Live Madinah

makkah1

dushwari

نئی دہلی : 11؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے بھی ذبح کے لئے مویشیوں کی خرید و فروخت پر پاندی سے متعلق مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن پر آج روک لگا دی۔ مرکزی حکومت نے چیف جسٹس جے. ایس. کیہر کی صدارت والی بنچ کے سامنے دلیل دی کہ اب وہ اگلے تین ماہ میں نیا ضابطہ بنائے گی ۔ عدالت عظمی نے آج واضح کیا کہ یہ روک پورے ملک میں جاری رہے گی نہ کہ صرف تمل ناڈو میں۔ مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ذبح کے لئے مویشیوں کی خرید و فروخت پر روک کے لئے ضابطوں میں تبدیلی کا عمل جاری ہے۔

نئی دہلی:11؍ جولائی 23017(فکروخبر/ذرائع) بشیر ہاٹ علاقوں میں سنگین صورت حال کے تعلق سے مغربی بنگال کی حکومت نے مرکز کو اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ مویشیوں کی اسمگلنگ روکنے کی مغربی بنگال پولس کی طرف سے سخت کارروائی اور ہند۔ بنگلہ دیش سرحدی علاقے میں ناجائز شراب کے کاروبار میں سرکاری مداخلت کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں۔ معاملہ فرقہ وارانہ نہیں۔

کرناٹک میں بیف پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا: وزیراعلی

بنگلورو :11؍ جولائی 23017(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کے وزیراعلی سدرامیا نے کہا کہ صرف مسلمان ہی نہیں ہندو بھی بیف کھاتے ہیں۔ بنگلورو میں عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بیف پرپابندی کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے نوٹفیکشن کو وہ جاری نہیں کریں گے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے تحت منعقدہ عید ملن تقریب میں وزیراعلی نے کہا کہ ہرشہری کواپنی پسند کی غذا کھانے کا حق حاصل ہے۔

کویت میں ملازمت کررہے ہندوستانی کو کمپنی نے کیا برطرف

نئی دہلی:11؍ جولائی 23017(فکروخبر/ذرائع) میڈیارپورٹس کے مطابق سوشیل میڈیاپر مخالف مسلم تبصرہ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کی وجہ سے ایک ہندوستانی شخص کو کویتی کی کمپنی سے برطرف کردیاگیاہے۔مکیش کمار جو کویت میں ال لیو ا سکیورٹی اور نگرانی سروسس کمپنی میں برسرخدمت تھا نے فرقہ وارانہ نفرت اور دھمکی آمیز پوسٹ فیس بک پر کیا۔

واشم:11؍ جولائی 23017(فکروخبر/ذرائع) ملک میں مذہب کے نام پر جہاں انسانیت کا گلا گھونٹا جارہا ہے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بلا مذہب و ملت کی تفریق کے انسانیت کے رشتے کو اہم رشتہ مانتے ہیں ۔ انسانیت کی ایک ایسی ہی مثال مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے شیخ چاند نے پیش کی ۔ پیروں سے معذور شیخ چاند نے واشم ضلع کی گمشدہ ایک ہندو ضعیف خاتون کواس کے گھر پہنچایا جو انسانیت کے رشتے کی بہترین مثال ہے ۔دراصل واشم ضلع کے راجوراگاوں کی ایک ضیعف ہندو خاتون پنڈرپور یاترا کے لئے گئی تھی۔

جموں10؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ چند دنوں سے جاری کشیدگی کے پیش نظر چکن داباغ کراسنگ پوائنٹ پر ہونے والی دوطرفہ تجارت معطل کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار پونچھ راولاکوٹ راہِ ملن بس سروس بھی پیر کو معطل کی گئی۔پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا شبانہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹریڈ فیسلی ٹیشن سنٹر چکن دا باغ اور کچھ پولیس چوکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

میرے بیٹے کے قاتل کو پھانسی دی جائے ، جنید کی ماں کا مطالبہ

فرید آباد10؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  17 سالہ مسلم نوجوان جنید خاں کو گزشتہ ماہ چلتی ٹرین میں ہجوم کے ہاتھوں مار مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ کے کلیدی ملزم نے متوفی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ جنید کی ماں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اس انکشاف کے ساتھ اصرار کیا کہ یہ واقعہ بیف سے متعلق نہیں تھا ۔

بی جے پی لیڈر نے جھوٹی تصویر سے عوام کے جذبات سے کیا کھلواڑ

 کیابی جے پی مغربی بنگال کے حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے؟

نئی دہلی10؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے جنتر منتر نئی دہلی پر مغربی بنگال کے حالات کے خلاف کے دوران سال2002گجرات فرقہ وارانہ فساد کی تصوئیروں کا استعمال کیا۔ہفتہ کے روز شرما نے ایک تصوئیر سال 2002کے گجرات فساد سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں لوگ گاڑی جلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ایک وقت کی پرامن زمین تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے۔تاہم ٹوئٹر استعمال کرنے والوں نے فوری طور پر اس کی   شناخت کی کہ مذکورہ تصوئیر مغربی بنگالکی نہیں بلکہ گجرات سال2002فرقہ وارانہ فساد کے دوران کی ہے۔

نئی دہلی 10؍ جولائی2017 (فکروخبر/ذرائع) کانگریس کا کہنا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے مضر اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور معیشت تشویشناک سطح پر پہنچ گئی ہے اور وقت رہتے اس میں بہتری کے ضروری اقدامات نہیں کئے گئے تو یہ تنزلی کے آخری درجے میں جا سکتی ہے ۔کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے صحیح مشورے پسند نہیں ہیں اور تنزلی کے آخری درجے کو پہنچ رہی معیشت پر اپنی کمزوریوں کو قبول کرنے کے لئے بھی وہ تیار نہیں ہے ،

الہ آباد 08؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے شہر میں سلاٹر ہاؤس نہیں ہونے پر ہائی کورٹ نے گورکھپور کے ڈی ایم، ایس ایس پی، سی ڈی او، شہر کمشنر سمیت تمام افسران کو طلب کیا ہے۔ وہیں اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں موجود شہر کمشنر یہ نہیں بتا سکے کہ سلاٹر ہاؤس کے لئے کب زمین ملے گی اور کب اس کی تعمیر ہو سکے گی۔