Live Madinah

makkah1

dushwari

موغا دیشو16؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں کل رات ایک ہوٹل میں دہشت گردوں کے کار بم حملے اور فائرنگ میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 20 کو یرغمال بنا لیا۔ایک پولیس افسر عابدی بشیر نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ بندوق برداروں نے کئی گھنٹوں تک ہوٹل کو اپنے قبضے میں لیا ہوا تھا،جسے سکیورٹی دستوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔سکیورٹی دستوں کی کارروائی میں پانچ بندوق برداربھی مارے گئے ۔

لندن، 13 جون 2017(فکروخبر/ذرائع) لندن کے ایک پل پر گزشتہ دنوں ہوئے حملے کی تحقیقات کر رہی پولیس نے مشرقی لندن میں کل ایک 19 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔اس طرح اس حملے کے سلسلے میں پولیس اب تک سات افراد کو گرفتار کر چکی ہے ۔پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور وہ جنوبی پولیس اسٹیشن میں ہے ۔ اسے دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔

لندن13؍ جون 2017(فکروخبر ذرائع) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کردیا ہے جس میں انہوں نے اپنی موجودہ حکومت میں اہم وزارتوں پر تعینات وزرا میں سے بیشتر کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھا ہے۔تھریسا مے نے اتوار کو نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئی حکومت کے لیے ’کنزرویٹو پارٹی کے کونے کونے سے‘ باصلاحیت افرادکو جمع کیا ہے۔ نئی کابینہ میں بورس جانسن وزیر خارجہ اور ڈیوڈ ڈیوس ’بریگزٹ‘ کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ کنزرویٹو پارٹی کے یہ دونوں رہنما برطانیہ کی یوروپی یونین سے علیحدگی کے سرگرم حمایتی ہیں۔

تریپولی12؍ جون 2017(فکروخبر/ایجنسیاں)لیبیا کے سابق حکمراں کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو 6 سال بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی رہائی ایک معافی کے معاہدہ کے تحت عمل میں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیف اسلام قذافی کی رہائی سے ملک میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سیف اسلام قذافی گزشتہ 6 سالوں سے زنتان نامی دیہی علاقہ میں ابو بکر الصدیق بٹالین نامی ایک ملیشیا فورس کی قید میں تھے۔ابو بکر الصدیق بٹالین کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کو جمعہ کو رہا کر دیا گیا تھا، تاہم انہیں عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

تہران12؍ جون 2017 (فکروخبر/ایجنسیاں)ایران کی قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ حکومت نے قطر میں خوراک کی قلت کے پیش نظر کھانے سے لدے 5 طیارے قطر روانہ کیے ہیں۔ ایئر لائنس کے ترجمان شاہ رخ یوش آبادی کا کہنا ہے کہ ’ان طیاروں میں پھل اور سبزیوں جیسے جلدی استعمال کرنے والی اشیا ہیں اور ہر طیارہ پر 90 ٹن خوراک ہے۔ ان کے علاوہ آج ایک اور طیارہ روانہ کیا جائے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم تب تک یہ رسد جاری رکھیں گے جب تک قطر میں اس کی مانگ ہے،‘

امریکہ: 11؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) امریکہ کے متعدد شہروں میں بیک وقت منعقدہ اسلام مخالف مظاہروں کا جواب، مسلمان گروپوں کے نمائندوں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین پر مشتمل سینکڑوں افراد کے، پُر ہجوم احتجاجی مظاہرے کے ساتھ دیا گیا۔ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف اور مسلمانوں کے ساتھ تعاون کرنے والے کثیر تعداد امریکیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر مین ہیٹن کے علاقے میں مارچ کی اور ٹرمپ اور نسلیت پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔

ایران : 11؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع  ایران میں بروز بدھ ایرانی پارلیمنٹ اور خمینی کے مزار پر حملوں کے حوالے سے 8 افراد کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کی خبر کے مطابق ان افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ ایرانی خفیہ معلومات کی وزارت نے کل اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن ہونے کے دعوے کے ساتھ 41 افراد پکڑے گئے ہیں۔

ترکی : 11؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  ترکی کے وزیر خارجہ بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ قطر اور بعض عرب ممالک کے درمیان بحران کو حل کرنے کے لئے ترکی کی حیثیت سے صدر رجب طیب ایردوان سمیت ہم نہایت سنجیدہ سطح کی کوششیں کر رہے ہیں۔وزیر اعظم یلدرم نے استنبول میں وزارت اعظمیٰ دفتر میں کاروباری دنیا کے نمائندوں کے ساتھ افطار پروگرام میں ملاقات کی۔

حیدرآباد : 08؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) سعیدآباد کی ڈاکٹر ذاکر حسین کالونی میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب اشرار نے مقامی نوجوان پر اچانک حملہ کردیا جس سے نوجوان شدید زخمی ہوا۔ تفصیلات کے بموجب 22سالہ محمد انس خان ولد محمد ایوب خان عشاء کی نماز کیلئے مسجد قطب شاہی کی جانب جارہے تھے کہ وہاں موجود اشرار کی ٹولی نے انہیں گھیر لیا اور بلاوجہ شدید زدوکوب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ ماہ اسی علاقہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ کی تنصیب کے دوران کشیدگی پیدا ہوئی تھی یہ حملہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی بتائی جاتی ہے۔

ایران : 07؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)ایران میں بدھ کے روز فائرنگ کے دو علاحدہ واقعات پیش آئے۔ ان میں پہلا واقعہ پارلیمنٹ کے اندر جب کہ دوسرا واقعہ ملک کے جنوب میں خمینی کی قبر کے پاس پیش آیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح پارلیمنٹ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پہرے دار ہلاک ہو گیا۔ بعد ازاں فارس خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ایک دوسرے واقعے میں ملک کے جنوب میں انقلاب ایران کے سرخیل خمینی کی قبر کے نزدیک فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔