Live Madinah

makkah1

dushwari

منگلور 30؍ اگست (فکروخبرنیوز ) ممبئی سے مستی گندھا ایکسپریس کے ذریعہ منگلورواپسی کے دوران ایک مسافر کو نشہ آور بسکٹ کھلاکر لوٹ لیے جانے کی واردات کل صبح منظر عام پر آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق کلی فورڈ ویجاس (35) اپنی اہلیہ کو ممبئی چھوڑکر منگلور واپسی کے دوران ایک شخص نے انہیں نشہ آور بسکٹ کھلاکر سونے کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیے۔ مذکورہ شخص 27؍ اگست کی شام ساڑھے چار بجے بذریعہ مستی گندھا ایکسپریس منگلور کے لیے روانہ ہوا۔ جب آرڈر دینے کے باوجود بھی کھانا نہیں پہنچ پایا تو اس کے بغل میں موجود ایک مسافر نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے نشہ آور بسکٹ کھانے کے لیے دیا جس کے بعد ویجاس پر غنودگی طاری ہوئی اور وہ سوگیا۔

منگلور:28؍اگست (فکروخبر نیوز)یہاں شہر کے ابھیا بالا مندر کے قریب سے دو بارہ سالہ لڑکوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پولس تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔لاپتہ لڑکوں کی شناخت ہاسن کے بستی ہلّی میں رہنے والے منجوناتھ اور متھپا ساکن باگلکوٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ دونوں جمعہ کے دن سے لاپتہ ہیں ،گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام رشتہ داروں سے بات کی لیکن کسی کے یہاں سے ان کی کوئی خبر نہیں ملی،جس سے گھر والے کافی پریشان ہیں کوناجے پولس تھانہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے اغوائی کا شبہ ظاہر کیاجارہاہے۔ پولس تحقیق کررہی ہے 

منگلور ۔27ا؍اگست ۔(فکرو خبر نیوز)ایک ایماندار آٹو ڈرائیور کو اپنے رکشہ میں سوار مسافرکے بھو لے ہو ئے بیگ کو جو قیمتی زیورات اور کئی لا کھ رو پیو ں کی مالیت پر مشتمل تھا،اس کو پو لیس کے حو ا لہ کر نے پر شہر کے پو لیس کمشنر کے ذریعہ انعام و اعزاز سے نوازا گیا ، مو صولہ اطلاعات کے مطا بق آٹو ڈرائیور پرتاب شٹی جو جیپو کٹپاڈی کا ساکن ہے ،اس نے بنگلور کے رہنے والے ایک جو ڑے پر شانت اور اس کی بیوی ڈپتی کو جو شادی کی غرض سے مینگلور آئے تھے ،(کے،یس، آر ،ٹی،سی،) بس اسٹینڈمینگلور سے اپنے آٹو رکشہ میں سوار کیا ، لیکن وہ اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد اپنا بیگ لینا بھول گئے ،

سینکڑوں طلباء نے کالج انتظامیہ کے خلاف کیا احتجاج 

منگلور 27؍ اگست (فکروخبرنیوز) کالج کیمپس میں مسلم طالبات پر حجاب پر لگی پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرینواس کالج کے طلباء نے پرزور احتجا ج کرتے ہوئے انتظامیہ پر عصبیت کا الزام لگایا ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعا ت مطابق سرینواس کالج میں مسلم طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کو لے کر مسلم طلباء وطالبات کافی پریشان تھے اور کئی مرتبہ کالج انتظامیہ سے شکایات کے باوجود کالج انتظامیہ نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے بعد آج طلباء نے کلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کالج کے صدر داروازے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کالج انتظامیہ پر مسلم طلباء وطالبات کے حقوق کی پامالی الزام لگایا۔

منگلور 27؍ اگست (فکروخبرنیوز) دو ہفتہ قبل اغوا شدہ نوجوان کو آج صبح اغوا کاروں نے سلیا بس اڈے پر چھوڑے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اغوا شدہ نوجوا ن کی شناخت محمد عارف (29) کی حیثیت سے کرلی گئی تھی۔ کوناجے پولیس کے بیان کے مطابق آج صبح اغواکاروں نے محمدعارف کو سلیا بس اڈے چھوڑدیا اورگھر تک پہنچنے کے لیے بس کا کرایہ بھی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ عارف کے سلسلہ میں ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ بیرونِ ہند کام کیاکرتا تھا اور چند مہینے قبل واپسی کے بعد چیمبو گدے کے قریب مچھلیوں کا کاروبار کیا کرتا تھا۔گیارہ اگست کو صبح سویرے جب یہ مچھلیاں لانے کے لیے گھر سے نکلا تو اس دوران منجناڈی کلکاٹا کے قریب اسکور پؤ پر سوار نامعلوم افراد آئے اور اس کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ لے گئے ۔

رمیا کی حمایت میں یوٹی قادر نے بھی دیا بیان 

منگلور 24؍ اگست (فکروخبرنیوز) کنڑا فلمی اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والی رمیا کے پاکستان سے لوٹنے کے بعد دئیے گئے بیان کی زعفرانی تنظیموں کی جانب سے کی گئی سخت مخالفت کے بعد کانگریس پارٹی کے لیڈران امیا کی حمایت اتر آئے ہیں ۔ آج ریاستی حکومت کے وزیر اغذیہ یوٹی قادر نے رمیا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ اپنی پارٹی کے لیڈران کے باتیں چھپاتے ہوئے دوسروں کے بیانات کو لے کر اختلافات کرتے ہیں، انہوں نے کہا اختلافات کرنے والے پہلے خود اپنے وزیراعظم کا احتساب کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان دورے کے متعلق کہا کہ کیا نریندر مودی کا بن بلائے پاکستان جانا اور وہاں دعوت میں شریک ہونا کیا صحیح ہے ؟

منگلور 17؍ اگست (فکروخبرنیوز) منگلور سے دبئی کے لیے سفر کرنے والے ایک مسافر کے پاس سے تفتیش کے دوران غیر قانونی طور پر 26پاسپورٹ رکھ کر سفر کرنے کی وجہ سے حراست میں لیے جانے کی واردات کل پیش آئی ہے۔ ملزم کی شناخت عبداللہ پلاکان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ شخص منگلور سے فلائٹ نمبر 9w 532کے ذریعہ دبئی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ سیکوریٹی تفتیش کے دوران مذکورہ شخص کے پاس سے غیر قانونی طور پر ساتھ رکھے ہوئے 26 پاسپورٹ برآمد ہوئے جن میں سے دو امریکہ اور دیگر ہندوستان کے ہیں۔

منگلور 14؍ اگست (فکروخبرنیوز) اپنے زہریلی زبان سے ساحلی اضلاع کے بھائی چارگی کے ماحول میں خلل ڈالنے والی تنظیموں اور زہریلی بیانات سے فسادات بھڑکانے والے مقررین پر لگام کسنے کے لیے ضلع پولیس انتظامیہ نے ایک نیا قانون لاگوکیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق ساحلی علاقوں میں گذشتہ کئی سالوں سے پیش آنے والے فرقہ وارانہ فسادات کو فرقہ پرست تقاریر کو وجہ مانتے ہوئے یہ نئی شرطیں لگائی گئیں ہیں ،جنوبی کنیرا کے پولیس انتظامیہ کی جانب سے یہ سرکیولر جاری کرنے کے بعد کسی بھی تنظیم کو کوئی بھی جلسہ منعقد کرنے کے لیے دس لاکھ روپئے کا بانڈ پیپر بنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

منگلور 14؍ اگست (فکروخبرنیوز) ریاست کے ساحلی اضلاع میں ایک علاقے سے دوسرے علاقے کو جوڑنے والے ایک سو پل تعمیر کیے جانے کے منصوبے کے تحت جمعرات کے روز تعلقہ کے متور گاؤں میں نو تعمیر شدہ ہینگنگ پل کا افتتاح ضلع انچار چ وزیر رمناتھ رائے کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ساحلی اضلاع کے ڈیولپمنٹ چیرمین نودیتھ الوا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی اضلاع میں ایک سو پل تعمیر کیے جانے کا منصوبہ کے تحت یہ پل تعمیر کیا گیا ۔ اس پل پر تقریباً 1.47کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔

نوجوان کی اقدامِ خودکشی مگر بچالیا گیا

منگلور:08؍اگست (فکروخبر نیوز)فیس بک پر مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے پر منگلور میں ایک نوجوان کی جانب سے اقدام خودکشی کی ناکام کوشش کی خبرموصول ہوئی ہے ۔ نوجوان کی شناخت گجر کیرے،جیپوکے ساکن نظام (۲۴) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جو کہ بندر گاہ اسٹیشن میں ٹیمپو ڈرائیونگ کرتاہے ،کل صبح فیس بک پر جبار منگلور نامی اکاؤنٹ کی طرف سے مبینہ طورپر اسے بد نام کرنے کے دھمکی آمیز تبصرے موصول ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس نے خود کشی کی کوشش کی تھی،