Live Madinah

makkah1

dushwari

کاسرگوڈ : 18؍جولائی2017(فکروخبر نیوز)پیر سے لاپتہ ایک نوجوان کی لاش مشکوک حالت میں آج اڈور نامی علاقہ کے قریب ملور کے ایک تالاب سے بازیافت کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق نوجوان پیر کے روز مندر کے درشن کے لئے صبح نکلا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ گھر نہیں لوٹا،تلاش کے باوجود کہیں سے اس کا پتہ نہیں چل پایا تھا ،آخر آج صج اس کی لاش ملور کے قریب ایک نجی زمین میں بنے تالاب سے برآمد ہوئی ،

اڈپی :15؍جولائی 2017(فکروخبر نیوز) اڈپی میں پیش آئے اجتماعی خودکشی معاملہ میں پولس نے کڑی جانچ کے احکامات جاری کئے ہیں ،ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ کے ٹی بالاکرشنا نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے اس معاملہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کرتے ہوئے جلد ہی اس معاملہ کو سلجھانے کی یقین دہانی کی ہے۔ گزشتہ روزپولس نے دکان اور مکا ن کو اپنے قبضہ میں لے کر تحقیقات کا اغاز کیا ،ابتدائی تحقیقات میں پولس کومکان سے زہر کی شیشی ملی ،

منگلور: 11؍جولائی2017 (فکروخبر نیوز) ضلع میں حملوں کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے تازہ حملہ ایک ٹیمپوڈرائیور پر کیا گیا ہے جس کی شناخت الیا کے رہنے والے لورینس کے بیٹے ر آسٹن مونٹیرو(27) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے جو کہ پیشہ سے ایک ٹیمپو ڈرائیور ہے ، ذرائع کے مطابق یہ معاملہ سڑک پر پیش آئے معاملہ میں کا رد عمل ہے،آسٹن نے بتایا کہ ایک کار اسے اوورٹیک کی کوشش کر رہی تھی جسے اس نے آگے بڑھنے نہیں دیا ،

مینگلور۔11؍ جو لا ئی ،2017(فکرو خبر نیوز)بجپے پو لیس اسٹیشن کی حدودو میں واقع ایڈاپدوو جنکشن کے قریب راہ چلتے ایک شخص پر بائیک سواروں کی جانب سے حملہ کئے جا نے کی واردات کل پیش آئی ہے ، متا ثرہ شخص کی شنا خت احمد با وا کے لڑ کے ابو بکر صدیق کے طور پر کر لی گئی ہے ،جس کو زخمی ہو نے کی وجہ سے اسپتال میں بھر تی کر دیا گیا ہے ،

منگلور: 10؍جولائی (فکروخبر نیوز)حادثاتی طور پرایک مکان میں آتش زدگی کا واقعہ یہاں گولڈن چیمبر ریسیڈینشل کامپلکس میں سنیچر کی رات پیش آیا ہے ، کہا جا رہا ہے کہ دیوتاؤں کی تصویرکے سامنے جلائے گئے چراغ کی بتی کو ایک چوہے نے نیچے گرا دی،جو سیدھے قریب ہی واقع پرانے اخبارات میں جاگری ، جس سے آگ بڑھ گئی اور آگ بجلی کے کے تار کو چھونے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ سے آگ پھیلتی گئی ،حادثہ قریب رات ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا،

منگلورو۔09؍ جو لا ئی ،2017(فکرو خبر نیوز) منگلور کے قریب میں واقع ملکی میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کے شمبھا وی ندی میں تیر نے گئے سات نواجوا نوں میں سے تین نو جوا ن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سات دوست پکنک کے ارادے سے شمبھاوی ندی کے کنارے گئے ہوئے تھے ،

منگلور: 05؍جولائی 2017(فکروخبر نیوز)اپنے مالکن کے اے ٹیا یم کارڈکی چوری کرتے ہوئے اس سے تین لاکھ کی رقم نکالنے والے ایک جوڑے کو سی سی بی پولس نے گرفتار کرتے ہوئے دو لاکھ کی رقم ان سے وصولنے میں کامیاب ہو گئی ہے ، پولس کے مطابق گرفتار شدہ جوڑے کی شناخت فاطمہ ( 28) اور اس کے شوہر سیلوام (31) کی حیثیت کی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق فاطمہ فلنیر روڈ پر واقع جوئیس نامی بوڑھی خاتون کے گھر ملازمت کرتی تھی،

پیر کے دن دکشنا کنڑااور اڈپی کے اسپتالوں میں طبی خدمات فراہم نہیں ہو نگی

منگلور21-؍ مئی2017-۔(فکرو خبر نیوز) دو دن قبل ینا پو یا اسپتال کے سینئر ڈاکٹر کے خلاف ہو ئے قا تلا نہ حملہ کی سخت مذمت کر تے ہو ئے دکشنا کنڑا اور اڈپی میڈیکل ایسو سی ایشن نے کل 22؍ مئی بروز پیر پو رے 24 گھنٹہ کا بند منا نے کا اعلان کیا ہے ،انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن اور دیگر طبی ادا روں نے تمام ڈاکٹر سے اپیل کی ہے کہ اینو پو یا اسپتال کے سینئر ڈاکٹر اور اینو پو یا کا لج کے اسسٹنٹ پرو فیسر ڈاکٹر ابھجیت پر ہو ئے قاتلانہ حملہ کے خلاف پیر کے دن منعقد ہو نے والے اس احتجاج میں شریک ہو کر ڈاکٹروں کے خلاف ہو نے والے ظلم کو بند کرا نے میں بھر پور کر دار ادا کریں ،تا کہ ڈاکٹر وں پر ہو نے والے ظلم اور زیا دتیاں ہمیشہ کے لئے ختم ہو جا ئیں،20؍ مئی اتوار کے روز میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے انچارج صدر جناب کے ،آر ،کا متھ نے کہا کہ دکشنا کنڑا اور اڈپی کے تمام اسپتالوں میں پیر کے دن کسی بھی طرح کی طبی خد مات فراہم نہیں کی جا ئیگی ،

منگلور27 اپریل 2017(فکروخبرنیوز) شہر کے بینڈور ویل علاقہ میں واقع ہوٹل کمار کےکیشیئر نے ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت نہال بھنڈاری (23) مقیم پمپویل منگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ نہال کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ اس اقدام کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ کدری پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

دہشت گردی کے الزام سے4 مسلم نوجوانوں کی باعزت بری کا ریکارڈ مدت میں فیصلہ قابل ستائش : ارشد مدنی

ممبئیمنگلور/بھٹکل : (فکرو خبر/ذرائع)منگلور شہر کی ایک خصوصی عدالت نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے رکن ہونے اور انڈین مجاہدین نامی تنظیم کے مبینہ بانیوں بھٹکل برادران کو آندھرا پردیش اور کرناٹک میں ہوئے بم دھماکوں کے ملزمین کو پناہ دینے کے معاملے میں 4مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کئے جانے کا حکم جاری کیاجبکہ انہیں الزامات کے تحت گرفتار تین مسلم نوجوانوں کو عدالت نے قصور وار قراردیا ہے ۔ ان کی سزاؤں کا تعین 12 اپریل کو کیا جائے گا۔یہ اطلاع ممبئی میں ملزمین کو قانونی امدا د فراہم کرنے والی تنظیم جمعیت علما مہاراشٹر (ارشدمدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزمین سید احمد نوشاد، احمد باوا ابوبکر اور فقیر احمد کو عدالت نے قصور وار ٹھہرایا ہے جبکہ محمد علی، جاوید علی، شبیر احمد اور محمد رفیق کو باعزت بری کردیا۔