Live Madinah

makkah1

dushwari

حملہ آور بے حد منظم تھے اور انھوں نے فوجی یونیفارم پہنچ رکھا تھا

کابل۔14ستمبر(فکروخبر/ذرائع )افغانستان میں طالبا ن کا جیل پر حملہ، 400قیدی فرار ہو گئے ، حملے میں 4سکیورٹی اہلکار ہلاک ،7زخمی ، جوابی فائرنگ میں 7حملہ آور بھی مارے گئے،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کی علی الصبح طالبان نے افغانستان کے صوبے غزنی کی جیل پر حملہ کر دیا ۔ ایک حملہ آور نے جیل کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،جس کے بعد دیگر حملہ آور جیل میں داخل ہوگئے۔حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور 400قیدیوں کو چھڑانے میں کامیاب ہو گئے ۔

ترکی میں قائم فرانس کا قونصلیٹ بھی پناہ گزینوں میں موت بانٹنے میں پیش پیش :عرب میڈیا کی تہلکہ خیز رپورٹ

دبئی۔13ستمبر(فکروخبر/ذرائع)شام میں موت کے منہ سے نکل کر زندگی کی تلاش میں سرگرداں لاکھوں باشندوں کو یورپ اور عرب دنیا میں جن بے پناہ مصیبتوں کا سامنا ہے، ان کی تفصیلات تو آئے روز اب میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ترکی کے ساحل پراوندھے منہ پڑے تین سالہ ایلان کردی کی میت کی تصویر نے ہر زندہ ضمیر انسان کو ہلا کر رکھ دیا۔ لاکھوں شامی پناہ گزینوں کو یورپی ملکوں تک لے جانے، انہیں مشکلات سے دوچار کرنے والے اسمگلروں کے ساتھ ساتھ اب ایک نیا اور لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ ترکی میں قائم فرانس کا ایک قونصلیٹ بھی پناہ گزینوں میں موت بانٹنے میں پیش پیش ہے۔

دمشق ۔11ستمبر(فکروخبر/ذرائع )شام میں جنگ کی قیامت خیز تباہی سے بھاگ کر یورپی ملکوں میں پناہ کے حصول کے لیے ٹھوکریں کھانے والے شامی پناہ گزینوں کی نت نئی المناک داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔ سمندروں کی بے رحم موجوں سے بچ گئے تو پولیس اور یورپی ملکوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں۔ شامی پناہ گزینوں کی مشکلات سے بھرپور #یورپ کی طرف نقل مکانی کی کئی دل دہلا دینے والی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ ایک تازہ فوٹیج میں #مقدونیا کی سرحد پر کھڑے بے یارو مدد گار، بھوکے پیاسے اور کئی ہفتوں کے سفر سے تھکے ہارے بچوں، خواتین اور مردوں پر پولیس کو وحشیانہ لاٹھی چارج کرتے دکھایا گیا ہے۔گوکہ تمام یورپی ملکوں کا اپنے ہاں آنے والے پناہ گزینوں کے بارے میں موقف اور پالیسی یکساں نہیں۔

امریکہ۔10ستمبر (فکروخبر/ذرائع )امریکی عہدیداران کا کہنا ہے کہ روس نے پچھلے ایک روز اور اس سے پہلے کے عرصے کے دوران دو ٹینک لینڈنگ کشتیاں اوراضافی طیارے شام میں بھیجے ہیں اور اس کے علاوہ چھوٹی تعداد میں بحری انفنٹری فورسز بھی تعینات کی گئی ہیں۔دو امریکی عہدیداران نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے ساتھ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روسی فوج کی شام میں اس نقل وحرکت کے ارادے ابھی تک غیر واضح ہیں۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان فوجیوں کی توجہ شامی صدر بشار الاسد کے مضبوط گڑھ ساحلی شہر الاذقیہ کے قریب ایک نئے فضائی اڈے کی تعمیر پر ہے۔

قاہرہ ۔09ستمبر(فکروخبر/ذرائع )مصر نے شورش زدہ علاقے شمالی سیناء میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے اور منگل کو پہلے روز انتیس مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔مصری فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''شمالی سیناء کے شہروں رفح ،شیخ زوید اور العریش میں پولیس اور آرمی کے یونٹوں نے علی الصباح دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے معرکہ حق الشہید (آپریشن شہید کا حق) کے نام سے کارروائی شروع کی ہے''۔بیان کے مطابق''اس کارروائی میں انتیس شرپسند ہلاک کردیے گئے ہیں جبکہ فوج کی ایک گاڑی بم دھماکے میں تباہ ہونے سے ایک افسر اور ایک نان کمیشنڈ فوجی ہلاک اورچار زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی:08ستمبر(فکروخبر/ذرائع )مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے حملے میں زندہ جل جانے والے کم سن بچے کی والدہ بھی قریباً سوا مہینے تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی ہیں۔غربِ اردن میں واقع ایک گاؤں دوما میں 31 جولائی کو یہودی انتہا پسندوں نے ایک فلسطینی خاندان کے مکان کو آتش گیر مواد کے حملے میں نذرآتش کردیا تھا۔اس واقعے میں اٹھارہ ماہ کا علی دوابشہ زندہ جل گیا تھا اور اس کا بڑا بھائی اور والدین شدید زخمی ہوگئے تھے۔مکان میں آتش زدگی سے اس کے والد سعد دوابشہ کے جسم کا اسّی فی صد حصہ جل گیا تھا اور وہ اسپتال میں کئی روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ ماہ چل بسے تھے۔

شام میں اجرتی قاتلوں کو ماہانہ 500 سے 1000 ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے: رپورٹ

دبئی ۔7 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) اسلامی جمہوریہ ایران پر مشرق وسطیٰ میں دہشت گردوں کی مالی سرپرستی کا بار ہا الزام عاید کیا جاتا رہا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں ایران کے مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک میں دہشت گردی کے فروغ پر ہونے والے اخراجات کے چشم کشا اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔ امریکی اخبار "واشنگٹن ٹائمز" نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یمن، شام، لبنان اور غزہ کی پٹی میں ایران اپنے حامی جنگجوئوں کو سالانہ کھربوں ڈالر کی امداد مہیا کرتا ہے۔ امریکی اخبار نے یہ اعدادو شمار اپنی جانب سے جاری نہیں کیے بلکہ یہ تمام حقائق حال ہی میں امریکی سینٹر مارک کیرک کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں بیان کیے جا چکے ہیں۔

دبئی ۔5ستمبر(فکروخبر/ذرائع )وائٹ ہائوس میں امریکی صدر سے ملاقات کے لیے آنے والی کسی بھی شخصیت سے ملنے کے لیے پروٹوکول اور ایک ضابطہ اخلاق ہے جس کی مہمان اور میزبان دونوں کو پابندی کرنا ہوتی ہے۔ سخت نظم وضبط کے اصولوں کے پابند امریکی صدور سے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔ مگر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ امریکا کے موقع پر صدر اوباما نے اپنے سرکاری پروٹوکول کی پرواہ بھی نہ کی اور اپنے 'مہمان خصوصی' سے ملنے وائیٹ ہائوس کے مغربی بازو کے گیٹ پر آپہنچے۔ کسی سربراہ مملکت کی آمد پر ان کا یوں استقبال امریکا میں ایک نادر مثال سمجھی جاتی ہے۔"سی بی سی" ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے نامہ نگار مارک نولر نے اپنے "ٹویٹر" اکائونٹ پر شاہ سلمان کے استقبال کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور ساتھ ہی اس پر تبصرہ بھی کیا ہے۔

صہیونی فوج نے خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا، نقاب نوچ ڈالے، 

مردوں کے احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔3ستمبر( فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی فوج کے مسلح غنڈوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز کیلئے آنیوالی فلسطینی خواتین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد خواتین زخمی ہوگئیں ،کئی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی خواتین کی بڑی تعداد نماز ظہر کیلئے مسجد میں پہنچی تو صہیونی فوجیوں نے باب السلسلہ کے باہرانہیں روک لیا۔ خواتین نے اندر جانے کی کوشش کی اور روکے جانے کیخلاف احتجاج کیا تو درندہ صفت صہیونی فوجی خواتین پر پل پڑے۔ نہایت ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض فوجیوں نے خواتین کو سرعام سڑکوں پر گھسیٹا اوران کے نقاب نوچ ڈالے۔

اگر کوئی لڑکا اپنی دوست کے گھر سے رات 9 بجے کے بعد واپس نہ گیا تو ان کی بھی فوری شادی کرادی جائے گی

جکارتہ۔02ستمبر(فکروخبر/ذرائع) انڈونیشیا کے ایک ضلع میں مقامی طور پر قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت رات 9 بجے کے بعد ایک ساتھ پکڑے گئے جوڑوں کا فوری طورپر نکاح کرادیا جائے گا۔غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشیا کے ضلع پرواکارتا میں مقامی ضلعی ناظم نے ایک قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت اگر کوئی جوڑا رات 9 بجے کے بعد ایک ساتھ پایا گیا تو اس کا فوری نکاح کرادیا جائے گا اِس کے علاوہ اگر کوئی لڑکا اپنی دوست کے گھر سے رات 9 بجے کے بعد واپس نہ گیا توان کی بھی فوری شادی کرا دی جائے گی۔