Live Madinah

makkah1

dushwari

دبئی : 26جون 2017(فکروخبر/ذرائع) برطانیہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح ملک کے شمالی شہر نیو کیسل میں ایک گاڑی "ویسٹ گیٹ اسپورٹس" سینٹر کی فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ مذکورہ اسپورٹس سینٹر میں سیکڑوں افراد عید الفطر منانے میں مصروف تھے اور زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی صبح 9:14 کے قریب پیش آیا جب ایک گاڑی ویسٹ گیٹ اسپورٹس سینٹر کے باہر پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی۔

اسلام آباد،26؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی اور سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے مشترکہ اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ وانگ ایی نے اتوار کے روز صدر پاکستان ممنون حسین کے ساتھ ملاقات میں کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز، سکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، چین کے سفیر سن وی ڈونگ، افغان امور کے لیے چین کے خصوصی نمائندہ ڈینگ ژی جن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

لندن26؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو ان کے خلاف الزام کی حد تک بھی کچھ نہیں ملا۔ ان کے مطابق احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہے اور ان کے ذاتی کاروبار کو کھنگالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عدالت عظمیٰ کو بتایا ہے کہ ریاستی ادارے اس معاملے میں مانگی گئی دستاویزات میں نہ صرف ردوبدل کرر ہے ہیں بلکہ اس کے ریکارڈ کو تبدیل بھی کیا جا رہا ہے۔

اقوامتحدہ26؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)عالمی ادراہ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ یمن کے 20 صوبوں میں ہیضے کی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تنظیم نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ "اس مرض سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 1310 ہو گئی ہے"۔ تنظیم نے جمعے کی شام اعلان کیا تھا کہ مجموعی اموات کی تعداد 1256 ہو چکی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صرف ایک روز میں 54 افراد کی اضافی وفات ریکارڈ کی گئیں۔یمن میں ہیضے کی وبا سے متاثرہ صوبوں میں ملک کا شمال مغربی صوبہ حجہ سرِ فہرست ہے۔

اقوام متحدہ26؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن کو اس وقت دنیا کی بدترین ہیضہ کی وبا کا سامنا ہے۔ ادارہ کے مطابق اب تک اس بیماری کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1300 تک پہنچ چکی ہے۔یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کی جانب جاری بیان کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ ہیضہ سے متاثرہ افراد کی کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ اب تک اس بیماری کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1300 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دبئی : 22جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  مریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر اپنی حیثیت سے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار لکھتا ہے کہ "قطر کے پاس دو راستے ہیں جن پر اس کا سب سے بڑھ کر انحصار ہے۔ ایک تو قطر مختلف ایشوز کے حل کے لیے سفارتی میدان میں اپنے قد بت سے بڑھ کر کوششیں کرنا چاہتا ہے اور دوسرا اپنی دولت کے بل بوتے پر ایسے ایجنڈے پر کام کررہا ہے جو پڑوسی برادرملکوں کے مفادات کے خلاف ہے۔

امریکہ : 22جون 2017(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ شمالی کوریا نے خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے جسے ختم کرنے کےلیے چین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔امریکی دفتر خارجہ میں ٹلرسن اور وزیر دفاع کم میٹس کے ہمراہ چینی وزیر خارجہ یانگ یی چی اور چینی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فان فینگ ہوئی سے سلامتی کے موضوع پر ملاقات کی گئی ۔

اقوام متحدہ : 22جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں 5 میلین سے زائد بچے ہنگامی امداد کے محتاج ہیں ۔یونیسف نے حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراقی بچے 2014 کے بعد سخت تشدد اور غربت کا شکار ہیں ۔ ملک میں تشدد کی وجہ سے ماہ جنوری سے لیکر ابتک 152 اور گزشتہ تین برسوں میں 1075 بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ امسال 255 اور گزشتہ تین برسوں میں 1130 بچے معذور ہوئے ہیں ۔

سعودی عرب : 22جون 2017(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور انھیں ان کے نئے تقرر پر مبارک باد دی ہے۔وائٹ ہاؤس نے بدھ کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ  صدر (ٹرمپ) اور ولی عہد نے مشرقِ وسطیٰ اور اس سے ماورا سلامتی ،استحکام اور خوش حالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے قر یبی تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن : 21جون 2017(فکروخبر/ذرائع)امریکہ میں گذشتہ دنوں ایک مسلم لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس کے بارے میں امریکی پولس کا کہناہے کہ قتل کا یہ واقعہ کوئی کرائم او رمجرمانہ عمل میں شامل نہیں کیا جاسکتاہے بلکہ ایک ہجوم کے اشتعال کا یہ نتیجہ ہے ،الجزیرہ کی رپوٹ کے مطابق گذشتہ اتوار کو آل ڈولیز علاقے کی مسلم سوسائٹی میں ورگینیا مسجد کے پاس ڈراوین مارٹینیز نامی 22 سالہ امریکی نوجوان نے 17 سالہ مسلم لڑکی نبرا حسنین کو قتل کردیا ،