Live Madinah

makkah1

dushwari

دبئی ۔05دسمبر(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے لیے مزید ڈیڑھ ہزار تازہ دم فوجی یمن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یمن میں ایک سوڈانی سپاہی کے مارے جانے کے بعد "العربیہ" نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر البشیر نے کہا کہ خرطوم یمن میں اپنے ڈیڑھ ہزار اہلکار جلد ہی روانہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل تعز شہر میں حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں سوڈان کا ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس پر صدرعمر البشیر نے کہا کہ انہیں اپنے سپاہی کی موت پر کوئی دکھ نہیں۔ ان کا اصل مقصد یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کا پیچھا کرکے دو مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا

لاس اینجلس ۔ 03 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایک شہر میں دو مسلح حملہ آوروں نے معذور افراد کے لیے ایک مرکز میں منعقدہ تقریب کے دوران فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے ہیں۔فائرنگ کا یہ واقعہ لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر مشرق میں واقع شہر سان برنارڈینو میں پیش آیا ہے۔اس کے چند گھنٹے کے بعد پولیس نے ملزموں کی تلاش کے لیے کارروائی کے دوران ایک سیاہ رنگ کی ایس یو وی گاڑی کو جالیا اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک مسلح مرد اور ایک عورت ہلاک ہوگئی ہے۔

ماسکو۔ یکم دسمبر02 (فکروخبر/ذرائع) گذشتہ دو ماہ کے دوران جاپانی ساحل کے قریب سڑتی ہوئی لاشوں سے بھری تقریبا درجن بھر کشتیاں ملی ہیں۔گیارہ کشتیوں میں کم سے کم 25 لاشیں تھیں، جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہر کشتی کے ساتھ ایک پھٹا پرانا بینر تھا جس سے لگتا تھا کہ یہ شمالی کوریا کے پرچم کا ایک حصہ ہو سکتا ہے۔ کشتی پر ایک تختہ بھی تھا جس پر ہنگول زبان میں کوریا عوامی فوج کے الفاظ تحریر تھے جو شمالی کوریا کی سرکاری فوج کا نام ہے۔ایک جاپانی ماہر کا کہنا ہے کہ یہ کشتیاں ایسی تھیں جو شمالی کوریا کے لوگ ملک سے فرار ہونے کی خاطر استعمال کرتے ہیں۔کچھ کشتیوں میں ماہی گیری کے آلات بھی ہیں۔ پر اکثر ماہرین کا اندازہ یہی ہے کہ لوگ ان کشتیوں پر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مر گئے ہیں۔

44 سال جیل میں رہنے والے جانسن کے لیے دنیا عجیب ہو چکی

نیویارک۔ یکم دسمبر (فکروخبر/ذرائع)برق رفتاری سے ترقی کرتے آج کے سائنسی دور میں ہر چیز تیزی سے تبدیلی کے مراحل طے کر رہی ہےاور محض چند برسوں میں شہروں کا نقشہ تک بدل جاتا ہے۔ ایسے میں عشروں بعد جیل کی کال کوٹھڑی سے باہر نکلنے والے کسی شخص کے لیے دنیا اجنبی اور عجیب ہو سکتی ہوتی ہے اس کا جواب 69 سالہ اوٹیز جانسن ہی بتا سکتے ہیں جنہوں نے زندگی کے پورے 44 سال امریکی جیل میں گذار دیے۔جانسن کی چار دہائیوں سے لمبی قید کے بعد رہائی پر تو دُنیا ہی بدل چکی ہے۔ چوالیس سال پیشترامریکا، نیویارک اور واشنگٹن کیسے تھے؟ لوگوں کا طرز زندگی کیسا تھا اور آج نصف صدی بعد دنیا کیسی ہوچکی ہے؟

روسی وزیردفاع نے ترکی کے ساتھ تمام فوجی مراسم منقطع کرنے کا اعلان کردیا

ماسکو ۔ 26 نومبر (فکروخبر/ذرائع) ترکی اور روس میں شام کے سرحدی علاقے میں ایک لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور روس نے شام میں اپنے زیر استعمال فضائی اڈے پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔روسی صدر ولادی میر پوتین نے بدھ کو شام کے ساحلی صوبے اللاذقیہ میں واقع حمیمین ائیربیس پر ایس 400 میزائل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔یہ ائیربیس ترکی کی سرحد سے صرف پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔یہ میزائل چار سو کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روس غصے میں: امریکہ کی ترکی اور روس کو نصیحت 

ماسکو ۔ 25 نومبر (فکروخبر/ذرائع) شام میں باغیوں نے ایک روسی فوجی ہیلی کاپٹر پر حملہ کر کے اسے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نگاہ رکھنے والے ادارے "سیرین آبزرویٹری" کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اللاذقیہ شہر میں ایک روسی گن شپ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔اللاذقیہ شہر میں حکومت مخالف گروپ نے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی ساختہ ہیلی کاپٹر کو طیارہ شکن میزائل سے جبل الاکراد میں کفریا کے مقام پر مار گرایا گیا۔

گنی میں حجاب کر نے کا درس دینے والے تمام مدرسوں کو بند کردیا جائے گا، صدر الفا گوندے

کونا ۔ 24 نومبر (فکروخبر/ذرائع) مغربی افریقی ملک گنی میں صدر الفا گوندے نے کہا ہے کہ حجاب کر نے کا درس دینے والے تمام مدرسوں کو بند کردیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کو نا کرے سے جاری کردہ اعلان میں گنی کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ اپنے چہر ے کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے قرآن کریم کا درس دینے والے تمام مدرسوں کو بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی جانب سے اپنے چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے تمام مدرسوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔

داعش کو تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے،امریکہ

کوالالمپور ۔ 22 نومبر (فکروخبر/ذرائع) امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ مسلمان نہیں انتہائی چھوٹا گروہ دہشت گردی میں ملوث ہے اور داعش کو تباہ کرنا ہمارا حقیقی مقصد ہے۔ ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس شام میں سیاسی طریقہ سے تبدیلی پر رضامند ہے تاہم اسے اپنی ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ صدر بشارالاسد کے حامیوں کی مدد کر کے شام میں جنگ ختم نہیں کرائی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم کرنے کیلئے سعودی عرب بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

40 لاکھ کو صحت کی معقول سہولتوں تک رسائی نہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 19 نومبر (فکروخبر/ذرائع) یمن میں جاری تنازعے میں اب تک کم از کم 5700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 830 خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ نے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار یوناس وان ڈر کلؤ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بنیادی ضروریات کی اشیاء اس تیزی سے ختم ہوتی رہیں، تو مشکل ترین لمحہ دور نہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ دو کروڑ 12 لاکھ افراد، جو مجموعی آبادی کا 82 فی صد ہیں، انہیں کسی نہ کسی طور پر بنیادی انسانی امداد درکار ہے جبکہ 40 لاکھ افراد کو صحت کی دیکھ بھال کی معقول سہولتوں تک رسائی نہیں۔

واشنگٹن ۔ 18 نومبر (فکروخبر/ذرائع) فرانس کی قومی فضائی کمپنی 'ائر فرانس' کی امریکا سے پیرس آنے والے دو پروازوں کو بم کی اطلاع پر منگل رات گئے امریکا اور کینیڈا کے دو مختلف ہوائی اڈوں اتار لیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ائر فرانس کی لاس اینجلس سے پیرس روانہ ہونے والی پرواز کو بم کی اطلاع پر امریکی ریاست یوٹا کے سالٹ لیک سٹی میں اتار لیا گیا جبکہ واشنگٹن سے پیرس کے لئے روانہ ہونے والی پرواز کو کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں اتار لیا گیا۔ائر فرانس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دونوں پروازوں کی روانگی کے بعد نامعلوم شخص کی جانب سے ان میں بم کی اطلاع ملی تھی۔