Live Madinah

makkah1

dushwari

منیلا : 18؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتی نے ملک کے سب سے زیادہ شورش زدہ علاقوں کو حکومتی خود اختیاری دینے کے لیے قانون سازی کا عمل تیز کر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کا مقصد کئی دہائیوں سے جاری بغاوت کو ختم کرنے اور شدت پسندوں کی بڑھتی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے واسطے طویل عرصے سے جاری عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

بروسلز 18؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) یورپی یونین نے شمالی شام کے پناہ گزیں کیمپ پر کیمیائی گیس حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 16 شامی سائنسدانوں اور فوجی افسران پر پابندی عائد کی ہے۔ اس حملے میں سیکڑوں شامی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بشار الاسد حکومت پر یہ کہتے ہوئے کیمیائی حملے کا الزام لگایا ہے کہ علاقہ کے باغیوں میں کیمیائی حملے کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

صنعاء 17؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) یمن میں آئینی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی اور معزول صالح کی ملییشیاؤں کے ہاتھوں بدترین غیر انسانی تشدد کا نشانہ بن کر قید خانوں میں 70 سے زیادہ مغوی ہلاک ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کی یمنی  وزارت نے اپنے ایک بیان میں 36 یونی ورسٹی اساتذہ ، انسانی حقوق کے کارکنان اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے خلاف باغیوں کی کارستانیوں کی سخت مذمت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ:12؍جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے ترجمان اسٹیفن درزك نے حملے پر سکریٹری جنرل کی جانب سے رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حالات میں عام لوگوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔

واشنگٹن:11؍ جولائی 23017(فکروخبر/ذرائع) امریکی فوج کا ایک مال بردار طیارہ کل شام مسیسپی کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں کم ازکم 16افرادہلاک ہوگئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ طیارہ مسیسپی صوبے کے دارالحکومت جیکسن سے قریب 160 کلو میٹر دور لی فلور کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہوگیا۔حکام نے اگرچہ حادثے کے سلسلے میں فوری تفصیلی معلومات نہیں دی ہے۔

بنکاک:11؍ جولائی 23017(فکروخبر/ذرائع) تھائی لینڈ میں ایک عمارت کے اندر لوگوں کو یرغمال بنا کر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی جس میں کم سے کم ایک بچہ سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واردات جنوبی صوبہ کرابی میں ہوا ہے جہاں بندوق بردار حملہ آور پیر کے روز ایک گھرمیں داخل ہوگئے اور گھر کے مکینوں کو یرغمال بنا کر ان پر فائرنگ کردی۔

کیلگیری /البرٹا 11؍ جولائی 23017(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا میں برٹش کولمبیا علاقے میں داوانل (جنگل میں آگ) کی وجہ سے تقریبا 14 ہزار لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں داوانل کے دو سو سے زیادہ واقعات ہوئے ہیں جس میں سے کم از کم دس رہائشی علاقے کے قریب ہوئے ہیں۔ آگ کی وجہ سے 93،900 ایکڑ مکمل طور پرتباہ ہو گئی تھی۔ اس سے کسی جانی یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن 14،000 لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کے لئے مجبور هونا پڑا ہے۔

لندن10؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) اتوار کی آدھی رات کے بعد نارتھ لندن کے مشہورسیاحتی مرکز کامڈین لاک مارکٹ میںآتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔لندن فائیر برگیڈ عملے کے مطابق دس فائیر ٹنڈرس اور 70فائر فائٹرس کو آگ پر قابو پانے کے لئے بھیجا گیا۔عمارت کی چھت سمیت تین منزلوں پر آگ لگی ۔ مگر واقعہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔میٹروپولٹین پولیس ترجمان نے پیر کے روز 12.10بجے کے قریب کامڈین لاک مارکٹ میں لگی آگ کے متعلق رپورٹ پیش کی۔

میکسیکو07؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) میکسیکو کی ایک جیل میں قیدیوں کے مابین بھڑکے تشدد میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گویریرو ریاستی سیکورٹی افسر رابرٹو الوریز نے نامہ نگاروں سے کہاکہ کہ جیل کی بیشتر سیکورٹی ونگ میں دو گروپوں کے مابین ہوئے تشدد میں 28 قیدیوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

نیویارک07؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کا بھرپور اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ ، شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں جلد ہی ایک نئی قرارداد پیش کرے گا، جبکہ انہوں نے شمالی کوریا پر مزید تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔