Live Madinah

makkah1

dushwari

فرانس : 20جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ کل سوموار کو دارالحکومت پیریس میں شاہراہ شانزے لیزے پر واقع ایوان صدر کے قریب ایک مشتبہ دہشت گرد نے اپنی کار پولیس کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کر کے مشتبہ حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ اس کی کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس یونٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پیرس میں ایوان صدر کے قریب پیش آئے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

الرقہ کے قریب اسدی فوج اور ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان لڑائی

دبئی : 19جون 2017(فکروخبر/ذرائع) شام کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم عالمی عسکری اتحاد کے نے شمالی شہر الرقہ کے قریب ایک بمباری طیارہ مار گرایا ہے۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ شامی فوج کا طیارہ الرقہ کے قریب اس مقام پر گر کرتباہ ہوا ہے جہاں امریکا کی حمایت یافتہ فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے اور شامی فوج اس طرف پیش قدمی کررہی ہے۔

دھماکہ حکومت مخالف لیڈر کی رہائش گاہ کے قریب ہوا

بحرین : 19؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) خلیجی ریاست بحرین میں حکومت مخالف رہ نما عیسیٰ قاسم کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مخالف لیڈر عیسیٰ قاسم کی الدراز کے مقام پر واقع رہائش گاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

عراق : 18؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)عراق میں عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری افواج نے اتوار کی صبح موصل شہر کے مغربی حصے میں اولڈ سِٹی پر حملے کا اغاز کر دیا ہے جہاں داعش تنظیم کے باقی ماندہ ارکان روپوش ہیں۔نینوی میں فوجی آپریشنز کے کمانڈر عبدالامیر رشید یار اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "مغربی موصل میں اولڈ سٹی پر دھاوے کی کارروائی میں فوج ، وفاقی پولیس اور انسداد دہشت گردی کی فورس شریک ہے"۔

امریکہ : 17؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کا جنگی بحری جہاز جاپان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے سات اہلکار لاپتہ ہیں۔زخمیوں میں جہاز کے کمانڈنگ افسر بھی شامل ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔امریکی بحریہ کا تباہ کن جنگی جہاز یو ایس ایس فٹزجیرلڈ سنیچر کو جاپان کے جنوب مغربی ساحل یوکوسوکا سے 56 ناٹیکل میل یعنی 103 کلومیٹر دور اے سی ایکس کرسٹل نامی تجارتی جہاز سے مقامی وقت کے مطابق صبح ڈھائی بجے ٹکرا گیا۔تصاویر میں بظاہر یہ نظر آ رہا ہے کہ تباہ کن جنگی جہاز کے دائیں پہلو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

روس : 17؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  روسی وزارت دفاع نے شام کے شہر الرقہ میں 28 مئی کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنائے گئے اس مقام کی فضائی تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے وہاں پر داعش کے سربراہ ابو بکر البغداد موجود تھا اور وہ اپنے 30 ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔قبل ازیں روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ 28 مئی کو شام کے شہر الرقہ میں داعش کے ایک مبینہ ٹھکانے پرکیے گئے فضائی حملے اور اس میں البغدادی کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کررہا ہے۔

صنعاء : 17؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) یمن میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کی ماؤں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ باغی رمضان کے مہینے میں بھی مغویوں اور جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے افراد کو منظم طور پر بھوکا رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہیں.. اس کے نتیجے میں جیلوں کے اندر مذکورہ افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے۔اس سلسلے میں مغیوں کی ماؤں نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 35 ویں اجلاس میں کونسل کے سربراہ اور ارکان سے اپیل کی ہے کہ ملیشیاؤں کی جیلوں میں ان کے بیٹوں کو بچایا جائے اور ان کی رہائی کے واسطے تمام تر قانونی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

دبئی : 17؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  ایک سعودی ذمے دار ذریعے نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی سرزمین پر ترکی کو اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ بات ہفتے کے روز سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹوئیٹ میں سامنے آئی۔ذریعے نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو اس کی ضرورت نہیں ہے اور مملکت کی مسلح افواج اور اس کی عسکری صلاحیتیں بہترین سطح پر ہیں

ٹوکیو : 17؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)جاپان کی خبر رساں ایجنسی "کیوڈو" کے مطابق ہفتے کے روز ایک امریکی جنگی بحری جہاز کے فلپائن کے تجارتی بحری جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں امریکی جہاز کے کے عملے کے سات اہل کار لا پتہ ہو گئے ہیں۔امریکی بحریہ کے سیونتھ فلیٹ کے مطابق یہ حادثہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ڈھائی بجے کے قریب جاپانی شہر یوکوسوکا کے جنوب مغرب میں 56 سمندری میل کی دوری پر پیش آیا۔

ڈھاکہ،16؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی پہاڑی اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے ہورہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے تودے گرنے لگے جس میں اب تک کم از کم 156 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور سیکڑوں مکان تباہ ہوچکے ہیں۔متعلقہ افسروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اور اضافہ ہوسکتا ہے ۔گھنی آبادی والے بنگلہ دیش کو ہر سال بارش کے موسم میں طوفان،سیلاب اور تودے گرنے جیسی قدرتی آفات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔