Live Madinah

makkah1

dushwari

پٹنہ 08؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) صدارتی انتخابات کے لیے 17 اپوزیشن جماعتوں کی امیدوار اور سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے آج کہا کہ وہ کوئی بلی کا بکرا نہیں ہیں، بلکہ دلتوں اور غریبوں کے مفادات کی حفاظت اور ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کو روکنے کے لئے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ محترمہ کمار نے صدارتی انتخابات کے لیے بہار کے تین روزہ دورہ کے بعد رانچی جانے سے قبل یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کی قیادت میں 17 اپوزیشن جماعتوں نے انہیں صدر کے عہدہ کا امیدوار بنایا ہے جو معمولی بات نہیں ہے۔

نئی دہلی 06؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)سکم کے ڈوکا لا کو لے کر چل رہے تنازعہ کے درمیان چینی میڈیا میں مسلسل ہندوستان کے خلاف کچھ نہ کچھ لکھا جا رہا ہے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے کہ ہندوستان نے بھوٹان کو دبا رکھا ہے اور اسی دباؤ کے چلتے بھوٹان نے چین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے دیگر ممالک سے سفارتی تعلقات نہیں رکھے ہیں۔ اخبار نے الزام لگایا کہ ہندوستان نے بھوٹان کی سفارتی خودمختاری اور قومی سلامتی کو کنٹرول کر رکھا ہے۔

نئی دہلی :04؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نے غیر ملکی دوروں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسلسل دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے یہاں کہا کہ مسٹر مودی مسلسل غیرملکی دورے پر ہیں لیکن ان کے دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے غیر ملکی دوروں کا فی الحال کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

نئی دہلی، 04 جولائی2017 (فکروخبر/ذرائع)ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے ۔ عدالت نے آمدنی سے زیادہ املاک کے معاملے میں ای ڈی کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کی ان کی درخواست آج مسترد کر دی۔جج آر کے گوا نے مسٹر سنگھ اور دیگر کی جانب سے ایف آئی آر منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد مسٹر سنگھ اور ان کے خاندان پر آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے الزام کا مقدمہ چلے گا۔

نئی دہلی : 03؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی کا کل سے اسرائیلی دورہ ایک طرف جہاں دونوں ممالک کے درمیان 25 سال کے سفارتی تعلقات کو یادگار بنائے گا وہیں اس دورے سے دو طرفہ تعلقات کے نئے باب کھلنے کی توقع ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ "اس دورے میں وزیر اعظم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام معاملات پرتفصیلی بات چیت کریں گے اور صدر رولن سے بھی ملیں گے"۔ کسی ہندستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ اسرائیل ہے ۔

لکھنؤ : 03؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے تحریک آئندہ ہفتہ گروپورنیما سے شدت اختیار کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس موقع پر سیتاپور کے نردآنند آشرم میں سادھو جمع ہوکر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ آشرم کے سربراہ سوامی ودیا چیتنیا مہاراج نے کہا کہ اترپردیش اور پڑوسی ریاستوں کے مختلف اکھاڑہ سے تعلق رکھنے والے سادھو آشرم میں جمع ہورہے ہیں اور وہ ایودھیا میں ایک بڑے رام مندر کی تعمیر کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے ۔

جئے پور : 03؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)ایسے دور میں جہاں لڑکیوں کو لڑکوں کے مقابلے تمام شعبہ حیات میں مساوی حقوق کی فراہمی کاکام کیاجارہا ہے مگر ہندوستان میں ایک ایسا معاشرہ بھی ہے جو زمانہ قدیم کی رواج کو نافذ کرتے ہوئے لڑکیوں کو امتناعی احکامات جاری کئے جارہے ہیں کہ انہیں کیا پہننا ہے اور کس طرح رہنا ہے اس کے برخلاف لڑکیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں کیاجارہا ہے۔

دارجلنگ/ سلی گوڑی02؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم) کی طرف سے تشدد کے تازہ واقعات میں احتجاجیوں نے آج رانگلی پولس چوکی میں توڑ پھوڑ کی اور تیستا وادی میں پولس کی دوگاڑیوں کو آگ لگا دی، جن میں سی آر پی ایف کے چار جوانوں اور دو کانسٹیبل شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔ گورکھا احتجاجیوں نے گوریلا انداز میں حملے کئے سی آر پی ایف کے جوانوں پر پتھراؤ کیا اور زخمی کانسٹیبلوں سے پستول اور ایس ایل آر بھی چھین لئے ۔

پٹنہ : یکم جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)عہدیدارو ں نے بتایا کہ دہلی کے لئے پٹنہ سے آڑان بھرنے والے انڈیگو کے ہوائی جہاز کوایمرجنسی حالات میں اس وقت روک دیاگیا جب رن وے پر مذکورہ ہوائی جہاز آڑان بھرنے سے عین دس منٹ قبل انجن میںآگ لگی  جس کے فوری بعد پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگائے جس کے سبب ٹائر بھی پھٹ گیا۔مذکورہ ہوائی جہاز انڈیگو6E 415میں 174مسافرین اور درجنوں کریو ممبرس سوار تھے۔ٹائر پھٹنے کے فوری بعد تمام کو محفوظ طریقے سے ہوائی جہاز سے باہر نکال لیاگیا۔

نئی دہلی :30؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی ائی) نے اپنے تازہ اقدام جو جمعرات کے روز لیاگیا ہے میں جے این یو سے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے متعلق اطلاع فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔اکٹوبر14سال2016کو اے بی وی پی کارکنوں سے مبینہ جھگڑے کے بعد سے ایم ایس سی طالب علم نجیب احمد لاپتہ ہے۔دہلی پولیس کے بعد سی بی ائی کو اس ضمن میں تحقیقات کے لئے 16مئی کو مقرر کیاگیاتھا۔