Live Madinah

makkah1

dushwari

اژدہام، حادثے کی جگہ آتش بازی کے پٹاخے پھٹنے کے بعد، بعض لوگوں کے' بم بم 'کہہ کر چلانے سے شروع ہوا

اٹلی : 06؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  اٹلی میںUEFA چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ کو ٹورینو شہر میں لگائی گئی دیو ہیکل اسکرین سے دیکھنے والے ہزاروں افراد کے مجمع میں بم کی جھوٹی افواہ سے پیدا ہونے والی بھگدڑ میں زخمیوں کی تعداد کافی حد تک بلند ہے۔ٹورینو گورنر دفتر کی طرف سے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اژدہام کے نتیجے میں ایک ہزار 527 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک بچے سمیت 3 افراد کی حالت نازک ہے۔

لندن : 04؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  برطانیہ کی پولیس کے مطابق لندن بریج کے علاقے میں رات گئے دہشت گردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات میں اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق دہشت گردی کے ان واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان واقعات میں ممکنہ طور ایک وین نے راہگیروں کو کچل دیا جبکہ لوگوں پر چاقو کے وار کیے جانے کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔پولیس کی جانب سے دو واقعات کو دہشت گردی قرار دیے جانے سے کچھ ہی دیر قبل وزیر اعظم تھریسا مے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ لندن میں پیش آنے والے واقعات کو ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

فلسطین کے خلاف انتقامی اسرائیلی سیاست پر یو این کی شدید تنقید

مقبوضہ بیت المقدس ۔ یکم مئی (فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کی جانب سے کل بدھ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے شہروں پر صہیونی ریاست کے پچاس سال سے قائم ناجائز تسلط اور مقامی فلسطینی باشندوں کے خلاف انتقامی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی بنیادی انسانی ضروریات کے فقدان کی بنیادی وجہ اسرائیلی قبضہ اور صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسیاں ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق  اوچا  کے عہدیدار ڈیوڈ کارڈن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بیت المقدس اور دوسرے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں فلسطینی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ تشدد، جبری شہر بدری،، مکامات مسماری۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں، باعزت زندگی گذارنے سے محرم کرنے کی اسرائیلی پالیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

طرابلس ۔31؍مئی۔(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کی عبوری حکومت کے تحت وزارت انصاف کے اٹارنی جنرل عیسیٰ الصغیر نے کہا ہے کہ سابق مقتول صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قانون کے تحت رہا کر دیا گیا ہے۔لیبیا کے وزیر عدل نے جنوب مغربی شہر الزنتان سے تعلق رکھنے والی ابو بکرالصدیق بٹالین کو سیف الاسلام قذافی کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ اس بٹالین نے سیف الاسلام قذافی کو ان کے تحفظ کے پیش نظر ایک محفوظ جگہ پرتحویلی حراست میں رکھا ہوا ہے۔اس بٹالین نے وزیر عدل کی سوشل میڈیا سائٹس پر موجود اپنے صفحات پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ وزیر انصاف کے نائب نے معمر قذافی کے بیٹے کو 2015ء میں جاری کردہ عام معافی کے قانون نمبر 6 کے تحت رہا کرنے کا کہا ہے۔ یہ قانون پارلیمان کی منظوری سے جاری کیا گیا تھا۔وزیر عدل کے فیصلے کے مطابق : ملزم سیف الاسلام معمر قذافی کے تمام کاغذات کا مذکورہ بالا عام معافی کے قانون کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔

امریکا۔29 مئی (فکروخبر/ذرائع)امریکا کی ریاست اوریگن میں ایک ٹرین میں سفر کے دوران میں نسل پرستانہ انتہا پسندی کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے اور مجرمانہ ذہنیت کے حامل ایک انتہا پسند امریکی نے دو مسلم خواتین پر آوازے کسنے سے روکنے پر دو اور امریکی شہریوں کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا ہے۔واقعات کے مطابق قاتل امریکی ایک مسافر ٹرین میں سوار دو مسلم خواتین پر نسل پرستی پر مبنی آوازے کس رہا تھا اور انھیں ہراساں کررہا تھا۔ان میں سے ایک خاتون نےمسلم سرپوش اوڑھ رکھا تھا۔اس انتہا پسند امریکی کو جب دو مسافروں نے روکنے کی کوشش کی اور اس کو اس کی اس نیچ حرکت پر خبردار کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے ان دونوں پر چاقو کے پے درپے وار شروع کردیے۔ان میں سے ایک امریکی ٹرین ہی میں دم توڑ گیا اور دوسرا اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔

دبئی :۔24مئی(فکروخبر/ذرائع)یمن میں باغی ملیشیاؤں نے مسلسل تیسرے روز تعز شہر کے رہائشی علاقوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کی جانب سے مختلف نوعیت کے ہتھیار استعمال کیے گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق الضبوحہ اور الکرامیہ کے علاقوں میں ہونے والی کارروائی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد نو تک پہنچ گئی جب کہ درجنوں شہری زخمی بھی ہیں۔ادھر شہر کے مشرقی محاذ پر شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھڑپوں کا آغاز یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی جانب سے باغی ملیشیاؤں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرنے کے بعد ہوا۔ اس دوران مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کے ذریعے شدید ترین گولہ باری کی گئی اور شہر کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

انقرہ ۔ 22 مئی (فکروخبر/ذرائع)ترکی کی حکمراں جماعت انصاف وترقی [آق] نے کل اتوار کے روز پارٹی قیادت کے چناؤ کے لیےہونے والے انتخابات میں صدر طیب ایردوآن کو جماعت کا دوبارہ سربراہ منتخب کیا ہے۔العربیہ  کے مطابق  آق5 کے ایک اہم عہدیدار نے بتایا کہ اگست 2014ء ایردوآن نے جماعت کی قیادت اپنے ہاتھ میں لیے رکھی تھی تاہم اس کے بعد پچھلے تین سال وہ پارٹی کے صدر نہیں تھے۔ تاہم کل اتوار کے روز انہیں دوبارہ جماعت کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔پچھلے تین سال کے دوران پارٹی قیادت موجودہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہاتھ میں تھی۔ تاہم حالیہ پارٹی قیادت کے انتخابات میں جماعت کی سربراہی کے لیے ایردوآن کے مقابلے میں دوسرا کوئی امید وار نہیں تھا۔ وہ بلا مقابلہ جماعت کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔صدر ایردوآن نے پارٹی کی قیادت ایک ایسے وقت میں دوبارہ اپنے ہاتھ میں لی ہے جب گذشتہ اپریل میں ہونے والے ایک عوامی ریفرنڈم میں انہوں نے ملک میں پارلیمانی کےبجائے صدارتی نظام کی داغ بیل ڈالی تمام اختیارات حاصل کرلیے ہیں۔جماعت کے نائب صدر ھایاتی یازدجی نے بتایا کہ پارٹی انتخابات میں ایردوآن نے 1414 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

رياض : ۔ 21 مئی (فکروخبر/ذرائع)‏‫یمن میں فوجی ذرائع نے "العربیہ" نیوز چینل کو تصدیق کی ہے کہ خطرناک ہتھیاروں کی ایک کھیپ جس کو بین الاقوامی طور پر ممنوعہ کیمیائی اسلحہ قرار دیا گیا ہے.. یمن میں حوثی ملیشیاؤں اور معزول صدر صالح کے محافظین کو اسمگل کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ان ہتھیاروں کو آکسیجن سلنڈروں کے اندر چھپایا گیا تھا اور طبی امداد کے نام پر باغیوں کے حوالے کیا گیا۔ذرائع نے واضح کیا کہ مذکورہ ہتھیار یمنی شہریوں کے خلاف بالخصوص الحدیدہ میں حوثیوں کے زیر انتظام ایک عسکری مرکز پر بم باری کے دوران استعمال کیے جائیں گے۔ اس کے بعد باغیوں کی جانب سے عرب اتحاد پر ان ہتھیاروں کےاستعمال کا الزام عائد کیا جائے گا تا کہ عالمی برادری کے سامنے اتحاد کو شرمندگی سے دوچار کیا جا سکے۔ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا کہ یہ کھیپ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے پیروکار حکام کی جانب سے حوثیوں کے حوالے کی گئی۔

اسرائیلی نقشے میں عرب علاقوں کی عدم شمولیت پر تل ابیب سیخ پا

مقبوضہ بیت المقدس ۔  20 مئی (فکروخبر/ذرائع) ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے دورے پر آ رہے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئی کشیدگی بھی سامنے آئی ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی جب امریکی حکومت کی طرف سے ٹرمپ کے دورے میں شامل ممالک کا نقشہ جاری کیا گیا۔ اس نقشے میں اسرائیل کا نام تو شامل ہے مگر صہیونی ریاست کے نقشے میں دریائے اردن کا مغربی کنارا، مشرقی بیت المقدس شام کا وادی گولان کا علاقہ شامل نہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جن پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب۔ اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔وائیٹ ہاؤس کی جانب سے ادارے کے  ٹویٹر  اکاؤنٹ پر ایک نقشہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ٹرمپ پہلے مرحلے میں ان ممالک کا دورہ کریں گے۔ان نقشوں میں اسرائیل کے نقشے میں سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے عرب علاقے شامل نہیں۔خیال رہے کہ امریکا سرکاری طور پر سنہ 1967ء کے مقبوضہ عرب علاقوں کو اسرائیل کا حصہ نہیں مانتا۔

واشنگٹن ۔ 18 مئی (فکروخبر/ذرائع)امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے میزائل پروگرام کے ساتھ تعلق میں بعض اہلکاروں اور چینی کاروباروں پر تازہ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے یا اشیاء فروخت کرنے والی کسی بھی امریکی کمپنی پر عائد پابندی معطل رہے گی۔محمکہ خزانہ کی جانب سے تازہ پابندیاں انتہائی مخصوص ہیں اور ان کے تحت ایران کے دو دفاعی حکام، میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والے سپلائرز اور شام میں صدر بشار الاسد کو دی جانے والی ایرانی امداد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرتضی فرستابور اور رحیم احمدی کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ مسٹر فرستابور اسد رجیم کے ماتحت ایک ایجنسی کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرنے میں ملوث رہا ہے جبکہ رحیم احمدی  شہید باقری  ایران میں بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاون گروپ کا ڈائریکٹر ہے۔