Live Madinah

makkah1

dushwari

دبئی :۔ 09 فروری :2017(فکروخبر/ذرائع)بحرین میں وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی حکام کو مطلوب افراد کی سمندر کے راستے ایران منتقلی کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ مذکورہ افراد میں وہ گروپ بھی شامل ہے جو گزشتہ ماہ ایک حراستی مرکز سے فرار ہو گیا تھا۔وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صبح صادق کے وقت ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد مطلوب افراد کو ایک کشتی کے ذریعے ایران اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ان میں دہشت گردی کے مقمدمات میں مطلوب افراد اور یکم جنوری 2017 کو "جو" کے ایک حراستی مرکز سے فرار ہونے والے عناصر بھی شامل ہیں۔

ایمنسٹی کی رپورٹ میں اسدی فوج کے جرائم کے لرزہ خیز واقعات کا انکشاف

بیروت ۔07فروری:2017(فکروخبر/ذرائع ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم  ایمنسٹی انٹرنیشنل  نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عاید کیا ہے کہ شامی فوج نے دمشق کے قریب قائم صیدانیا نامی عقوبت خانے میں پچھلے پانچ سال کے دوران کم سے کم 13 ہزار افراد کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ قتل کیےگئے افراد میں بیشتر عام شہری اور اپوزیشن کے حامی کارکن شامل ہیں۔العربیہ  کے مطابق ایمنسٹی کی جانب سے انسانی قربان گاہ۔۔۔ صیدانیا جیل میں اجتماعی قتل عام کےعنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2011ء سے 2015ء کے آخرتک شامی فوج نے کم سے کم 13 ہزار افراد کو پھانسی دے کر قتل کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیدانیا جیل میں قید کیے گئے اپوزیشن کارکنوں میں سے 50، 50 کے گروپوں کو جیل سے باہر لے جایا جاتا اور کسی خفیہ مقام پر انہیں پھانسی دے کر قتل کردیا جاتا۔ پانچ سال کے دوران کم سے کم تیرہ ہزار افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا۔

بمباری میں متعدد جنگجو ہلاک، اسلحہ ڈپو اور کئی گاڑیاں تباہ

اردن۔05فروری(فکروخبر/ذرائع )اردنی فوج نے شام میں شدت پسند گروپ داعش کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملیے کیے جس کے نتیجے میں ایک بڑا اسلحہ ڈپو اور کئی دوسری اہم عمارتیں تباہ ہوئی ہیں اور کئی جنگجوؤں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔اردنی خبر رساں ادارے  پیٹرا نے مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اردنی شاہی اسکواڈ میں شامل طیاروں نے جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں شام میں داعش کے مجرموں کے قبضے میں متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی بمباری کے نتیجے جنوبی شام میں داعش کا ایک بڑا اسلحہ ڈپو، گاڑیوں میں بارودی مواد بھرنے کے ایک مرکز اور داعشی جنگجوؤں کے ایک رہائشی کمپاؤنڈ کو تباہ کیا گیا۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

قاہرہ ۔۔04فروری(فکروخبر/ذرائع) مصر میں گذشتہ روز ایک اسکول بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم سے کم سات طلبا جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوگئے۔العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق قاہرہ وزارت صحت کی طرف سے جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز نوبیع سے دھب شہر کی طرف جانے والی اسکول بس ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 طلباء جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاھد نے بتایا کہ بس کے حادثے کے بعد زخمیوں کو 28 ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

جزیرہ انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں،ہمیشہ سیلاب کا خطرہ رہتا ہے،

ڈھاکہ ۔یکم فروری 2017(فکروخبر/ذرائع )بنگلہ دیش نے ہمسایہ ملک میانمار سے آنے والے ہزارہا روہنگیا مسلمان مہاجرین کو ایک ایسے ویران جزیرے پر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو انسانوں کے رہنے کے لیے مناسب نہیں اور جہاں ہمیشہ سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تمام تر انتباہات کے باوجود ڈھاکا حکومت روہنگیا مسلمانوں کو اِس دْور دراز جزیرے پر بسانے کے متنازعہ فیصلے کو عملی شکل دینے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں ساحلی اضلاع کے حکام پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ میانمار کے غیر رجسٹر شْدہ شہریوں کی شناخت اور اْنہیں خلیج بنگال کے تھینگر چار نامی جزیرے پر آباد کرنے میں مدد دیں۔کیبنٹ ڈویڑن کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے اور آن لائن پوسٹ کیے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ کمیٹی میانمار سے آئے ہوئے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو ضلع نواکھلی میں ہاتیہ آئی لینڈ کے قریب تھینگر چار نامی جزیرے پر آباد کرنے میں مدد دے گی۔

ایران۔31جنوری(فکروخبر/ذرائع )ایرانی رجیم نے سزائے موت کے سزا یافتہ چار افراد کو مشہد اور بندرعباس شہروں میں بھرے مجمع میں پھانسی کے گھاٹ اتاردیا۔ سزائیں پانے والوں کی عمریں 22 سے 26 سال کے درمیان تھیں اور ان پر ایران میں ملاؤں کی حکومت کی مخالفت کرنے کے الزامات عاید کیے تھے۔قبل ازیں ہفتےکے روز شمالی ایران میں قائم راکان جیل میں 26 اور 39 سال کے دو قیدیوں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے اوائل سے اب تک 87 افراد کو ایران میں پھانسی دی گئی ہے۔ گذشتہ برس اس عرصے میں ایران میں ہونے والی پھانسی کی سزاؤں میں رواں سال 2.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلسطین۔30جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع )مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جینن کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کے روز فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور پانچ کو زخمی کردیا ہے۔فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد ابو خلیفہ کے نام سے کی ہے۔اس کی عمر انیس سال تھی۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ پر دھاوا بولا تھا جس کے بعد ان کی وہاں فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپ شروع ہوگئی تھی۔اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں پر کیمپ میں داخل ہونے کے بعد دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا تھا۔فوجیوں نے خطرے کے پیش نظر تشدد کے محرکین پر فائرنگ کردی تھی لیکن واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔

لندن ۔29جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع) گزشتہ روز سے لے کر ہفتے کی صبح تک انٹرنیٹ پر ایسی خبروں کی بھرمار ہو گئی جن میں یہ بات بار ہا دہرائی گئی ہے کہ شامی صدر بشار الاسد فالج یا کسی اور مرض اور یا پھر اپنے ایک محافظ کی گولی کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہیں۔ ابھی تک آزاد ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم فیس بک پر شامی ایوان صدر کے صفحے پر ان خبروں کی تردید کی گئی ہے۔لبنانی جنرل سکیورٹی کے سابق سربراہ میجر جنرل جمیل السید نے ان خبروں کو محض افواہ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ " صدر بشار کے دماغی سکتے سے متاثر ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس کے خلاف جنگ میں بے بس ہونے کے بعد اب مخالفین نے اپنی تمناؤں کا رُخ قدرت کی جانب کر لیا-۔

 امریکا ۔26جنوری(فکروخبر/ذرائع)توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند گھنٹوں یا چند روز میں ایک انتظامی فیصلہ جاری کریں گے جس کے تحت بعض ممالک کے شہریوں کا مختلف عرصے کے لیے امریکا میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ مذکورہ فیصلہ دو حصوں پر منقسم ہوگا.. پہلا حصہ شامی پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے پروگرام کو روک دینے سے متعلق ہے جس کا عرصہ 120 روز تک ہو سکتا ہے۔ دوسرا حصہ ایران ، عراق ، شام ، یمن ، سوڈان ، صومالیہ اور لیبیا کے شہریوں کے لیے امریکی ویزے کا اجراء روک دینے سے متعلق ہے۔یہ متوقع انتظامی فیصلہ بنیادی طور پر 2015 میں شروع ہونے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے وابستہ ہے۔ اس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مسلمانوں کا امریکا میں داخلہ روکنا چاہتے ہیں۔ تاہم پھر ٹرمپ نے پینترا بدلا اور اپنے موقف میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ ان ممالک کے افراد کو روکے جو دہشت گردی کے لیے چراگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں..

صنعاء ۔25جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع )یمن کے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی باغیوں اور ان کے حلیف سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا نے مارچ 2015ء کے بعد سے اب تک ملک میں بغاوت کی آڑ میں 1700 اسکول تباہ کردیے ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارےسبا کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں باغیوں کے ہاتھوں اسکولوں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے یمنی وزیر تعلیم عبداللہ الملس نے کل منگل کو یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں عالمی ادارہ اطفال کے ڈائریکٹر سیف الدین نمر سے بھی ملاقات میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پندرہ سال کے دوران عالمی بنک، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے تعاون سے یمن میں 2000 اسکول قائم کیے گئے تھے مگر باغیوں نے صرف دو سال کے عرصے میں انہیں تباہ و برباد کردیا ہے۔