Live Madinah

makkah1

dushwari

منگلور 10اپریل (فکروخبرنیوز ) منگلور کی مشہور ٹرین ،کنور کاروار بنگلور ایکسپریس ٹرین ایک جیپ سے ٹکراگئی مگر زہے قسمت بہت بڑے حادثے سے بچی رہی ،۔ اطلاع کے مطابق یہ واردات رام نگر م کے بسواپورا علاقے کے قریب پیش آئی ہے ، جو بنگلور سے 45کلومیٹر دوری پر ہے، بتایاجارہا ہے کہ ٹرین پٹری پر فوٹو شوٹ کے لئے کھڑی کی گئی تھی۔حادثے کے موقع سات سو پیسنجرس ٹرین پر سوار تھے اور پچاس کلومیٹر کی اسپیڈ سے دوڑ رہی تھی ، بتایاجارہاہے کہ بنگلور سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان غیرقانونی طورپر یہاں داخل ہوگئے تھے اور جیپ کھڑا کرکے فوٹوشوٹ کی کوشش کررہے تھے،

منگلور 06اپریل (فکروخبرنیوز ) فکروخبر کو موصولہ رپورٹ کے مطابق یہاں شہر کے ایک پانڈیشور میں واقع مشہور شاپنگ مال کے قریب ایک نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد اس پر جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں پولس نے پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق شدت پسند تنظیم بجرنگ دل سے ہونے کی بات کہی گئی ہے ، ملحوظ رہے کہ مسلمان نوجوان مخالف قوم کے ایک لڑکی کے ساتھ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے اس پر حملہ کیا گیاتھا، ملزمان کی شناخت چیتن (23) مقیم کنجتھ بیل منگلور ،رکشت کمار، سرنگیری (21) اشون راج(21) سوشانت شیٹی (23) کارکلا، اور سرتھ کمار (20) کارسٹریٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔

منگلور 30مارچ (فکروخبرنیوز ) ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ سڑک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچائیں گے اور ان کی مدد کریں گے ان کو جیوا رکشنا ایوارڈ سے نوازاجائے گا، اس کے برخلاف اگر محکمۂ صحت کو دلائل کے ساتھ کوئی ایسا منظر دکھایاجائے جس میں عوام تماش بین بن کر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تصویر کشی کررہے ہیں اور ویڈیو گرافی کررہے ہیں اور اسپتال پہنچانے یا کسی بھی قسم کی مدد کی فکر نہیں کررہے تو ان کے خلاف شواہد دیکھ کر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی،

منگلور /میسور 26مارچ (فکروخبرنیوز ) منگلور سے شائع ہونے والے ایک کنڑااخبار نے دل کو جھنجوڑنے والی ایک خبر شائع کی ہے اخبار کے مطابق ایک سڑک حادثے میں زخمی تین نوجوان صرف اس وجہ سے دم توڑ بیٹھے کہ ان کو ایک گھنٹے تک اسپتال نہیں پہنچایا گیا اور راہ چلتی عوام ان کی تصویرکشی کرتی رہی ، ان کا موبائل نمبر پوچھتی رہی ، گھر کاپتہ پوچھتی رہی مگر نہ اسپتال پہنچایا اور نہ ہی ایمبولینس کو فون کرنے کی ضرورت محسوس کی ، یہ ہے بے حس تماشائی عوام کا ایک چہرہ ۔۔! تفصیلات کے مطابق یہ واردات میسور کے ہونسور ایچ ڈی کوٹے نامی علاقے کے قریب دو دن پہلے پیش آئی تھی ، ایک تہوار میں شامل ہونے کے لئے تین دوست ایک ہی بائیک میں سوار جارہے تھے کہ اچانک سامنے سے آرہی ایک تیز رفتار کے ایس آر ٹی سی بس ان سے ٹکراگئی ۔

عصبیت برتنے اور بے وجہ پریشان کرنے کا الزام 

منگلور 09؍ مارچ (فکروخبرنیوز) پڑوسی ریاست کیرلا کے کاسرگوڈضلع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کومنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر سامان تلاشی کے بہانے پریشان کیے جانے کے خلاف آج کاسرگوڈ کے لوگوں نے ایرپورٹ پر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے خاطی کسٹم افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے الزام لگایا ہے کہ منگلور انٹر نیشنل ایرپورٹ کاسرگوڈ سے قریب ہونے کی وجہ سے خلیجی ممالک میں رہنے والے کاسرگوڈ کے لوگ منگلور ایرپورٹ کو روانگی کے لئے اختیار کرتے ہیں، جن کو دیکھتے ہی کسٹم افسران تلاشی کے بہانے گھنٹوں ان کو روک دیتے ہیں اور ان کی تلاشی لیتے ہیں۔

منگلور ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کا سخت احتجاج 

منگلور 29فروری (فکروخبرنیوز)اُپن گنڈی پولس تھانے حدود میں ایک معاملہ سے غصائے ہوئے چار افراد کی جانب سے ایک کنڑاڈیلی اخبارکے رپورٹر پر جان لیوا حملہ کئے جانے کی خبر موصول ہوئی تھی ، اطلاع کے مطابق محمد آصف نامی صحافی جو کنڑا ڈیلی جیا کرنا نامی اخبار کا رپورٹر ہے اس پر حملہ کیا گیا تھا، اس حملے کے الزام میں پولس نے محمد عمران (24) عبدالعزیز (23) محمد سنان (21) اور عبدالصدیق (30) اور نواز (27) نامی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمین کو مقامی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس بیچ آج شہر کے پریس رپورٹرس کی ورکنگ یونین نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈی سی دفتر کے سامنے سخت احتجاج کیا ۔

منگلور28فروری (فکروخبرنیوز )اُلال کے کمپالا نامی علاقے سے ایک نابالغ لڑکی کے لاپتہ ہونے کے بعد ماحول میں کشیدگی پائی جارہی ہے جبکہ اس کی اغوائی کے پیچھے ایک بجرنگ دل شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہاہے ، اطلاع کے مطاب دسویں جماعت کی طالبہ جو ایک نجی اسکول میں زیرِ تعلیم ہے ، وہ 20فروری سے لاپتہ ہے ، طالبہ کے سرپرستان نے یہاں پولس تھانے میں معاملہ درج کراتے ہوئے ششی نامی ایک نوجوان پر اغوائی کا شبہ ظاہر کیا ہے ،

منگلور :25فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں تعلقہ کے کوپے پڈوو نامی علاقے میں ایک سفید اژدھے کو پلی کولا کے بائیلوجیکل ڈپارٹمنٹ کے لوگوں نے دھرلیا ہے اور فی الحال اس کو پلی کولا پارک میں ہی رکھا گیا ہے تاکہ اس کی حرکتوں پر نظر رکھا جاسکے۔ پارکے ڈائریکٹر جیاپرکاش بھنڈاری کو کہنا ہے کہ کچھ لوگ جو کوپے پڈوو کے جنگلات سے گذررہے تھے انہوں نے اژدے کو رینگتے ہوئے دیکھ کر اطلاع کی تھی ، چھ فٹ لمبااژدھا صحت مند تھا۔ اس کو پارک میں لاکر تفتیش اور چھان بین کے لئے رکھا گیا ہے اس کے بعد عوام کے لئے رکھا جائے گا۔

دو کروڑ کا سونا کسٹم افسران نے ضبط کرلیا

منگلور /کاسرگوڈ 15فروری (فکروخبرنیوز ) جہاز کے ذریعہ سے درآمد (امپورٹ)کی جارہی ایک کار کے ٹینکر سے دو کروڑ روپئے مالیت کا سونا کسٹم افسران کے ذریعہ ضبط کرلئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق کار گو جہاز کے ذریعہ کوچی کے بندرگاہ پر ایک کار امپورٹ کی گئی جس کے مالک ہوسادرگا کہ تاجر شبیر اور نیلیشور کے سی پی زیاد ہیں، بتایا جارہاہے کہ کار کے ذریعہ سونا امپورٹ کرنے کی خبر پاکر کسٹم افسران نے مالک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، بقیہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، 24کیریٹ کے جملہ چوبیس ہار ضبط کرلئے گئے، جس کی جملہ مالیت 2کروڑ روپئے بتائی گئی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے

منگلور 11فروری (فکروخبرنیوز ) منگلور سے بنگلور کی جانب جارہی ایک بس اور لار ی میں زور دار تصادم ہونے کی وجہ سے بشمول دلہا و دلہن چالیس افراد کے زخمی ہونے کا حادثہ یہاں بنگلور ۔منگلور ہائی وے گنڈیا گیٹ کے قریب پیش آیا ہے، سپرنٹنڈنٹ آف پولس مسٹر شرنپا کے بیان کے مطابق بنگلور کے جئے نگر سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی دھرمستلا میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرکے نجی بس میں واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک ان کی نیشنل ہائی وے کے اڈا ہولے نامی علاقے میں موڑ کی بنا پر ایک لاری سے زوردار ٹکراؤ ہوا۔