Live Madinah

makkah1

dushwari

واشنگٹن، 02؍جولائی (فکروخبر/رائٹر) امریکہ نے تائیوان کو تقریباً 1.42 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ بنایاہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے اس طرح کے سودے سے چین کا غصہ بڑھ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ شمالی کوریا پر لگام کسنے کے لئے چین سے مدد کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ھیتھر نارٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے آج اس ضمن میں ایک تجویز کے بارے میں کانگریس کو اطلاع دے دی۔

شام 02؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت دمشق کے مشرقی حصّے میں التحریر اسکوائر پر خود کش کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہل کار شامل ہیں جب کہ کم از کم 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے گولہ بارود سے بھری 3 گاڑیوں کا تعاقب کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ایک دہش گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

افغانستان : یکم جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)مشرقی أفغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبہ ننگرہار کے گورنر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایک مسافر پک اپ ٹرک ضلع اچن میں سٹرک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گیا ، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے داعش کے جنگجوؤں نے نصب کیا تھا۔اس دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

امریکہ : یکم جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)پولیس کمشنر جیمز اونیل نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک ڈاکٹر ہلاک ہو گیا جب چھ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔نیویارک شہر کے ایک اسپتال کے سابق ملازم نے مسلح ہو کر اسپتال میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکٹر کو ہلاک اور 6 دوسرے افراد کو زخمی ہو گے۔ بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

شام : یکم جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  شمالی شام کی حلب گورنری میں 17 جنوری 2017ء سے جاری شامی فوج کے داعش کے خلاف آپریشن میں بالآخر داعش کو چار سال کے بعد شہر چھوڑنا پڑا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسدی فوج نے شمالی شہر حلب کے جنوب مشرقی علاقے میں سترہ جنوری کو داعش کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ یہ آپریشن کل تیس جون کو پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

دبئی 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو ایک آپریشن کے دوران اس وقت گولیاں ماریں جب فوج کو اس کی طرف سے حملے کا خطرہ محسوس ہوا۔

دبئی 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ اخوان المسلمون کے ارکان اپنے مفادات کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں اور وہ قطر کی حمایت کے ذریعے ہی ایسا کرسکتے ہیں جبکہ قطریوں کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ انھیں خلیجی ہمسایوں سے الگ تھلگ رہ کر کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ہے۔انھوں نے بدھ کے روز اخوان المسلمون اور قطر کے ساتھ خلیجی عرب ممالک کے تنازع کے تناظر میں سلسلہ وار ٹویٹس پوسٹ کیے ہیںاور ان میں مختلف ممالک میں مصر کی معتوب جماعت اخوان المسلمون کے لیڈروں کی جانب سے قطر کے ایسے وقت میں دفاع کا حوالہ دیا ہے جبکہ خود قطری شہری اپنی ریاست کے دفاع سے ہچکچا رہے ہیں۔

لندن29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سکیورٹی کے ماہرین نے اس بڑے سائبر حملے کا توڑ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس نے منگل کو دنیا بھر میں اداروں کو متاثر کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ توڑ ایک فائل ہے جو وائرس کو کسی مشین کو متاثر کرنے سے روک سکتی ہے، تاہم ماہرین ابھی تک وہ ’کل سوئچ‘ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں جو اس ’رینسم ویئر‘ کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روک سکے۔ وہ تاحال یہ بھی نہیں جان سکے ہیں کہ یہ سائبر حملہ کہاں سے شروع ہوا اور اس کا اصل مقصد کیا ہے۔

واشنگٹن29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)شام کے صدر بشار الاسد نے منگل کے روز مغربی شام میں حمیمین کے روسی ہوائی اڈہ کا دورہ کیا جو اس اڈہ کا ان کا پہلا دورہ تھا جہاں سے لڑائی میں حصہ لینے والے روسی جیٹ طیارے پرواز بھرتے ہیں۔ فراہم کی گئی تصاویر میں شامی لیڈر کو روسی سخوئی ایس یو 35- جنگی طیارہ کی کاک پٹ میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے؛ جبکہ الاذقیہ کے قریب واقع ایئر بیس پر ایک بکتربند گاڑی کا معائنہ کر رہے ہیں۔سرکاری تحویل میں کام کرنے والی ’صنعا‘ خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ روسی چیف آف اسٹاف ولیری جیرازیموف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

واشنگٹن28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) امریکہ کے سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندیوں کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہے جس کے تحت بنیادی طور پر چھ مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سپریم کورٹ اس معاملے کی مکمل سماعت اس موسم خزاں میں کرے گا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عدالت عظمی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لئے ایک جیت بتایا ہے ۔