Live Madinah

makkah1

dushwari

نئی دہلی 31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  لوک سبھا میں بھیڑ کے ذریعہ قتل پر منگل کو بحث کی گئی ۔ اس دوران کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی دو ریاستیں مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ بھیڑ کے ذریعہ قتل کا سینٹر بن چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اور مکمل ایوان اس طرح کے واقعات تردید کرتے ہیں۔ پورے ملک میں خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔ پوری دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔

پٹنہ30؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  جے شری رام کا نعرہ لگا کر سرخیوں میں آنے والے نتیش حکومت کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد نے معافی مانگ لی ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار سے ملنے کے بعد خورشید نے یہ معافی مانگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے 'جے شری رام نعرہ لگانے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں۔

پولیس سیاسی دباؤ میں کام کررہی ہے: جنید کے والد کا الزام

نئی دہلی30؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) ایک ماہ قبل ماتھرا کی ٹرین میں 15سالہ جنید خان کے بے رحمی کے ساتھ ہجوم کے ہاتھوں پیش ائے قتل کے واقعہ میں ہریانہ ریلوے پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ایک ملزم چندرپرکاش کو فریدآباد کی عدالت نے آج ضمانت پر رہا کردیا۔ڈی ایس پی ہریانہ ریلوے پولیس مہیندر سنگھ نے کہاکہ  ایک ملزم چندرپرکاش کو آج ضمانت مل گئی ہے۔

ترویننتاپورم30؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)کیرالا کی دارلحکومت میں پندرہ لوگوں نے تلوار کے ساتھ حملہ آوروں نے ایک آر ایس ایس کارکن کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق آر ایس ایس کارکن راجیش کا اس حملے میں ہاتھ اور پھسلیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی وجہہ سے وہ اسپتال میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

رام پور30؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)   اترپردیش کے گورنر رام نائک نے قانون و انتظام کی صورتحال کے سوال پر آج میڈیا سے کہاکہ قانون و انتظام میں سدھار کی ضرورت ہے۔ منشی پریم چند کی 137 ویں سالگرہ پر رضا لائبری میں دو روزہ سیمینار کے انعقاد میں بطور مہمان خصوصی شامل ہونے آئے رضا لائبریری بورڈ کے سابق صدر اور گورنر رام نائک تقریب کے بعد میڈیا سےمخاطب ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ان کا عہدہ آئینی عہدہ ہے۔

نئی دہلی30؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  مسلمانوں کی اپنی قیادت اور لیڈر شپ ابھارنے پر زور دیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ قیادت کے فقدان کی وجہ سے مسلمانوں کی حیثیت بے جڑ کے پودے کی ہوگئی ہے۔ سیمانچل میڈیا منچ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی پسماندگی کی واحد وجہ قیادت کا فقدان ہے اور آج صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ ان کی آواز بلند کرنے والے کم ہی لوگ ہیں۔

اورنگ آباد30؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  ملعون اور بد نام زمانہ متنازع بنگلہ دیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے اس کو ائیرپورٹ سے ہی لوٹادیا گیا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق تسلیمہ نسرین جب ہفتہ کو دہلی سے اورنگ آباد پہنچی تو انہیں فوری طور پر ممبئی کے لئے بھیج دیا گیا۔ ایئر پورٹ کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے اور تسلیمہ گو بیک کے نعرے لگارہے تھے۔

نئی دہلی30؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) جنیدکے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے جنید کے والد جلال الدین نے کہاکہ اس طرح کسی بھی انسان کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے خواہ وہ ہندو ہو یا مسلمان، سکھ ہو یا عیسائی یا کوئی اور۔ انہوں نے حکومت سے اس سلسلے میں سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے جہاں ایک خاص کمیونٹی میں دہشت پھیل رہی ہے وہیں ملک کا نام بھی بدنام ہورہا ہے۔

نئی دہلی28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  خواتین کی جانب سے قانون کے غلط استعمال کے پیش نظر سپریم کور ٹ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جہیز ہراسانی کے واقعات میں فوری گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے کہاکہ اس طرح کے واقعات میں پولیس گرفتاری سے قبل ابتدائی تحقیقات کرے۔این ڈی ٹی وی کی خبر ہے کہ عدالت کا تازہ حکم نامہ مخالف جہیز ہراسانی قوانین کا غلط استعمال کرتے ہوئے کئی سالوں سے دائر کی جارہی شکایتوں کے پیش نظر جاری کیاگیا ہے۔

پٹنہ28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  بہار اسمبلی میں آج نتیش کمار نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ,243 رکنی اسمبلی میں ان کے حق میں 131 اور مخالفت میں 108 ووٹ پڑے۔ اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے ایوان میں اعلان کیا کہ تحریک اعتماد کے حق میں 131 ووٹ پڑے جبکہ اس کی مخالفت میں 108 اراکین نے ووٹ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل اپوزیشن ارکان کے شوروغل اور نعرے بازی کے درمیان وزیر اعلی نتیش کمار نے تحریک اعتماد پیش کی تھی۔