Live Madinah

makkah1

dushwari

ایران کے ساتھ بیلسٹک میزائلوں و خطے میں جنگوں کا معاملہ زیر بحث لائیں گے، بیلجیئم وزیر خارجہ کا مؤقف 
برسلز:17؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران دیگر ساتھی ممالک لبنان ، یمن اور شام میں اپنے کردار کے سبب خطّے میں خطرے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق بد ھ کو یورپی یونین کے شہر برسلز میں بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈے رینڈیرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران سعودی عرب سمیت دیگر ساتھی ممالک جن میں لبنان ،یمن اور شام شامل ہیں میں اپنے کردار کے سبب خطے میں خطرے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،

تہران:15؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) مریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلافجوہری معاہدے ختم کرنے کا اعلان موخر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آخری بار ایرانی جوہری معاہدے کی توثیق کر رہے ہیں تاکہ یورپ اور امریکہ اس معاہدے میں پائے جانے والے سنگین نقائص کو دور کر سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ایران کو 120 دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ذاتی ارادے کے باوجود اس وقت ایران معاہدہ ختم نہیں کررہا،یورپی اتحادی ایران ایٹمی معاہدے میں خامیوں کو دور کرنے میں مدد کریں۔

ماسکو:15؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)روس نے ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی روسی جوہری مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے ٹی وی چینل رشیا ٹو ڈے سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ روس، امریکی صدر کے بیان کو منفی قرار دیتا ہے۔

اگر پابندیاں اٹھائے جانے کے نظام میں توسیع نہ کی گئی تو ضروری اقدامات کریں گے،سربراہ ایرانی توانائی ایجنسی

تہران:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو وہ یورنیئم کی افزودگی کا عمل تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ایرانی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے نائب سربراہ نے باور کرایا کہ اگر پابندیاں اٹھائے جانے کے نظام میں توسیع نہ کی گئی تو اْن کا ملک ضروری اقدامات کرے گا۔برسلز میں یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے یہ نقطہ نظر سامنے آیا ہے کہ جوہری معاہدے کا متبادل نہ ہونے کے سبب اسی معاہدے کو برقرار رکھا جائے۔ تاہم یورپی یونین نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے

زلزلوں کی گہرائی محض دس کلومیٹر،فوری طور پر کسی جانی نقصان یا عمارتوں کی تباہی کی کوئی اطلاع نہیں،رپورٹ

تہران۔12جنوری(یواین این )عراق اور ایران کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں پے درپے چھے زلزلے آئے ،ریختر اسکیل پر ان کی شدت پانچ تھی اور ان کے جھٹکے بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایاکہ عراق کے سرحدی شہر مندلی میں پانچ زلزلے آئے ہیں ۔ان کے بعد ایران کے علاقے مہران میں زلزلہ آیا ہے۔ان تمام کے جھٹکے ایک گھنٹے کے دورانیے میں میں محسوس کیے گئے ،ان زلزلوں کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

تہرا ن۔11جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ایران میں قوانین کی تبدیلی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں سزائے موت پانے والی مجرمان پھانسی سے بچ سکتے ہیں۔نئے قوانین کے تحت منشیات سے متعلق بعض جرائم میں سزائے موت ختم کر دی گئی ہے اور عدالتی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ سزائے موت کے تمام کیسوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔قوانین میں تبدیلی کا اطلاق ماضی کے کیسز پر بھی ہو گا اور اس کا مطلب ہے کہ پانچ ہزار کے قریب افراد سزائے موت پر عمل درآمد سے بچ جائیں گے۔ایران میں ہر برس سینکڑوں کی تعداد میں افراد کو سزائے موت دی جاتی ہے جنھوں میں اکثریت کا تعلق منشیات سے متعلق جرائم سے ہوتا ہے۔اگست میں ایرانی پارلیمان نے منشیات برآمد ہونے مقدار دوبارہ طے کی تھی جس پر سزائے موت دی جا سکتی ہے۔

دیوار طے شدہ ٹائم فریم کے اندر 2019ء میں مکمل کرلی جائے گی،کردستان ورکرز پارٹی

انقرہ۔11جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی میں علیحدگی پسند کرد تنظیم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی طرف سے ایران کی سرزمین سے حملوں کی روک تھام کے لیے ایران کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیرکا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ دیوار کی تعمیر میں سرگرم ترک فرم’ٹوکی‘ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 144 کلو میٹر طویل اس دیوار کا بیشتر حصہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ دیوار طے شدہ ٹائم فریم کے اندر 2019ء میں مکمل کرلی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اس دیوار کی تعمیر کے ذریعے سرحد پار سے اسمگلنگ کی روک تھام ، شدت پسندوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی آمد روفت روکنا چاہتا ہے۔ایران کی سرحد پر دیوار فاصل کا کام ’ٹوکی‘ نامی ترک کمپنی کو دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ کمپنی ترکی اور شام کی سرحد پر بھی دیوار فاصل تعمیر کرچکی ہے۔

سیول ۔11جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) چین میں حادثے کا شکار ایرانی تیل بردار جہاز میں لگی آگ بدستور بھڑک رہی ہے جو ایک ماہ تک بھی شاید بجھائی نہ جاسکے۔جنوی کوریا کے حکام نے غیرملکی خبررساں ادارے کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ چین میں چینی مال بردار جہاز سے تصادم میں تباہ ہونے والے ایرانی تیل بردار جہاز میں بدستور آگ بھڑک رہی ہے جو شاید آئندہ ایک ماہ تک بھی بجھائی نہ جاسکے۔تیز ہواؤں، زہریلے دھویں، گیس کی وجہ سے تیل بردار جہاز کے دھماکے سے پھٹنے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔

تہران:08؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ایران نے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر پابندی عائد کردی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرائمر ی اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے سے مغربی کلچر ایرانی ثقافت پر حاوی ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی ثقافت کو بچانے کے لیے انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر پابندی عائد کی جائے۔

تہران:08؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی حکومت نے سابق صدر احمدی نژاد کو احتجاج پر اکسانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق سابق صدر احمدی نژاد نے حکومت مخالف مظاہروں کے لیے عوام کو اکسایا اور انہیں سڑکوں پر لائے جس کی بنیاد پر انہیں ایران کے شہر شیراز سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اجازت ملنے کے بعد سابق صدر احمدی نژاد کو نظر بند کیا جائے گا اور اُن کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

صفحہ 1 کا 8