Live Madinah

makkah1

dushwari

میانمار کی فورسز نے ایک حملے میں 100،100 افراد کا قتل بھی کیا گیااور لاشیں اکٹھی کرکے انہیں آگ لگائی ،رپورٹ 

نیویارک۔16نومبر2017(فکروخبر/ذرائع ) امریکی اور ایشیائی تنظیموں کی رپورٹ میں میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے گلے کاٹنے اور انہیں زندہ جلائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کی 30 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں رخائن میں منظم اور وسیع پیمانے پر قتل و غارت گری کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور عام افراد نے انسانیت کے خلاف جرائم اور نسلی صفائے کے مرتکب ہوئے۔

روہنگیا مسلمانوں کو نسل کشی جیسی صورتحال کا سامنا ، فوج کو حالات کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی،برطانوی وزیراعظم

لندن/ینگون۔14نومبر2017(فکروخبر/ذرائع )میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد، قتل اور اجتماعی زیادتی کے واقعات سے خود کو بری الذمہ قراردیدیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سینئر عہدیدار نے میانمار کی فوج کو اجتماعی زیادتی اور انسانیت کے خلاف دیگر جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کو نسل کشی جیسی صورتحال کا سامنا ہے ،میانمار کی انتظامیہ اور فوج کو حالات کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی ۔

ینگون ۔28اکتوبر(فکروخبر /ذرائع) میانمار کی پولیس نے ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ٹي اے ٹي کے دو صحافیوں سمیت چار لوگوں کو آج حراست میں لے لیا۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ میانمار کی پارلیمنٹ کےکیمپس کے قریب ڈرون اڑانے کے الزام میں ٹي اے ٹی چینل کے دو صحافیوں اور ان کے ساتھ موجود ایک مترجم اور ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو صحافیوں سنگاپورکے لاؤہانگ میگ اور ملیشیا کے موک چوئی لین سے راجدھانی کی ایک پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے بعدحراست لے لیا گیا ۔

قانون کے مطابق جلایا جانے والا علاقہ حکومت کی ملکیت میں آ چکا ہے،میانماروزیرسماجی ترقی کی گفتگو

ینگون۔28ستمبر2017(فکروخبر/ذرائع) میانمار کی حکومت راکھین ریاست میں جاری تشدد کی وجہ سے جلائی جانے والی بستیوں اور قریب نصف ملین روہنگیا افراد کے علاقہ چھوڑنے کے بعد وہاں تعمیر نو کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اعلان سے ان لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی واپسی پر بھی سوالات آن کھڑے ہوئے ہیں، جو راکھین میں جاری تشدد کی وجہ سے سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔میانمار کے وزیر برائے سماجی ترقی، ریلیف اور تعمیر نو میات آئے نے راکھین ریاست کے مرکزی شہر سِتوے میں ایک مقامی اخبار سے بات چیت میں کہاکہ قانون کے مطابق جلایا جانے والا علاقہ حکومت کی ملکیت میں آ چکا ہے۔

محمد اکرم ظفیر

میانمار کے مظلوم مسلمان جس کربناک دور سے گزر رہے ہیں اس قسم کی انسانیت سوز تصویر ماضی کی تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہے.ننھے منے معصوم بچوں کو رسی سے باندھ کر برماء فوجیں جس طرح کی بربریت کا اظہار کر رہی ہیں اور جو تصویریں ابھر کر سوشل میڈیا پہ آرہی ہیں انہیں دیکھ کر کلیجہ منہ کو آجاتا ہے.میانمار سے لاکھوں روہنگیاں مسلمانوں کی نقل مکانی کا ایسا ہولناک سلسلہ جاری ہے جسے بیان کرتے ہوئے آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں.دل کانپ اٹھتا ھے،زبان تھم سی جاتی ھے.

ڈھاکہ۔ 11ستمبر2017(فکروخبر/ذرائع )بنگلہ دیش،میانمار سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں3 روہنگیا مسلمان ہلاک ہو گئے۔بنگلہ دیش کی سرحدی فوج کے مطابق یہ مسلمان بنگلہ دیش کی جانب آرہے تھے کہ میانمار کی جانب سرحدی علاقے میں نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ دنوں اطلاع دی تھی کہ میانمار فوج نے بنگلہ دیش سے ملحقہ سرحد پر باردوی سرنگیں بچھائی ہیں جن کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کو روکنا ہے۔

روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ مظالم روکنے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کرنے، میانمار سے تعلقات منقطع کرنے ہندوستان سے مطالبہ

بیدر۔9؍ستمبر 2017(فکروخبر/ذرائع) شان رسالتؐ و اہلبیتؓ میں گستاخی اور روہنگیائی مسلمانوں پر جاری میانمارکی کھلی جارحیت کے خلاف کل گلبرگہ میں زبردست احتجاج منظم کیا گیا ۔مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ ،کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے بشمول 18مسلم تنظیموں کی جانب سے متحد احتجاج کیا گیا جو گلبرگہ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا پُر امن احتجاج تھا۔ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی جانب سے وزیراعظم ہند ،صدر جمہوریہ ہند ،سفارت خانہ میانمار اور جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کو یادداشتیں روانہ کی گئیں ۔

فوج اور بدھ بھکشوں نے متعدد گاؤں کو آگ لگا کر مسلمانوں کو زندہ جلادیا ،20ہزار سے زائد زخمی 

یوغر۔31اگست2017(فکروخبر/ذرائع)میانمار میں عالمی کوششوں کے باوجود روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ فوج اور بدھ بھکشوں نے مزید متعدد گاؤں کو آگ لگا کر متعدد مسلمانوں کو زندہ جلادیا ہے۔ 6 روز میں20 ہزار سے زائد زخمی اور بیمار مسلمان بنگلادیش میں داخل ہوئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق میانمار میں دو روز پہلے بدھ بھکشوں نے مسلمانوں کے متعدد گاؤں کو آگ لگا کر بچوں اور خواتین کو زندہ جلادیا۔

ایک ہفتے میں کم از کم 104 افراد قتل 

ینگون۔28اگست(فکروخبر/ذرائع) میانمار میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میانمار میں بدھ مت کے پیروکار اکثریت میں ہیں لیکن وہاں کی شمالی ریاست راکھین میں تقریباً 10 لاکھ آبادی روہنگیا مسلمانوں کی بھی ہے۔ میانمار کی حکومت ان لوگوں کو اقلیت کی حیثیت دینے کیلیے تیار نہیں اور نہ ہی وہ قانونی طور پر میانمار کے شہری تصور کیے جاتے ہیں۔