Live Madinah

makkah1

dushwari

منگلور 27؍ اگست (فکروخبرنیوز) دو ہفتہ قبل اغوا شدہ نوجوان کو آج صبح اغوا کاروں نے سلیا بس اڈے پر چھوڑے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اغوا شدہ نوجوا ن کی شناخت محمد عارف (29) کی حیثیت سے کرلی گئی تھی۔ کوناجے پولیس کے بیان کے مطابق آج صبح اغواکاروں نے محمدعارف کو سلیا بس اڈے چھوڑدیا اورگھر تک پہنچنے کے لیے بس کا کرایہ بھی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ عارف کے سلسلہ میں ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ بیرونِ ہند کام کیاکرتا تھا اور چند مہینے قبل واپسی کے بعد چیمبو گدے کے قریب مچھلیوں کا کاروبار کیا کرتا تھا۔گیارہ اگست کو صبح سویرے جب یہ مچھلیاں لانے کے لیے گھر سے نکلا تو اس دوران منجناڈی کلکاٹا کے قریب اسکور پؤ پر سوار نامعلوم افراد آئے اور اس کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ لے گئے ۔

رمیا کی حمایت میں یوٹی قادر نے بھی دیا بیان 

منگلور 24؍ اگست (فکروخبرنیوز) کنڑا فلمی اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والی رمیا کے پاکستان سے لوٹنے کے بعد دئیے گئے بیان کی زعفرانی تنظیموں کی جانب سے کی گئی سخت مخالفت کے بعد کانگریس پارٹی کے لیڈران امیا کی حمایت اتر آئے ہیں ۔ آج ریاستی حکومت کے وزیر اغذیہ یوٹی قادر نے رمیا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ اپنی پارٹی کے لیڈران کے باتیں چھپاتے ہوئے دوسروں کے بیانات کو لے کر اختلافات کرتے ہیں، انہوں نے کہا اختلافات کرنے والے پہلے خود اپنے وزیراعظم کا احتساب کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان دورے کے متعلق کہا کہ کیا نریندر مودی کا بن بلائے پاکستان جانا اور وہاں دعوت میں شریک ہونا کیا صحیح ہے ؟

منگلور 17؍ اگست (فکروخبرنیوز) منگلور سے دبئی کے لیے سفر کرنے والے ایک مسافر کے پاس سے تفتیش کے دوران غیر قانونی طور پر 26پاسپورٹ رکھ کر سفر کرنے کی وجہ سے حراست میں لیے جانے کی واردات کل پیش آئی ہے۔ ملزم کی شناخت عبداللہ پلاکان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ شخص منگلور سے فلائٹ نمبر 9w 532کے ذریعہ دبئی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ سیکوریٹی تفتیش کے دوران مذکورہ شخص کے پاس سے غیر قانونی طور پر ساتھ رکھے ہوئے 26 پاسپورٹ برآمد ہوئے جن میں سے دو امریکہ اور دیگر ہندوستان کے ہیں۔

منگلور 14؍ اگست (فکروخبرنیوز) اپنے زہریلی زبان سے ساحلی اضلاع کے بھائی چارگی کے ماحول میں خلل ڈالنے والی تنظیموں اور زہریلی بیانات سے فسادات بھڑکانے والے مقررین پر لگام کسنے کے لیے ضلع پولیس انتظامیہ نے ایک نیا قانون لاگوکیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق ساحلی علاقوں میں گذشتہ کئی سالوں سے پیش آنے والے فرقہ وارانہ فسادات کو فرقہ پرست تقاریر کو وجہ مانتے ہوئے یہ نئی شرطیں لگائی گئیں ہیں ،جنوبی کنیرا کے پولیس انتظامیہ کی جانب سے یہ سرکیولر جاری کرنے کے بعد کسی بھی تنظیم کو کوئی بھی جلسہ منعقد کرنے کے لیے دس لاکھ روپئے کا بانڈ پیپر بنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

منگلور 14؍ اگست (فکروخبرنیوز) ریاست کے ساحلی اضلاع میں ایک علاقے سے دوسرے علاقے کو جوڑنے والے ایک سو پل تعمیر کیے جانے کے منصوبے کے تحت جمعرات کے روز تعلقہ کے متور گاؤں میں نو تعمیر شدہ ہینگنگ پل کا افتتاح ضلع انچار چ وزیر رمناتھ رائے کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ساحلی اضلاع کے ڈیولپمنٹ چیرمین نودیتھ الوا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی اضلاع میں ایک سو پل تعمیر کیے جانے کا منصوبہ کے تحت یہ پل تعمیر کیا گیا ۔ اس پل پر تقریباً 1.47کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔

نوجوان کی اقدامِ خودکشی مگر بچالیا گیا

منگلور:08؍اگست (فکروخبر نیوز)فیس بک پر مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے پر منگلور میں ایک نوجوان کی جانب سے اقدام خودکشی کی ناکام کوشش کی خبرموصول ہوئی ہے ۔ نوجوان کی شناخت گجر کیرے،جیپوکے ساکن نظام (۲۴) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جو کہ بندر گاہ اسٹیشن میں ٹیمپو ڈرائیونگ کرتاہے ،کل صبح فیس بک پر جبار منگلور نامی اکاؤنٹ کی طرف سے مبینہ طورپر اسے بد نام کرنے کے دھمکی آمیز تبصرے موصول ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس نے خود کشی کی کوشش کی تھی،

دو افراد بچالئے گئے ، ایک لاپتہ ، ڈوبتے ہوؤں کو بچانے والے نے جان کی بازی ہار لی 

منگلور 06؍ اگست (فکروخبرنیوز) ماہی گیری کے بعد ساحل پر واپسی کے دوران ایک کشتی دیو ہیکل موجود کی زد میںآنے سے اس پر سوار دو افراد کو بچالیے جانے اور ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی واردات آج یہاں پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق کشتی ڈوبنے کے بعد ڈوبتے ہوؤں کوبچانے کے لیے سمندر میں اترے شخص کا ایک چٹان سے لگنے سے سخت زخمی حالت میں اسے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی جس کی شناخت فیاض (32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ بچالیے جانے والے افراد مھینس (46) اور کمار(30) اور لاپتہ شخص کی شناخت ڈیلی چندن (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

اردو اور عربی مضامین پڑھائے جانے کو لے کر برانگیختہ

منگلور 30؍ جولائی (فکروخبرنیوز) سری رام سینا کے کارکنان کی اردو دشمنی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ انہوں نے آج صبح یہاں کے بنداتھلا علاقہ کے سینٹ تھومس ہائر پرائمری اسکول میں زبردستی طلباء کو اردو اور عربی مضامین پڑھانے جانے کا الزام لگاتے ہوئے اسکول پر چھاپہ مارکارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق یہاں کے کچھ مقامی لوگوں کی جانب سے شکایت کیے جانے کے بعد سری رام سینا کے قریب پچاس سے ساٹھ کارکنان نے اسکول پرچھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کاسرگوڈ 19؍ جولائی (فکروخبرنیوز) بے قابو گیس ٹینکر کے دس فٹ کھائی میں گرنے کے بعد اس کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں پہنچنے کی واردات منگلور ، کاسرگوڈ اہم شاہراہ کمبلے کے قریب شیریا میں آج پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگلور سے کنور جانے والی ایک گیس ٹینکر شیریا علاقے میں بے قابو ہوگئی اور دس فٹ کھائی میں گرگئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ جائے واردات پرپہنچا اور جائے واردات کے آس پاس جگہ کاجائزہ لیا اور گیس ٹینکر کے محفوظ ہونے کے متعلق اطمینان کاسانس لیا۔ ملحوظ رہے کہ گذشتہ سال اترکنڑا ضلع کے انکولہ تعلقہ میں گیس ٹینکر حادثہ کا شکار ہونے کے بعد گیس رسنے سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 

منگلور : 19؍جولائی (فکروخبر)سیلفی لینے کی وجہ سے کئی مقامات پر سنگین حادثات رونما ہورہے ہیں اسی طرح کی ایک واردات چرماڈی گھاٹ کے قریب الیکان فالس پرپیش آنے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،تفصیلات کے مطابق پانچ دوست سیروتفریح کے لیے چرماڈی گھاٹ کے قریب ایلکان فالس کے لئے نکلے ہوئے تھے کہ فالس کے سامنے سیلفی لینے کھڑے شخص ناگا بھوشن (28) اپنا توازن کھو بیٹھااور پانی میں گر گیا تبھی ہنومن تھپا نامی نوجوان اسے بچانے کے چکر میں پانی میں چھلانگ لگادی مگرپانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ دونوں بہاؤ میں بہ گئے ،سرچ آپریشن کے بعد ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں بنکال پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے