Live Madinah

makkah1

dushwari

منگلور:15؍نومبر(فکروخبرنیوز)موٹر بائیک پر سوارمعصوموں پر حملہ کرنے کے الزام میں دو شرپسندوں کو کوناجے پولس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار شدہ افراد کی شناخت دھنش اور شرت کی حیثیت سے کی گئی ہے ،دونوں کی عمرتقریبا 25 سال بتائی جا رہی ہے ،پولس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سے دو مہلک ہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں ،زعفرانی تنظیم کے ساتھ ان کے روابط ہونے کی بھی بات کہی جا رہی ہے ، 10 نومبر کے بعد سے موٹر بائیک سوار وں کے حملوں کی چارر وارداتیں منظرعام پر آئی ہیں،اس بات کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لئے اس طرح لوگوں پر حملہ کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے ،

ایس ڈی پی آئی نے کوناجے پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج کیا ، ضلع میں دفعہ 144نافذ

منگلور 15؍ نومبر (فکروخبرنیوز) اقدامِ قتل اور دو نوجوانوں کو چھرا گھونپنے کے الزام میں پولیس کی جانب سے بے گناہ افراد کو حراست میں لیے جانے کے خلاف ایس ڈی پی آئی کارکنان کی جانب سے کوناجے پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج کیے جانے کی اطلاعات فکروخبر کو موصول ہوئیں ہیں ۔ اس دوران احتجاجیوں نے پولیس کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے جس سے پولیس نے امتناعی احکامات جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ حملہ میں زخمی افراد سمیر ، نواز اور رام موہن اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت اب پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔ اس حملہ کی وجوہات جاننے کے لیے بعض لوگوں نے پولیس کا گھیراؤ کرتے ہوئے سوالات کی بوچھار کردی ۔

کاسرگوڈ:13؍نومبر (فکروخبر نیوز) بیوی پر جان لیوا حملہ کر نے کے بعد شوہر کی جانب سے زہر پی کر اقدامِ خودکشی کیے جانے کا واقعہ منظرعام پر آیا ہے،دونوں کی حالت سنگین ہونے کی بناء پر دونوں کواسپتال داخل کروایا گیا ہے، یہ واقعہ ایتڈکا نامی علاقہ میں 11نومبرجمعہ کی رات کو پیش آیا ،بتایا جارہا ہے کہ سدھاکر (45)نے اس را ت اپنی بیوی ممتا (30)پر دھاری دار ہتھیار سے حملہ کردیا ،گھر سے نکلی چیخ سن کر آس پڑوس کے سبھی لوگوں کی ایک بھیڑ گھر کے ارد گرد جمع ہوگئی اس بات سے گھبرا کر سدھاکر موقع سے فرار ہو گیا ،جبکہ حملہ کی وجہ سے ممتا کے سر اور گلے سے کافی خون بہ گیا تھا ،اس کی بگڑتی حالت کو دیکھ فوری اسے منگلور کے ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ،وہاں سے نکل لوگوں نے مجرم کی تلاش شروع کردی،

منگلور 09؍ نومبر (فکروخبرنیوز) کسٹم افسرا ن کی جانب سے غیر قانونی سونا اسمگل کیے جانے کے الزام میں ایک ملزم کو حراست میں لینے اور اس کے پاس موجود تقریباً ایک کلو سونا ضبط کرلیے جانے کی واردات دو روز قبل منگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ پرپیش آئی ہے ۔ منگلور کسٹم کمشنر سبرامنیم نے کہا کہ پیر کے روز مذکورہ مسافر بذریعہ ایر انڈیا منگلور ایرپورٹ پہنچا اور تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک کلو چھیانوے گرام سونا ضبط کرلیا گیا۔ افسران کے مطابق ملزم نے سلور کوٹیٹ سونا ڈور ہینڈل ، بکلس ، جوتے ، اون کے جیکٹ کے بٹن اور مختلف شکل میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن تلاشی کے دوران مذکورہ مسافر کے پاس سے یہ سونا ضبط کرلیا گیا۔ملزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

حکومت سے عوام سخت ناراض ، پل کی تعمیر سے بارش کے موسم میں نقل وحمل کے مسائل حل ہونے کی امید 

منگلور 08؍ نومبر (فکروخبرنیوز) حکومت کی جانب سے ایک پل کی تعمیر کے لیے لمبے انتظار کے بعد گاؤں والوں کی جانب سے ہی پل تعمیر کیے جانے کا فیصلہ کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ کیمرل علاقے کے قریب واقع الائی کدرو نامی گاؤں والوں کے لیے اپنے گھروں تک پہنچنے کے لیے ایک تالاب سے گذرنا پڑتا ہے۔ بارش کے موسم میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ آسانی کے ساتھ اپنی ضرورتیں پوری نہیں کرسکتے اور پڑوسی علاقہ میں جانے کے لیے انہیں کشتیوں کا سہارا لینا پڑتا ہے جو بارش کے موسم میں سخت جوکھم کا کام ہے۔ گاؤں والوں نے حکومت سے بار بار ایک پل کی تعمیرکی درخواست کی تھی لیکن اس طرف انتظامیہ کی توجہ کم ہونے کی وجہ سے یہاں لوگوں کی پریشانیوں کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی تھی،

منگلور :6؍نومبر (فکروخبر نیوز) پتور کے رہائشی وشنو بھٹ نامی شخص کے گھر دن دہاڑے ڈاکہ ڈال کر فرار ہونے والے 10افراد کو پولس حراست میں لینے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ دو ابھی تک فرار چل رہے ہیں، اس بات کا خلاصہ ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ نے پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ،گرفتار شدہ افراد کی شناخت کرشنا شیٹی،ِ ملن عرف دھنش ، رپیش عرف روپی،ولٹن الون پنٹو،بھرت ،راکیش عرف راکی،رتن راج ، سریش اچاریہ ، پروین کمار ،شبری کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے، واضح رہے کہ 25اکتوبر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات انجام دی گئی تھی جس میں اس ٹولی نے گھر میں گھس گھر کے سبھی افراد کو رسی سے باندھ گھر میں موجود زیورات لے کر فرار ہو گئے ،

منگلور05.؍ نومبر ۔(فکرو خبر نیوز)المدینہ ایجو کیشنل اسکول کے ایک پندرہ سالہ طالب علم کی پر اسرار طریقہ سے اسکول ہی کے کیمپس میں موت واقع ہو ئی ہے ،مہلوک کی شنا خت بیلتنگڈی کے ساکن کے،پی،عبد الرشید کے فرزند محمد مزمل کے طور پر کی گئی ہے ،فکرو خبر کے مطا بق مزمل دیڑھ سال سے اس اسکول میں زیر تعلیم تھا،اور ا ب وہ نویں کلاسکے طالب علم کی حیثیت سے تعلیم حاصل کر رہا تھا ،اچانک وہ جمعہ رات کے دن شام کے وقت المدینہ ریسیڈینشیل اسکول کے سے غائب ہو گیا ،لیکن تلاش بسیار کے بعد اسکول بلڈنگ کی تیسری منزل پر زند گی کی آخری سانسیں لیتا ہوا پا یا گیا ،حالت کی سنگینی کے پیش نظر فورا اس کو ہسپتال لے جا یا گیا ،لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل بیچ راستہ ہی میں قدرت نے اس کا کام تمام کر دیا ،اور وہ اس دار فانی سے کوچ کر گیا ،

منگلور :31اکتوبر (فکروخبرنیوز ) بچپے سی سی بی پولس نے یہاں4اکتوبر کو ایک پجاری کے گھر پیش آئے چوری کی واردات میں ملوث مزید چار ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، ڈکیتوں کی شناخت بھارت شیٹی (30) کارکلا، محمد علی (35) بنٹوال ، پرشوتھم (44) ہلے انگڈی، ہریش گٹی (41) مقم اُچلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، اور ان کے پاس سے 455گرام سونے کے زیورات،پستول ،9زندہ کارتوس، ضبط کرلئے ہیں، اس بات کی اطلاع آج پولس کمشنر چندرا شیکر نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دیا۔پولس نے تفصیلات سناتے ہوئے کہا کہ اہم ملزم سدیندرا ہیچ کے نے بھارت شیٹی اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا،

منگلور ۔29؍ اکتو بر ۔(فکرو خبر نیوز)الال پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بستی پڈپی نامی علاقہ میں28 ؍اکتو بر جمعہ کی رات ایک گھر پر پٹرول کے ذریعہ حملہ کئے جانے کی افسوس ناک خبر منظر عام پر آئی ہے ،اس حملہ میں زخمی ہو نے والے شخص کی شنا خت تھر ناتھ یا دو(58)کے طور پر کی گئی ہے ،جس کوعلاج کے خاطر ٹو کوٹو کے ایک ہسپتال میں ایڈ مٹ کیا گیا ہے ،اور اس کے بائیں ہاتھ پرجلنے کے نشانات مو جود ہیں ،جب کہ اس کی بیوی ویدیا اور اس کا بیٹا متھن (10)پو ری طرح اس حادثہ سے محفوظ رہے ، بتا یا جاتا ہے کہ جمعہ کی رات دیر گئے قریب 2 ؍بجے چند بد معاشوں نے وینٹیلیٹر کے ذریعہ پیٹرول بم کوتھر ناتھ کے گھر پھینک دیا تیر ناتھ نے تا خیر کئے بغیر اپنے گھر والوں کو اس حملہ سے بچانے کی پو ری طرح کو شش کی ،

منگلور 29اکتوبر(فکروخبرنیوز ) ایک چوری کے معاملہ میں تحقیقاتی پولس چور کو دھرنے میں کامیاب تو ہوئی مگر افسوس سے کے ساتھ اطلاع دی گئی کہ چوری کی واردات میں خود پولس افسر شامل تھا جو ساحل پر فرائض انجام دے رہا تھا، اطلاعات کے مطابق ملکی کے بلکونجے نامی علاقے میں گذشتہ ہفتے دیڑھ لاکھ کی چوری کی واردات انجام دی گئی تھی ، تحقیقات شروع کرنے کے بعد پولس کو کئی سراغ ملے ، اور پھر شک کی سوئی ساحل پر گشتی پولس کی ڈیوٹی پر معمور ہریش پجاری نام پولس پر جا ٹکی، رات میں اس کے چہل پہل اور حرکات و سکنات کے سلسلہ میں جانکاری کے بعد ہریش پجاری کو حراست میں لیا گیااور تحقیق کی گئی تو اس نے چوری کی واردات انجام دینے کو قبول کیا،