Live Madinah

makkah1

dushwari

بنگوئی 06؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) افریقہ کے وسطی افریقی جمہوریہ میں سامان اور مسافروں سے بھرا ایک ٹرک حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرک میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثہ ٹرک میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت خراب ہے۔حکام کے مطابق حادثہ مرکزی شاہراہ پر مسافروں سے بھرے ٹرک کے الٹنے سے پیش آیا۔

جوہانسبرگ 06؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ایک کثیرمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس جانے سے ہلاک ہوگئے۔ ہنگامی خدمات کے حکام کے مطابق کل یہاں کی ایک کثیر منزلہ عمارت کیپ یارک میں آگ لگ گئی جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ عمارت میں مزید لاشیں ہونے کا خدشہ ہے۔ لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ آگ سے بچنے کیلئے ایک شخص عمارت سے کود گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

ترکی : 05؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ جرمنی نے اس ملک میں مقیم ترک تارکین ِ وطن سے خطاب کرنے کی انہیں اجازت نہ دیتے ہوئے خود سوزی کی ہے۔صدر ترکی نے جرمن شہر ہیمبرگ میں چند روز بعد منعقد ہونے والے جی۔20 سربراہی اجلاس سے قبل جرمن روزنامہ دی زائت سے انٹرویو میں اہم اعلانات کیے ہیں۔سربراہی اجلاس کے بعد جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن کے ساتھ یکجا ہونے پر منفی خیالات رکھنے والی برلن انتظامیہ پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ "جرمنی وہاں پر ترک شہریوں سے ہماری ملاقات اور ان سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ایک طرح سے خود کشی کر رہا ہے۔"

دبئی : 05؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) مشرق وسطی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی Emirates نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکا نے اُس کی پروازوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں پر لیپ ٹاپ کے ساتھ سفر کرنے کی پابندی فوری طور پر اٹھا لی ہے۔کمپنی کی ایک ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ "ایمریٹس نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سکیورٹی اقدامات اور پروٹوکولز کو سخت کر دیا ہے۔

رام اللہ 05؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کئی برسوں سے اُن ممالک کی فہرست میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے جن کے شہریوں کو امریکا میں داخلے کے واسطے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسرائیلی حکومتیں اپنے سب سے بڑے دوست ملک کی طرف سے اس امتیاز کے حصول کے لیے کوشاں رہی ہیں مگر یہ تمام کوششیں ناکام رہیں اور امریکا نے کبھی اس کی وجہ ظاہر نہیں کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہائٹ ہاؤس میں پہنچنے کے بعد اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر کوشش کی مگر اس بار بھی ناکامی اس کا مقدر بنی۔

جدہ04؍ جولائی2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے خلیجی اور عرب ممالک کو توقع ہے کہ قطر کا ان کے مطالبات کے جواب میں ردعمل مثبت ہوگا۔انھوں نے سوموار کے روز ساحلی شہر جدہ میں جرمن وزیر خارجہ سگمار گبرئیل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ  قطر کے خلاف کیے گئے اقدامات کا مقصد اس کی پالیسیوں کو تبدیل کرانا ہے جن سے خود اس کو ، خطے کے ممالک اور دنیا کی اقوام کو نقصان پہنچا ہے۔

دبئی: 03؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر ایک انتہائی عجیب نوعیت کی وڈیو پوسٹ کر کے میڈیا کو نئے انداز سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ وڈیو میں ٹرمپ ایک پیشہ ور ریسلر کو زمین پر پٹختے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ اس ریسلر کے چہرے کو امریکی نیوز چینل "سی این این" کے لوگو سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ وڈیو 10 برس پرانی ہے جس کو فری اسٹائل ریسلنگ کے حوالے سے ایک موقع پر خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔

قطر : 03؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)قطر میں 2022 کے فٹ بال عالمی کپ کے لیے میدان تیار کرنے والی مغربی کمپنیوں نے دوحہ اور خلیجی ممالک کے درمیان اختلاف حل نہ ہونے کی صورت میں قطر سے کوچ کرنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس بات کا انکشاف برطانوی اخبار "ٹیلی گراف" کی رپورٹ میں کیا گیا۔باخبر ذرائع نے اخبار کو بتایا ہے کہ بہت سی عالمی تعمیراتی کمپنیاں اس وقت قطر کو چھوڑنے یا وہاں موجود اپنے ملازمین کی تعداد کم کرنے کے پلان بنا رہی ہیں۔

قاہر ہ : 03؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)مصر میں حکام نے معروف مذہبی اسکالر اور دہشت گردی کی فہرست میں شامل شخصیت یوسف القرضاوی کی بیٹی علا القرضاوی اور داماد حسام خلف کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب دونوں افراد شمالی ساحل پر مصر کے ایک سیاحتی مقام پر موجود تھے۔قرضاوی کی بیٹی اور داماد کو تحقیق کے لیے اسکندریہ شہر کی استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان پر دہشت گرد جماعت میں شمولیت اور الاخوان المسلمین کی فنڈنگ اور سپورٹ کے الزامات ہیں۔

رنگون، 02؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) میانمار میں سلامتی دستوں کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف قتل، عصمت داری اور ایذا رسانی کے الزامات کی جانچ کے لئے آنے والے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہ بات ایک افسر نے آج بتائی ہے ۔نوبل انعام یافہ آنگ سان سوکی کی قیادت والی حکومت پہلے ہی یہ کہہ چکی ہے کہ وہ اس مشن کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی جو مارچ میں انسانی حقوق کونسل قرارداد کی منظوری کے بعد قائم کیا گیا تھا۔