Live Madinah

makkah1

dushwari

نئی دہلی19؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  ملک میں بھیڑ کے ہاتھوں ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات پر مرکز کی این ڈی اے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے آج الزام لگایا کہ دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف مجرمانہ واقعات مرکز میں حکمراں پارٹی کی شہ پر انجام دیئے جا رہے ہیں اور ملک کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی : 18؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے راجیہ سبھا سے استعفی دے دیا ہے۔ مایاوتی نے راجیہ سبھا چیئرمین اور نائب صدر حامد انصاری کو اپنا استعفی نامہ سونپ دیا ہے ۔ مانسون اجلاس کے دوسرے دن منگل کو اتر پردیش میں ہو رہے فسادات پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے راجیہ سبھا میں سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران انہوں نے کہا کہ 'میری بات نہیں سنی جا رہی ہے، میں آج استعفی دے دوں گی۔

نئی دہلی : 18؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) این ڈی اے امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے آج نائب صدر کے انتخاب کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ یہ الیکشن 5 اگست کو ہوگا۔ مسٹر نائیڈو جب اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے راجیہ سبھا سیکریٹری جنرل کے دفتر آئے تو ان کے ہمراہ وزیراعظم نریندر مودی ، سینئر بی جے پی لیڈر اور مودی کابینہ کے ارکان موجود تھے۔وزیراعظم کے علاوہ مسٹر نائیڈو کے ہمراہ بی جے پی سربراہ امت شاہ، بی جے پی کے بزرگ لیڈر ایل کے اڈوانی ، دفاع اور مالیات کے وزیر ارون جیٹلی ، امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج اور این ڈی اے اتحادیوں کے کئی رہنما آگے تھے۔نامزدگی سے پہلے نائیڈو نے پارٹی اور اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

سری نگر : 17؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبد اللہ نے کہا ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو کشمیر کی بگڑتی ہوئی سیکورٹی صورتحال میں چین کے ملوث ہونے کے دعوے کی وضاحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں چھ برس تک بحیثیت وزیر اعلیٰ کمان سنبھالنے کے دوران انہیں (عمر عبداللہ کو) کبھی یہ خفیہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ چین کشمیر کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔

حیدرآباد: 17؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  سی پی ائی قومی عاملہ کے رکن ڈاکٹر کے نارائنہ نے ہجوم کے ہاتھوں بے قصور مسلمانوں کی ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف سٹیزن فورم کے زیراہتمام145 بشیر باغ پریس کلب میں منعقدجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی بی جے پی کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ملک سے غداری کے مقدمہ میں پھنسانے کی سازش کی جاتی ہے ۔

حیدرآباد : 16؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  قومی اقلیتی کمیشن کے صدرنشین غیورالحسن رضوی نے کہا ہے کہ گاؤ رکھشا کے نام پر ہجوم کے ذریعہ قتل کئے جانے کے واقعات کا قومی اقلیتی کمیشن نے سخت نوٹ لیا ہے اور متعلقہ ریاستی حکومتوں سے اس خصوص میں رپورٹس طلب کی گئی ہے ۔ا نہو ں نے حیدرآباد کے دورہ کے موقع پر ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گئو رکشا کے نام پر گئو رکشکوں کی جانب سے لوگوں کو قتل کرنے کے واقعات کا سنجیدہ نوٹ لیا گیا ہے اور کمیشن نے اپنے طور پر کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے ۔

کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کیا اظہار 

نئی دہلی : 16؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ گئوركشا کے نام پر تشدد کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کل پارٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے گئوركشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کو سخت وارننگ دی اور کہا کہ ریاستی حکومتوں کو بھی ایسے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کشمیر 16؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی قومی شاہراہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں امرناتھ یاتریوں سے بھری ایک بس کے گہری کھائی میں جاگرنے سے کم از کم 11 یاتری ہلاک جبکہ 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والیقومی شاہراہ یا سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں امرناتھ یاتریوں سے بھری ایک بس کے گہری کھائی میں جاگرنے سے کم از کم 16 یاتری ہلاک جبکہ 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

ممبئی13؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے بابری مسجد -رام مندر معاملہ کی کورٹ میں جاری سماعت کو لے کر جمعرات کو انتہائی متنازع بیان دیا ہے۔ شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کا مطالبہ کر رہے لوگ بابری مسجد تنازع پر کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رام مندر کی تحریک کورٹ سے پوچھ کر نہیں چلائی تھی۔نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کے دوران شیوسینا کے لیڈر راوت نے کہا کہ ہم کورٹ کو اس معاملہ (رام مندر معاملے) میں نہیں تسلیم کرتے ہیں ،

کولکاتا :12؍جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) مغربی بنگال پولیس کی کرائم برانچ (سی آئی ڈی) نے سوشل میڈیا پر فرضی پوسٹ کئے جانے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ترون سین گپتا کو گرفتار کر لیا ہے۔ سین گپتا بی جے پی کے اطلاعاتی ٹکنالوجی (آئی ٹی) سیل کے سربراہ ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آئی ڈی حکام نے بیربھوم ضلع میں ہنومان جینتی یاترا کی فرضی ویڈیو فوٹیج پوسٹ کرنے کے معاملے میں سین گپتا کے مبینہ طور پر ملوث ہونے پر یہ کارروائی کی ہے۔