Live Madinah

makkah1

dushwari

مدینہ منورہ: 28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مدینہ المنورہ کے قریب سڑک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 6 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔نامہ نگار کے مطابق مدینہ ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

قاہرہ : 28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)مصری فضائیہ نے لیبیا سے آنے والے ایک قافلے میں شامل بارہ گاڑیوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔مصری فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان گاڑیوں پر اسلحہ ، ہتھیار اور گولہ بارود لدا ہوا تھا۔بیان کے مطابق فضائیہ نے جرائم پیشہ عناصر کی مغربی سرحد پر موجودگی کی اطلاع کے بعد یہ کارروائی کی ہے ۔وہ مبینہ طور پر سرحد عبور کر کے مصری علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن فوج نے حملے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے کہ کہاں اور کس جگہ پر لیبیا سے آنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واشنگٹن28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر بننے کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کی مقبولیت اور ساکھ میں نمایاں کمی آئی ہے اور دنیا کے بیشتر ملکوں کے عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ صدر ٹرمپ قائدانہ صلاحیتوں سے محروم ہیں۔امریکی ادارہ ’پیو ریسرچ سینٹر‘ کے نئے سروے کے مطابق صدر اوباما کے 8 سالہ دور صدارت کے اختتام پر دنیا میں امریکہ کی مقبولیت 64 فیصد تھی جو اب گھٹ کر 49 فیصد رہ گئی ہے۔ سروے 37 ملکوں کے 40 ہزار سے زائد افراد کی آرا پر مشتمل ہے جس کے مطابق امریکہ کے بعض قریب ترین اتحادی ملکوں میں امریکہ کی مقبولیت میں باقی دنیا کے مقابلے کہیں زیادہ کمی آئی ہے۔

بغداد28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)عراق کے شمالی شہر موصل میں حکومتی فورسز نے خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے جوابی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے اسے موصل کے پرانے شہر تک محدود کر دیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں خود کش حملہ آوروں کا جال سا بچھا دیا تھا لیکن متاثرہ علاقوں میں حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔اتوار کے روز داعش کے تقریباً 20 ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی اور پھر رات میں بھی ان پر مزید حملے کیے گئے۔
واشنگٹن، 28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ20 برسوں سے امریکی حکومت کی جانب سے یہ روایت رہی ہے کہ وہائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی کی جاتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2 دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے جب صدر ٹرمپ نے یہ روایت توڑ دی ہے اور نہ تو افطار پارٹی بلوائی اور نہ ہی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اگرچہ ان کی جانب سے ہفتہ کو مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی گئی تھی۔ نامہ نگاروں کے مطابق ’عید کے موقع پر وزارت خارجہ کی جانب سے رات کے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں صحافیوں کو بھی بلوایا جاتا تھا، تاہم اس بار ایسا نہیں ہوا

بیت المقدس: 27جون 2017(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی طیاروں نے منگل کو صبح سویرے غزہ کے شمال مغرب میں حماس تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ کارروائی غزہ پٹی سے اسرائیل کے جنوب میں ایک کھلے علاقے میں داغے گئے راکٹ کے دھماکے کے جواب میں کی گئی۔

دبئی : 27جون 2017(فکروخبر/ذرائع)امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورہ فرانس سے قبل ان کی آمد کے خلاف پیرس میں عرب اور مقامی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امیر قطر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسیوں کی شدید مذمت کی گئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امیرقطر کے دورہ پیرس کے موقع پر انسانی حقوق کے کارکنوں ، سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیرس میں قطری سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

27جون 2017(فکروخبر/ذرائع)سابق امریکی تحقیق کار مائیکل گارشیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فٹبال کی عالمی فیڈریشن کے تین ارکان نے 2022ء کے عالمی کپ کی میزبانی کے لیے ہونے والی رائے شماری سے قبل قطری فٹبال فیڈریشن کے خرچے پر برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کا سفر کرنے کی دعوت قبول کی۔جرمنی کے اخبار Bild Zeitung کے مطابق گارشیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیفا کی مجلس عاملہ میں ووٹنگ کا حق رکھنے والے تین ارکان نے ریوڈی جنیرو میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے قطری فٹبال فیڈریشن کے خصوصی طیارے میں سفر کیا۔

دبئی : 27جون 2017(فکروخبر/ذرائع)شام میں دمشق کے مشرق میں روس نے اپنا ایک نیا فوجی اڈا قائم کیا ہے اور اس سے تھوڑے فاصلے پر واقع السین ہوائی اڈاایران کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے اس کو اپنا مستقر بنا رکھا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عراق کی سرحد کے قریب واقع شامی شہر التنف پر امریکی فوج نے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے مزید کمک بھیجی ہے۔شامی اپوزیشن کےایک ذمہ دار ذریعے نے پان عرب روزنامہ الشرق الاوسط سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کا نیا فوجی اڈا بئر القصب کے قریب راس الوعر کے قصبے خربہ میں قائم کیا گیا ہے۔

امریکہ : 27جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  امریکی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کو محدود کرنے کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتظامی حکم نامے کی سماعت پر غور کیا جائے گا اور یہ کہ فی الحال حکم نامے کا کافی حصہ نافذ العمل ہو گا۔ عدالت عظمی کے اس فیصلے کو صدر ٹرمپ اپنی واضح کامیابی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ٹرمپ کے نظر ثانی حکم نامے کے تحت، جسے سفری پابندی کے نام سے جانا جاتا ہے، زیادہ تر مسلمان آبادی والے چھ ملکوں پر 90 دن کی سفری پابندی لگا دی گئی تھی؛