Live Madinah

makkah1

dushwari

گؤ رکشکوں نے ایک اور مسلمان کی جان لے لی

رام گڑھ:30؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)مذہبی شناخت کے نام پرمحمد علیم الدین  اصغر علی کے ساتھ بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ ویڈو وائیرل ہورہا ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سولوگ گھیر کر ان کے ساتھ مارپیٹ کررہے اور انہیں زخمی کررہے ہیں۔جمعرات کے روز گاڑی میں گائے کا گوشت لے جانے کے شک میں گاؤں والوں نے علیم الدین جو ویسٹ بنگال کے نمبر کی گاڑی کے ڈرائیور ہیں کو تانڈہ بازار علاقے میں روک کر گاڑی کے باہر گھسیٹا ۔

حیدرآباد 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)جی ایس ٹی کے خلاف دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے پارچہ جات کے تاجروں کی ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوگئی ۔تاجروں نے انتباہ دیا ہے کہ اس ہفتہ ہونے والی کونسل میٹنگ میں ان کے مطالبات کو قبو ل نہ کئے جانے پر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی جائے گی۔تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹکسٹائلز نے کہاکہ یہ بند جمعرات تک جاری رہے گا۔فیڈریشن کے ارکان نے کہا کہ پارچہ جات پر جی ایس ٹی کے خلاف وہ جمعہ کو سڑکوں پر نکل پڑیں گے ۔

جمعرات, 29 جون 2017 18:44

۔200 روپئے کے نوٹوں کی طباعت

ممبئی : کولکتہ 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کا نوٹ بندی کے بعد بحالی کا عمل ایسا لگتا ہیکہ قطعی مرحلہ میں داخل ہورہا ہے کیونکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے 200 روپئے کے نوٹوں کی طباعت شروع کردی ہے جو شاید پہلی مرتبہ متعارف ہوگی اور اس سے کاروباری لین دین میں آسانی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 200 روپئے کے نوٹ میں سیکوریٹی کی عصری خصوصیات ہوں گی۔ یہ نوٹوں کی طباعت کا آرڈر چند ہفتے قبل جاری کیا گیا۔

ملک میں مسلمانوں پر ہورہے حملوں کی شدید مذمت 

نئی دہلی : 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) بے قابو ہجوم کے ہاتھوں قتل کے حالیہ واقعات کے خلاف شہریوں کے احتجاج بنام ناٹ اِن مائی نیم نے آج ملک بھر میں ہزاروں لوگوں کو راغب کیا جو ناحق قتل واقعات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاجیوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جن پر تحریر تھا خاموشی توڑئیےاسلام سے خائف ہونے کی گنجائش نہیں5 اور نفرت کو ختم کیجئے، خون نہ بہائیے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ وہ اس لئے جمع ہوئے ہیں کیونکہ اس کاز کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

 

نئی دہلی : 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ پیان کارڈ رکھنے والے افراد کو یکم ؍ جولائی سے 12 ہندسوں پر مشتمل اپنا موجودہ آدھار کارڈ مربوط کرنا لازمی ہو گا۔ مقررہ حد سے بڑھ کررقمی معاملتوں، بینک کھاتے کھولنے اور انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کیلئے لازمی پیان کارڈ کیلئے درخواست داخل کرتے وقت اپنا آدھار نمبر یا آدھار کارڈ کا اندراج نمبر کا حوالہ دینا بھی لازمی ہوجائے گا۔

سہارنپور،28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کی یوگی حکومت کے 100دنوں کے مدت کار میں سہارنپور میں ہوئے فرقہ وارانہ اور نسلی تشدد کی وجہ سے دوڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں،دو سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹوں ،ایک کمشنر اور ایک ڈپٹی اسنپیکٹرجنرل کو اپنی کرسی گنوانی پڑی۔یوگی آدتیہ ناتھ کی اتر پردیش میں حکومت بنتے ہی 20 اپریل کو سڑک دودھلي گاؤں میں ہوئے تشدد میں چھ مقدمے درج ہوئے ، جس میں ان مقدموں میں رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی سمیت بی جے پی کے کئی مقامی لیڈروں کو ملزم بنایا گیا۔

لکھنؤ 28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)دار العلوم ندوۃ العلماء کی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز پورے تزک واحتشام کے ساتھ امام و خطیب جامع مسجد ندوۃ العلماء ومہتمم دار العلوم مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی نے ادا کرائی ، انہوں نے اپنے خطبہ میں رمضان کے مبارک مہینہ کے ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے رمضان کے تقاضوں پر عمل کرنے پر زور دیا ۔نماز سے قبل مجمع کو خطاب کرتے ہوئے مشہور عالم ومایہ ناز خطیب استاذ حدیث دار العلوم ندوۃا لعلماء مولانا محمد خالد ندوی غازیپوری نے کہا :عید الفطر اہل ایمان کیلئے اللہ تعالی ایک انعام ہے ، جو ایک مہینہ کے روزوں کے بعدحاصل ہوا ہے ،

بلند شہر 27؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) اس ویڈیو میں جو وائیر ل ہوا ہے ایک بہادر پولیس اہلکار ان بی جے پی کارکنوں کا سامنے کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں جو خاتون پولیس اہلکار کے خلاف بدمعاشی کی کوشش کررہے ہیں۔ہوفنگٹن پوسٹ میں شائع خبر کے مطابق بی جے پی ورکر اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے سیانہ میں نعرے لگانا شروع کردیا جب پولیس نے بی جے پی ضلع سطحی کارکن پرمود لودھی کے خلاف دستاویزات کی عدم جانکاری پر چالان کردیا تھا۔

کھنڈوالی 26؍ جون2017(فکروخبر/ذرائع)ماتھرا کی ٹرین میں بیہمانہ طریقے سے قتل کئے گئے نوجوان کی یاد میں گاؤں والوں نے آج ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی متوفی کے بڑے بھائی ہاشم اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں وہ اس سال اپنے بھائی کے بغیر ہی عید منارہے ہیں۔ملک کی درالحکومت کے مضافات میں واقعہ دیہات کھنڈوالی کے لوگ غم وغصہ میں ہیں جبکہ گھر والے اور دیگر مقامی لوگ 17سال کے جوان بیٹےجنید کی موت پر صدمے میں ہیں۔

لکھنو24؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) سی بی ائی کے خصوصی کونسل للت کمار سنگھ نے کہاکہ  عدالت نے مہنت دھرم داس کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے کیونکہ نہ تو وہ اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی وکیل عدالت سے رجوع ہوا ہے۔عدالت میں پیش نہ ہونے کے متعلق کوئی عذر کے طور پر بھی عدالت میں کوئی درخواست پیش نہیں کی گئی۔ لکھنو میں بابری مسجد انہدامی مقدمہ سنوائی کررہی عدالت نے مہنت دھرم داس کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کا۔