Live Madinah

makkah1

dushwari

آزاد امیدوار کا بٹن دبانے پر بی جے پی کو جا رہا تھا ووٹ

ممبئی:23؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) الیکشن کمیشن کے دعووں کے برعکس مہاراشٹر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے چھیڑ چھاڑ کی بات ثابت ہوگئی ہے۔ یہی نہیں چھیڑ چھاڑ کی بات کا اعتراف خود ضلع کلکٹر نے کیا ہے ، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ای وی ایم سے چھیڑ موضوع بحث بن سکتا ہے ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن باربار مشین سے چھیڑ چھاڑ کے امکانات کو مسترد کرچکا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن ہی نہیں ہے۔ یہی نہیں الیکشن کمیشن اپنی بات کو ثابت کرنے کیلئے ہیکاتھون کا بھی انعقاد کرچکا ہے۔

سری نگر:23؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) وادی کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کی سرپرستی میں چلنے والے دینی، تعلیمی اور فلاحی اداروں کے ذمہ داران کو نوٹسیں جاری کردی ہیں۔ حریت کے ایک ترجمان نے اتوار کو یہاں بتایاانجمن اوقاف جامع مسجدسری نگر ، انجمن نصرۃ الاسلام سری نگر اور دارالخیر میرواعظ منزل سری نگر کے ذمہ داروں کو تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے نوٹسیں جاری کی گئی ہیں

نئی دہلی:23؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)   راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد مایاوتی نے یوپی میں اپنی آگے کی حکمت عملی کا انکشاف کیا۔ اتوار کو دہلی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد مایا نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔مایا وتی نے اشارہ دیا کہ بی ایس پی کا بنیادی ووٹ بینک برقرار رکھنے کے لئے وہ مستقبل میں جارحانہ سیاست کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو وہ یوپی میں مہم کی شروعات کریں گی ۔

ممبئی : 22؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے راجیہ سبھا رکن پارلیمان امر سنگھ کو قانونی نوٹس بھیج کر اس بیان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں امر سنگھ نے ایک نجی چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ابوعاصم اعظمی کو مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کا دست راست بتایا تھا۔ مسٹر اعظمی نے اپنے وکیل کے توسط سے نوٹس بھیج کر امر سنگھ کو فوری طور پر بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر سنگھ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

سری نگر : 22؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنڈت ہمارے سماج کا ایک حصہ ہیں اور کشمیر میں کوئی بھی فردِ بشر اِن کی واپسی اور باز آبادکاری کا مخالف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں پنڈتوں نے وادی میں نا مساعد حالات کے دوران میں ہجرت نہیں کی ہے اور وہ آج بھی یہاں امن وسکون کے ساتھ مقیم ہیں اور مسلمان ہمسائیے ان کے دُکھ سکھ اور غمی خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں

ندوۃ العلماء کی مسجد میں مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی کے ذریعہ درس بخاری شریف کا آغاز

لکھنؤ20؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) یہ مجلس مجلسِ رسولؐ ہے، اسلام کو جس زمانہ میں جس چیز کی حاجت تھی، اللہ نے اپنے غیبی نظام کے تحت اس کا انتظام فرمایا، جب اسلام کو ضرورت تھی قرآن شریف بین الدفعتین جمع کیا جائے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت عمربن خطابؓ کے دل میں یہ بات ڈال دی تو ان کے اصرار پر حضرت ابوبکرؓ اور صحابہ کرامؓ اس پر متفق ہوگئے۔ اسی طرح جب اسلام کو ضرورت تھی کہ حدیث شریف سرکاری پیمانہ پر مدوّن کیا جائے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت عمربن عبدالعزیزؓ کے ذریعہ کام لیا۔

ممبئی20؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) ریزروبینک آف انڈیا نے عنقریب بیس روپئے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے جارہی ہے جو سال 2005کی مہاتما گاندھی سیریز کے ڈیزائن پر مشتمل ہونگے جو فی الحال بازار میں دیکھائی دے رہے ہیں۔آر بی آئی نے آج اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نئی کرنسی نوٹوں میں ایس لفظ شامل کیاجائے گا جو نمبر میں گورنر ارجیت پٹیل کی دستخط کے ساتھ دیکھائی دے گا۔

نئی دہلی20؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كووند ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات کی آج ہوئی ووٹوں کی گنتی میں مسٹر كووند نے اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو بھاری ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں الکٹورل کالج کے کل ووٹوں میں سے65.65 فیصد ووٹ حاصل ہوا جبکہ محترمہ کمار کو 34.35 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

راجہ سبھا میں ہنگامہ ، کارروائی ملتوی کردی گئی

نئی دہلی19؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)   رام، جانکی اور ہنومان کو شراب سے جوڑنے کے سماج وادی پارٹی کے لیڈر نریش اگروال کے بیان پر آج راجیہ سبھا میں حزب اقتدار نے جم کر ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔ مسٹر اگروال نے ایوان میں ہجوم کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے معاملے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رام جنم بھومی تحریک کا ذکر کیا اور  رام، جانکی اور ہنومان کو شراب (الکوحل)سے جوڑتےہوئے ایک نظم پڑھی۔

نئی دہلی19؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  ملک میں بھیڑ کے ہاتھوں ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات پر مرکز کی این ڈی اے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے آج الزام لگایا کہ دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف مجرمانہ واقعات مرکز میں حکمراں پارٹی کی شہ پر انجام دیئے جا رہے ہیں اور ملک کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔