Live Madinah

makkah1

dushwari

حفیظ نعمانی

گجرات اسمبلی کے انتخابات نے ملک کی سیاست کا رُخ موڑ دیا ہے۔ بی جے پی نے 99 سیٹیں جیت کر حکومت سازی کی تقریب اتنی ہی دھوم دھام سے منائی جیسے پندرہ سال کے بعد اترپردیش میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد منائی تھی کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت تھی وہاں کے وزیر اعلیٰ کو تالی بجانے کے لئے بلایا تھا۔ اور یہ سب بی جے پی کے دل برداشتہ کارکنوں کے دلوں سے اس دہشت کے مٹانے کے لئے تھا جو اس الیکشن میں ان کے دلوں میں بیٹھ گئی تھی۔

حفیظ نعمانی

سیاست میں کوئی ہمیشہ ایک مقام پر نہیں رہتا، وہ یا تو اوپر جاتا ہے یا غلطی کرے تو نیچے آجاتا ہے۔ پانچ برس پہلے سیاست کے میدان میں کجریوال نام کا کوئی کھلاڑی نہیں تھا۔ جس وقت کانگریس کی حکومت پر بی جے پی ہر طرف سے حملے کررہی تھی اس زمانہ میں ونود رائے نام کے ایک بیوروکریٹ نے 2G والے معاملہ میں ٹیلی کام کے وزیر اے راجہ پر بدعنوانی کا الزام لگایا اور پوری اپوزیشن کو کانگریس کے خلاف متحد کردیا۔ دوسری طرف اس نے انا ہزارے کو اُکسایا جو لوک پال بل پاس کرانے کا دباؤ ڈالنے لگے۔
جس وقت حکومت کے وزیروں سے انا ہزارے اپنی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کررہے تھے اس وقت ان کی ٹیم میں ان کے ہی قد کے ایک جوان بھی ان کے ساتھ ہوتے تھے اور میڈیا سے وہی بات کرتے تھے۔ ہم جیسے خانہ قید لوگ بعد میں جان سکے کہ یہ اروند کجریوال ہیں اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے اک بڑے افسر تھے جو نوکری پر لات مارکر بدعنوانی کے خلاف لڑنے آئے ہیں اور انا ہزارے کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی:04؍جنوری2018(فکروخبر؍ذرائع)عام آدمی پارٹی (آپ) کے راجیہ سبھا امیدواروں کے اعلان کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال کے قریبی ساتھی رہے یوگیندر یادو نے سخت حملہ کرتے ہوئے اس فیصلے کو حیران، ساکت اور شرمسار کرنے والا قرار دیا ہے۔ پارٹی نے دہلی سے راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے معلنہ امیدواروں میں پارٹی کے قومی ترجمان سنجے سنگھ، سابق کانگریس لیڈر سشیل گپتا اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نارائن داس گپتا شامل ہیں۔مسٹر یادو نے ٹوئٹر پر مسٹر کیجریوال کو گھیرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال میں میں نے نہ جانے کتنے لوگوں سے کہا کہ اروند کیجریوال میں اور جو بھی عیب ہوں لیکن کوئی اسے خرید نہیں سکتا۔

نئی دہلی:27؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے بنیادی سرکاری خدمات جیسے پیدائشی سرٹیفکیٹ، لائسنس، پنشن، فلاحی اسکیم، راشن کارڈ وغیرہ لوگوں کو گھر پر دستیاب کرانے کی دہلی حکومت کےمجوزہ منصوبہ کو مسترد کر دیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوديا نے  ایک ٹويٹ کرکے بتایا کہ لیفٹننٹ گورنر نے ان بنیادی سرکاری خدمات کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق مجوزہ منصوبےکو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے مسٹر بیجل کے اس فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ زمینی حقیقت کو جانے بغیر کیا گیا ہے

نئی دہلی:26؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)دہلی میٹرو کے بڑھے کرایہ پر مرکزی حکومت کے ساتھ کھینچ تان کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ان کودہلی میٹرو ریل کی مجینٹا لائن کے افتتاح میں مدعو نہ کرنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا لیکن دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ٹویٹس ،ری ٹويٹ کرکے اپنے من کی بات ظاہر کی۔ مسٹر سسودیا نے ٹویٹ کیادہلی میٹرو کے افتتاح میں دہلی کے وزیر اعلی کو مدعو نہ کرنا دہلی کے عوام کی توہین ہے۔ان کو ڈر تھا کہ کہیں کجریوال دہلی کے لوگوں کے لئے وزیر اعظم سے میٹرو کا کرایہ کم کرنے کا مطالبہ نہ کر دیں۔

نئی دہلی:04؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال سے نمٹنے میں کوتاہی برتنے کے لئے نیشنل گرین ٹربیونل ( این جی ٹی ) نے آج دہلی حکومت کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ 48 گھنٹے کے اندر اس معاملے پر کارروائی کی رپورٹ داخل کرے ، ورنہ اس کے خلاف سخت جرمانہ لگایا جائے گا۔ جسٹس سوتنتر کمار کی صدارت والی بنچ نے آلودگی سے نمٹنے کے لئے ابھی تک کی گئی کارروائی کی رپورٹ داخل نہیں کئے جانے پر دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت سےسخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ ایک بھی ایسا قدم بتائے جو اس نے آلودگی سے نمٹنے کے لئے سابقہ حکم کی تعمیل کرنے کے لئے اٹھایا ہو۔

نئی دہلی:19؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دعوی کیا ہے کہ اگر ایک ہفتہ کیلئے دہلی پولیس ان کے ماتحت کردی جائے تو وہ گمشدہ نجیبب کو ڈھونڈ کر لے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ، دہلی پولیس نجیب کو ڈھونڈ نہیں پائی ، اس لئے کہ وہ مرکزی حکومت کے ماتحت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ در اصل دہلی پولیس نجیب کو ڈھونڈنے کیلئے قدرے سرگرمی کا مظاہرہ کرتی ہے ، تو اوپر سے فرمان جاری ہوجاتا ہے اور پھر دہلی پولیس اس فرمان کے آگے اپنے گھٹنے ٹیک دیتی ہے اور اپنی سرگرمی ترک کردیتی ہے ۔

 نئی دہلی ۔ 11نومبر 2017(فکروخبر/ذرائع)  نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) کی شرائط کے پیش نظر دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز سے طاق جفت فارمولا کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔ دہلی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوت نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت 13 نومبر سے گاڑیوں کے لئے طاق جفت منصوبہ پر عمل درآمد نہیں کرے گی۔ حکومت پیر کے روز ٹربیونل کے سامنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرے گی۔

نئی دہلی:14؍ اکتو بر2017(فکرو خبر/ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی چوری ہوئی نیلی رنگ کی ویگن آر کار ہفتہ کے روز غازی آباد سے مل گئی۔ بتا دیں کہ کیجریوال کی یہ کار عام آدمی پارٹی کے میڈیا سیل میں کام کرنے والی وندنا چلاتی تھیں۔یہ کار دلی سکریٹریٹ بھون کے سامنے سے چوری ہوئی تھی۔ اسے دلی کا ایک بہت ہی محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی بلیو رنگ کی ویگن آر کار تھی جس کا استعمال وہ دلی انتخابات کے دوران خوب کرتے تھے۔

نئی دہلی:05؍اکتوبر2017(فکروخبر /ذرائع)دہلی اسمبلی میں کل سرو شکشا ابھیان کے تحت سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے تقریبا 15000 گیسٹ ٹیچروں کی ملازمت کو ریگولر کرنے کے لئے پیش کئے گئے ' سرو شکشا ابھیان بل -2017 کو پاس کردیا گیا۔ بل منظور کرنے کے لئے اسمبلی کا ایک دن کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ بل کو پیش کرتے ہوئے دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ یہ 15000 گیسٹ ٹیچروں کی ملازمت کا نہیں، بلکہ تعلیم کا معاملہ ہے۔

صفحہ 1 کا 2