمعیت وہا ں پر متعین کردی گئی۔

بلرامپور : 04؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  پولیس نے کہاکہ گائے کو بچانے کی کوشش میں ایک پولیس جیپ ڈرائیور کی ٹکر سے خاتون موقع پر ہی فوت ہوگئی جبکہ مذکورہ خاتون کے گرانڈ چلڈرن بری طرح زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ علاقے کے ہاریہ ٹاؤن شپ میں پیش آیا جب اوشا دیوی جس کی عمر60سال بتائی جارہی ہے دیگر کے ہمراہ سڑک پر سے گذر رہی تھی۔

حیدرآباد: 03؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  حیدرآبادکے وینکاٹاپورم میں ایک بارہ سال کابچہ کی موت واقعہ ہوگئی جس نے ٹی وی شو کے کارٹون کیریکٹر کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی۔پانچویں جماعت کے طالب علم جئے دیپ مدھوگولہ مکان کی چھت پر گیا اور جسم پر کیروسین چھڑکر خود کو آگ لگالی۔جیسے دادا اور دادی نے جئے دیپ کے رونے کی آوازی سنیں تو وہ چھت پر پہنچی

احمدآبادـ :یکم جون (فکروخبر/ذرائع)کیرالہ میں یوتھ کانگریس کے لیڈروں، کارکنوں کے ہاتھوں بچھڑے کو عوامی طور پر مارے جانے کے واقعہ کے سلسلے میں گجرات میں اہم اپوزیشن جماعت کانگریس کے خلاف جاری مظاہرے کے دوران بجرنگ دل کے کارکنوں نے آج صبح یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر لگا جھنڈا جلادیا اور اس کے مین گیٹ پر تالا ڈال دیا۔صبح تین بجے یہاں الیس برج علاقے میں واقع کانگریس دفتر کے پاس مظاہرین نے اس کی دیوار پر بھی کئی جگہ 146گاؤ ہھیاری کانگریس145 کا نعرہ لکھ دیا جسے بعد میں پتھائی کردی گئی۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس کے سامنے تحریری شکایت درج کرائی جارہی ہے۔ پارٹی اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دے گی۔انہوں نے کہاکہ گجرات میں ایک صنعتی گھرانے کے ہزاروں ایکڑ گائے کی چراگاہ کی زمین پر قبضہ کرنے، ذبیحہ چلانے، گائے گوشت کے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہونے کے سلسلے میں اور پلاسٹک اور آلودہ پانی پیکر گائے کے مرنے پر بجرنگ دل اور بی جے پی کی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،

نئی دہلی : ۔یکم جون (فکروخبر/ذرائع) یو پی ایس سی سول سروس امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کرناٹک کی كےآر نندنی نے ٹاپ کیا هے۔ جبکہ انمول شیر سنگھ بیدی اور گوپال كرشن رونانكي بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ سال رواں ٹاپ 100 کامیاب امیدواروں میں 10 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔سال رواں مجموعی طور پر مسلم امیدواروں کی کارکردگی اچھی رہی اور 41 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔سال رواں کے نتائج کے مطابق جنرل کٹیگری سے 500، او بی سی سے 347، ایس سی سے 163 اور ایس ٹی سے 89 امیدوار منتخب ہوئے۔

یہاں دیکھیں مسلم امیدواروں کی فہرست
بلال محی الدین بھٹ (رینک 10)۔
مزمل خان (رینک 22) ۔
شیخ تنویر آصف (رینک 25)۔

ایودھیا۔31؍مئی۔(فکروخبر/ذرائع) سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے متنازعہ مذہبی مقام میں نصب'رام للا' کے آج درشن کئے ۔ وزیر اعلی بننے کے بعد پہلی بار ایودھیا آئے مسٹر یوگی نے رام للا کے درشن سے قبل مشہور هنومان گڈھي مندر میں ہنومان کے سامنےسجدہ ریز ہوئے۔ مسٹر یوگی کے درشن کے وقت دونوں مقامات پر سیکورٹی وجوہات کی بنا پرعام زائرین کے مندر میں جانے پر روک لگا دی گئی تھی۔ وزیر اعلی کے هنومان گڈھي میں موجودگی کے دوران مندر کے نیچے ان کے متعدد حامی انتظار کر رہے تھے۔ هنومان گڈھي میں هنومان کے درشن کے لئے تقریبا ڈیڑھ سو سیڑھیاں چڑھ کر جانا ہوتا ہے۔ مجسمہ کافی اونچائی پرواقع ہے۔ راجستھان سے آئے ان کے ایک حامی نے کہا، "مجھے اخبارات سے پتہ چلا ہے کہ یوگی جی رام للا کے درشن کے لئے آ رہے ہیں ا سي لئے میں بھی یہاں آ گیا ہوں ۔