Live Madinah

makkah1

dushwari

منگلور 29؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیر خوردونوشت یوٹی قادر پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا کہ یہ سفید جھوٹ ہے اوراس کی کوئی بنیاد نہیں۔ فکروخبر کے مطابق سابق کو آپریٹر این آر رمیش کی نے وزیر خوردونوشت پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹی قادر جب وزیر صحت نے اس وقت اس نے اس عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایاہے اور دوائی خریداری کے وقت0 14,00کروڑ روپئے کا گھپلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹی قادر پر پانچ سو کروڑ کے گھپلے کے بھی الزامات ہیں ۔ رمیش نے کہا کہ ریاست کی ایڈز سوسائٹی جو کہ وزارتِ صحت کے زیر انتظام ہے اس نے دوائی کی خریداری کے لیے ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیاتھا اوراس وقت چیف منسٹر صدر تھے اور وزیر صحت یوٹی قادر نائب صدر تھے ۔

منگلور پاسپورٹ اتھاریٹی کی درخواست پر شیموگہ پولیس نے ادا کیا اہم کردار 

منگلور 28؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) پاسپورٹ بنانے کے دوران دئیے گئے دستاویزات میں ایس ایس ایل سی کی سرٹیفکٹ جعلی ہونے پرکی گئی تحقیقات کے بعد جعلی مارک شیٹ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق ان پر الزام ہے کہ پندرہ ہزار روپئے لے کر ان افراد کے لیے ایس ایس ایل سی کے جعلی سرٹیفکٹ بنارہے تھے جنہوں نے دسویں کا امتحان ہی نہیں دیا ہے یا جو لوگ دسویں میں فیل ہوئے ہیں۔ شیموگہ کے سپرنڈنٹ آف پولیس ابھینو کھارے کے مطابق گروہ کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب منگلور پاسپورٹ اتھاریٹی نے ایک خط لکھتے ہوئے ایس ایس ایل سی کے مشتبہ سرٹیفکیٹ کی تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی۔

منگلور پولیس بنگلور کے فیس بک دفتر پر چھاپہ مارنے کی تیاری میں 

منگلور 25؍ ستمبر (فکروخبرنیوز)توہین آمیز فیس بک پوسٹ کے متعلق جاری تحقیقات میں فیس بک کمپنی کی جانب سے پولیس کا تعاون نہ کیے جانے کی وجہ سے سٹی پولیس فیس بک دفتر واقع بنگلور پر چھاپہ مارکارروائی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ اس با ت کی اطلاع فکروخبر کو مصدقہ ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ پولیس ان فیس بک افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے مکمل منصوبہ بند تیار کررہی ہے جو کمپنی کی جانب سے صحیح معلومات فراہم نہ کرائے جانے کے ذمہ دار ہیں۔ ساحلی کرناٹکا کے مختلف پولیس تھانوں میں گستاخانہ پوسٹ کے متعلق معاملات درج کیے گئے ہیں اور پولیس کو ان معاملات میں فیس بک کمپنی کی جانب سے مکمل تعاون حاصل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تحقیقات مکمل کرنے میں پریشانی ہورہی ہے۔

ڈرائیور او رکلینر محفوظ ، تیز رفتاری سڑک حادثہ کا سبب 

منگلور 12؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) تیز رفتار لاری ڈوائیڈ ر سے ٹکرانے کے بعد الٹ جانے کی واردات اہم شاہراہ 66پر اے جے اسپتال کے قریب پیش آئی ہے۔ لاری پر سوار ڈرائیور اور کلینر محفوظ بتائے جارہے ہیں۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لاری منگلور سے جانے کے دوران تیز رفتاری کے ساتھ ڈوائیڈر سے ٹکراگئی جس سے لاری الٹ گئی اور اس پر سوار لاری ڈرائیور او رکلینر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔جائے واردات پر ون وے روڈ ہونے کی وجہ سے اکثر ڈرائیور گاڑی کی رفتار حد سے زیادہ تیز کرنے سے وہ لاری پر قابو نہیں رکھتے جس کی وجہ سے سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

بھٹکل کا نوجوان احمد ریان چنا جاں بحق 

نصف گھنٹہ گذرنے کے باوجود لاش سڑک ہی پر پڑی رہی 

منگلور 21؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) آج منگلور میں پیش آئے ٹپر لاری اور بائک کے آپسی تصادم میں بھٹکل کے ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احمد ریان ابن ریاض چنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو منگلور کے سہیادری کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق یہ واردات آج شام ناگوری کے قریب پیش آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سڑک حادثہ کے بعد قریب نصف گھنٹہ گذرنے کے باوجود لاش سڑک ہی پر پڑی رہی اور کسی نے بھی اسے اسپتال تک پہنچانے کی زحمت گوارہ نہ کی۔منگلور دیہی پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش اسپتال پہنچائی ۔

منگلور:20ستمبر(فکروخبرنیوز ) منگلور سے ملی اطلاعات کے مطابق یہاں مہاکالی پدی نامی ریلوے ٹراک پر سر دھڑ سے الگ ایک لاشک ملی ہے ۔ شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ مہلوک پٹری پر سررکھ خودکشی کی ہوگی ، مہلوک کی شناخت ونسینٹ جیکسن ڈ کنہا (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ یف آر ملر انسٹی ٹیوشنس کے سیفٹی ڈپارٹمنٹ میں ٹرینی کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا، ، وہ چھ بجے کے آس پاس کمپنی کے قریب نظر آیا اس کے بعد غائب تھا،

منگلور 18ستمبر (فکروخبرنیوز ) ضلع چھٹویں ایڈیشنل سیشن کورٹ نے آج ایک ساتھ سال پرانے ریپ کیس کے ملزم پر فیصلہ سناتے ہوئے 44دن کے لئے جیل کی سزا اور دس ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا ہے ، فکروخبر تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ نامی شخص پر آج سے سات سال قبل ایک سولہ سالہ لڑکی کو اغوا کرکے اُس پر زنا بالجبر کا الزام لگا تھا، یہ سال 2009کی بات تھی ، جب کہ یہ معاملہ لو جہاد کا روپ دھا ر کر قومی میڈیا میں ہنگامہ کیا تھا، یکم مارچ 2009کو یہ جوڑی کیرلہ کے کنور میں ملی تھی ، اور چھ اپریل کو لڑکی کی جانب سے مختلف جگہوں پر لے کر جسمانی ہراساں کئے جانے کا الزام لگا گیا تھا،

منگلور۔/14ستمبر۔(فکروخبر نیوز) پنمبور ساحل پر تیرنے کی غرض سے گئے ہوئے ایک طالب علم کے غرق ہو کر ہلاک ہونے کی غمناک خبر منظر عام پرئی ہے ،مہلوک کی شناخت پرافل (20)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جو کہ موڈبدری کی ایک نجی کالج میں زیر تعلیم تھا ، موصولہ اطلاعات کے مطابق پانچ نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ سیرو تفریح کی غرض سے پنمبور بیچ پر آیا ہوا تھا،کچھ دیر بعد وہ تیر نے کے ارداے سے سمندر مین اترے، اور تیرنا شروع کیا ،جب کہ اس جگہ پر تیر نے کو لائف گارڈ زنے خطرہ بتاکر ان کو وہاں تیرنے سے بار بار منع کیا ،لیکن انہوں نے لائف گارڈز کی بات پر کان نہیں دھرا ،

منگلور 14ستمبر (فکروخبرنیوز )منگلور یونیورسٹی میں واقع خواتین کے بیت الخلاء میں خفیہ کیمرہ نصب کئے جانے کے تین ہفتہ گزر جانے کے بعد آج پولس نے اس واردات کو انجام دینے والے اہم ملزم کوکوناجی پولس نے گرفتار کر لیا ہے ،کمشنر آفس میں منعقد پریس میٹینگ کے دوران پولس کمشنر چندرا شیکھرنے اس بات کا خلاصہ کیا ، گرفتار شدہ شخص کی شناخت سنتوش 22 مقیم سلیا کی حیثیت سے کی گئی جو کہ اسی کالج میں میرین بائیولوجی میں یم ایس سی کا طالب علم ہے ،

منگلور : 11؍ستمبر (فکروخبر نیوز) مہاکلی پڑپو میں واقع ایک الیکٹرونک اشیاء کی دکان میں دیر رات چوری کی واردات پیش آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ دیر رات انجام دی گئی اس واردات میں چوروں نے تقریبا 5000نقدی اور 9000ہزار کی مالیت کے اشیاء لے کر رفو چکر ہوگئے، اور دلچسپ بات یہ رہی کہ پولس اس رات دکان سے دس میٹر دور ہی گشت کر رہی تھی ،اس کے باوجود چور اس واردات کو انجام دینے میں کامیاب ہو گئے ،اور پولس کو چوری کی کانوں کان خبر نہیں ہوئی ،پولس دستہ کے ہوتے ہوئے چوری ہونے پر عوام نے شدید غصہ کا اظہار کیا ہے