Live Madinah

makkah1

dushwari

کولکاتہ 28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) تعلیمی طور پر مسلمانوں کو آگے لانے کے لئے حکومت نے تعلیمی اداروں میں دس فیصد او بی سی ریزرویشن کا اعلان تو کیا ، لیکن کالج انتظامیہ اس اعلان کو تسلیم کرنے پر رضامند نہیں ہے ۔ کولکاتہ کے معروف کالجوں میں او بی سی کے تحت مسلم طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جارہاہے ۔ ریاستی اقلیتی کمیشن نے بھی حالات کو حیران کن بتایا ہے ۔اقلیتی کمیشن کے ابو عیش منڈل کے مطابق کولکاتہ میں مسلم طبقہ تعلیمی طور پر پسماندہ ہے ۔

غازی آباد 28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) مغربی اترپردیش کے عازمین حج کی سہولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال شروع کیے گئےغازی آباد کے اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کو سال رواں بند کر دیا گیا ہے ۔غازی آباد حج ہاؤس کو بند کیے جانے کی اپنی قانونی یا سیاسی وجہ ہو سکتی ہے ، لیکن حقیقت میں اس حج ہاؤس کے بند ہونے سے مغربی یو پی کے ہزاروں عازمین حج کو سفراور ٹکٹ وریفکیشن کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

گاندھی نگر 28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  گجرات میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے الیکشن سے عین قبل کانگریس کے تین مزید اراکین اسمبلی نے آج پارٹی اوراسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا جس کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹے میں پارٹی چھوڑنے والے کانگریسی ایم ایل اے کی تعداد بڑھ کرچھ ہوگئی۔ آج استعفی دینے والے اسمبلی ارکان میں کانگریس کے قدآور رہنما اور امول ڈیری کے نام سے مشہور گجرات کے کھیڑا ضلع کوآپریٹیو ملک پرودیسنگ فیڈریشنگ کے چیئرمین رام سنگھ پرمار شامل ہیں۔

جمعرات, 27 جولائی 2017 13:14

بدعنوانی سے بڑا ہے ظلم: لالو یادو

بی جے پی سے ہاتھ ملانے پر جے ڈی یو میں شدید اختلاف،  بڑے لیڈران نے ظاہر کی ناراضگی

رانچی 27؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) بہار میں این ڈی اے وزیر اعلی کے طور پر نتیش کمار کے حلف لینے کے کچھ دیر بعد آر جے ڈی چیف لالو یادو بی جے پی پر جم کر برسے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور نتیش نے مل کر ان کے خلاف سازش رچی اور انہیں جھوٹے کیس میں پھنسایا۔ لالو نے یہاں تک کہا کہ مودی اور امت شاہ کے رشتہ داروں نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا۔ رانچی میں سی بی آئی کورٹ میں پیشی کے لیے آئے لالو یادو نے پریس کانفرنس میں نتیش کمار پر موقع پرست ہونے کا الزام لگایا۔

نئی دہلی:24؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج وقفہ صفر کے دوران قابل اعتراض رویہ اپنانے پر کانگریس کے چھ اراکین گورو گوگوئی، ادھیر رنجن چودھری، ایم کے راگھون، سشمتا دیو ، کے سریش اور رنجیت رنجن کو ایوان سے پانچ دن کے لئے معطل کردیا۔ گؤ رکشا کے نام پر لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مارنے کے معاملےپر ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن اراکین کے ہنگامہ کرنے اور کاغذات پھاڑ کر اسپیکر کی نشست کی طرف پھینکنے کے بعد ایوان کی کارروائی لنچ تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔

بھوپال24؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) بھوپال جیل بریک معاملہ میں آٹھ سیمی کارکنوں کے انکاؤنٹر کو لے کر سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر سوال پوچھا ہے کہ کیوں نہ معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے؟ ریاست اور مرکزی حکومت کو چار ہفتے کے اندر سوال کا جواب دینے کی ہدایات دی ہیں۔

متھرا:23؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے اناؤ ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی۔ پریکرما مارگ پر واقع اپنے آشرم پر گزشتہ رات صحافیوں سے بات چیت میں ساکشی نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے پتھر تراشنے کا کام جاری ہے، مندر کی تعمیر کا کام کبھی تھما ہی نہیں تھا اور اب ساری پابندی اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششیں کی جاری رہی ہے۔

پرنب مکھرجی کی الوداعی تقریر 

نئی دہلی:23؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی الوداعی تقریب پارلیمنٹ میں شروع ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے صدر پرنب مکھرجی کا پارلیمنٹ ہاؤس پهنچنے پر خیر مقدم کیا۔ پروگرام سینٹرل ہال میں جاری ہے۔ پارلیمنٹ میں نائب صدر حامد انصاری، کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت دونوں ایوانوں کے ممبران پارلیمنٹ موجود ہیں۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے سب سے پہلے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی مدت کی حصولیابیاں شمار کروائیں۔

حیدرآباد:23؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی ملک بھر میں بھیڑ کے ذریعہ کی جا رہی تشدد اور پیٹ پیٹ کر قتل کے واقعات کے خلاف پارلیمنٹ میں ایک پرائیویٹ بل پیش کریں گے۔ اویسي نے کہا کہ اس بل کو وہ جلد ہی لوک سبھا میں پیش کریں گے اور اس کے لئے لوک سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس بھی دے دیا ہے۔ اس بل میں بھیڑ کی طرف سے کی جانے والی تشدد کی روک تھام اور اس کے لئے سزا دونوں کا قانون ہے۔

سری نگر:23؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ میں فوج کی فائرنگ سے ایک 25 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو مسلسل دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ خیال رہے کہ ضلع بڈگام میں 21 جولائی کو (جمعہ کے روز) فوج کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان تنویر احمد پال ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے فائرنگ کے اس واقعہ میں فوج کی 53 راشٹریہ رائفلز کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔