Live Madinah

makkah1

dushwari

حیدرآباد : 18؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے کانگریس کے سینئیر لیڈر پی چدمبرم نے آج انہیں مہاتما گاندھی کے بعد ملک کا سب سے پسندیدہ لیڈر قرار دیا ۔ اندرا گاندھی کا کسی مذہب ، خطہ یا ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے آج بھی سماج کے تمام فرقوں کی جانب سے ان سے سچی محبت کی جاتی ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے یہاں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے اندرا گاندھی کی صدی تقاریب کے موقع پر مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں منعقدہ ایک یادگار سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی کو سماجی طبقہ کی جانب سے عزت و اکرام حاصل ہوا ہے ۔

ہوشنگ آباد، 16؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع میں قرض سے پریشان ایک کسان نے خود کشی کر لی ہے ۔ پولیس کے سب ڈیویژنل افسر ایس[؟] این چودھری نے آج بتایا کہ ضلع کے چپلاسر گاؤں کے کسان نرمدا پرساد یادو نے بابءي کے ساہوکار پربھاکر راؤ سے 50 ہزار روپے کا قرض لیا تھا۔ کسان کل اپنے بھائی کے ساتھ مونگ کی فصل فروخت کرنے ہوشنگ آباد آیا تھا جہاں پربھاکر نے پیسے چھڑا لئے ۔

بھاگلپور14 جون 2017( فکروخبر/ذرائع) بہار میں بھاگلپور ضلع کے لودي پور تھانہ علاقہ میں آج صبح معمولی تنازعہ پر ایک دلت کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پیپرا گاؤں کے رہنے والے راماشیش رام (40) کا مویشی آج صبح دوسرے کی کھیت میں چلا گیا اور فصل چرگیا۔ اس بات سے ناراض کچھ لوگوں نے راماشیش پر لاٹھی اور اینٹ سے حملہ کردیا۔

لکھنؤ14 جون 2017( فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں سڑک حادثوں میں اموات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹریفک کے قوانین کو نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا ہے ۔ مسٹر یوگی آج یہاں اتر پردیش اور راجستھان کے درمیان بسوں کے آمدو رفت سے متعلق معاہدے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ ٹریفک کے عام قوانین کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

رائچور 13؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  کرناٹک میں رائچور سندھور سٹی کارپوریشن میں کام کرنے والے ساتھی خاتون ملازم کو اس کے ساتھی نہ ہی بری طرح زدکوب کیا۔ہفتے کے روز پیش آیا یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا جس میں دیکھا یا گیا ہے کہ شرانپا نسرین کے ساتھ مبینہ طور سے کام پر تاخیر سے پہنچنے کی وجہہ سے حملہ کرتا ہوا دیکھا ئی دے رہا ہے۔نسرین کارپوریشن میں ایس ڈی اے کی حیثیت سے کام کرتی ہے جو رمضان کے دوران روزے میں ہے اور اس نے کہاکہ اس کو تاخیر ہورہی ہے۔ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہہ سے کام زیادہ تھا اور عملے بھی کافی کم تھا۔

پٹنہ 13 جون2017(فکروخبر/ذرائع) بہار میں شراب مافیاؤں کے خلاف چلائی جا رہی خصوصی مہم کے دوران پولیس نے آج گوپال گنج اور مشرقی چمپارن ضلع سے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی ہے ۔ گوپال گنج سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کی سرحد سے متصل جلال پور چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران سیلس ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے صبح میں ایک کنٹینر سے ۔300 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ 

نئی دہلی 12جون2017 (فکروخبر/ذرائع) اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے مختلف اشیاء کی طے شدہ جی ایس ٹی کی شرح کے خلاف ہو رہے احتجاج کے پیش نظر 66اشیاء کی شرح میں کمی کر دی ہے، جس سے اب یہ مصنوعات سستی ہو جائیں گی۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کونسل کی 16ویں میٹنگ میں یہ فیصلے کئے گئے۔ پچھلی 2میٹنگوں میں اشیاء اور خدمات کیلئے جی ایس ٹی کی شرح طے کی گئی تھی۔ اس کے بعد صنعتی اور کاروباری تنظیموں نے کچھ اشیاء کی جی ایس ٹی کی شرح کی مخالفت کرتے ہوئے میمو رینڈم پیش کئے تھے ۔

احمد آباد12؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) گجرات میں دو مختلف مقامات سے آج آر آر سیل کی ٹیم نے دو ٹرکوں سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی غیر قانونی شراب برآمد کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع موربی کے واکانیر تعلقہ علاقے میں راجکوٹ۔احمد آباد قومی شاہراہ نمبر8 پر چکاریانی گاؤں کے نزدیک صبح ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران غیر قانونی شراب کی 10 ہزار 276 بوتلیں ضبط کی گئیں جن کی قیمت کا اندازہ 52 لاکھ 94 ہزار 800 روپے لگایا گیا ہے ۔

نئی دہلی، 10؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے پین کارڈ کوآدھار سے جوڑنے کو لازمی بنانے سے متعلق مرکز کے حکم پر آج روک لگا دی۔جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے کہا کہ آئینی بینچ کا فیصلہ آنے تک روک لگی رہے گی۔ بنچ نے چار مئی کو حکومت کے حکم کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔یہ عرضیاں کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر بناءي وشوام، دلت کارکن بیجواڑا ولسن اور ریٹائرڈ فوجی آفیسر ایم جیومباتکیرے نے دائر کی تھی۔ درخواستوں میں انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 139 اے اے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

حیدرآباد : 08؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  جب سے مرکز میں این ڈی اے کی حکومت برسراقتدار ائی ہے تب سے اقلیتوں پر حملوں کا سلسلہ دوگنا ہوگیا ہے۔دہلی میں سونیا وہار کے امبے انکلیو میں چہارشنبہ کے روز ایک تازہ واقعہ پیش آیا جہاں پر کچھ شرپسند عناصر امن وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی غرض سے قانو ن اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے علاقے کی ایک مسجد کو اپنا نشانہ بنایا۔فیس بک پر شیئر کئے گئے اس ویڈیو میں کچھ لوگ جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے بناء چھت کی ایک زیر تعمیر مسجد کو جان بوجھ کر نقصان پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔