Live Madinah

makkah1

dushwari

یو ایچ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،نیٹو مشن

کابل۔2اگست(فکروخبر/ذرائع)صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران امریکہ کے یو ایچ ۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،میڈیارپورٹس کے مطابق نیٹو کے ریزو لیوٹ سپورٹ مشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران امریکہ کے یو ایچ ۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نے اسکارموچی کو ان کے عہدے سے فارغ کیا

واشنگٹن :یکم اگست(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر نے وائٹ ہاوس کے ڈا ئریکٹرکمیونیکیشن انتھونی اسکاراموچی کو معطل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکارموچی کو 10 روز بعد ہی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے جان کیلے نے آتے ہی بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکارموچی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

دوحہ 31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست قطر کے محکمہ امورنے قطری شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو سال 2017ء کے فریضہ حج کی ادائی سے محروم کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطری محکمہ مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر آن لائن حج درخواستوں کی وصولی اور رجسٹریشن کا سلسلہ بند ہے تاہم عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی بندش کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

اسلام آباد 28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاناما پیپر لیکس معاملہ میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاریخ کے اس سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ عدالت عظمیٰ کے کمرہ نمبر ایک میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔

میکسیکوسٹی24؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)   میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں الگ الگ واقعات میں کم از کم پانچ افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ مقامی اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا کہ کل صبح لانو رےڈونڈو شہر کے جنوب مغرب میں واقع ایک بار میں موٹر سائیکل پرسوار دو مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گيا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے 23 سالہ شخص کا علاج چل رہا ہے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد وہاں سے فرار ہو گئے۔فائرنگ کے ایک دیگر واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ معاملے کی جانچ چل رہی ہے، فی الحال فائرنگ کے مقصد کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ میکسیکو میں گزشتہ کچھ عرصے سے فائرنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مئی جون میں سب سے زیادہ پرتشدد واقعات ہوئے ہیں اور لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

نئے میزائلوں کی تیاری کے منصوبے کا افتتاح 

دبئی24؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع ) ایرانی وزارت دفاع نے عالمی دباؤ اور امریکی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے نئے میزائلوں کی تیاری کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے میزائلوں کی نئی لائن کے افتتاح کے موقع پر ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا کہ ان کا ملک دفاعی شعبے میں مزید منصوبوں پر بھی کام شروع کرے گا۔

سعودی عرب::23؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فوج نے ہفتے کے روز مملکت کی سرحد میں دراندازی کرنے والے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کے پاسداران کے ارکان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق حوثی ملیشیا کے جنگجو مملکت کے صوبے عسیر کے مقابل سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقے میں داخل ہو گئےاور سعودی سرحد پر پہنچنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کا مقصد اولین صفوں میں موجود عسکری نگرانی کے دستوں کو نشانہ بنانا تھا۔

یروشلم22؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج اور میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارہ کی ایک یہودی بستی میں چاقو زنی کے ایک واقعہ میں تین اسرائیلی ہلا ک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملہ کے شکار چاروں افراد اسرائیلی ہیں۔  دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ واردات انجام دینے والے شخص کو گولی ماری گئی لیکن اس کے ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

قطر22؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے پڑوسی عرب ملکوں کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعات اور حل طلب معاملات کے تصفیے کے لیے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوحہ پڑوسی ملکوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطر اور چار دوسرے عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امیر قطر نے واضح الفاظ میں مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

سیول19؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  شمالی کوریا کی حکومت نے عوام کے دلوں میں خوف پیدا کرنے کے لئے فیکٹری سے تانبے کا سامان چرانے، جسم فروشی ، جنوبی کوریا کے ساتھ میڈیا پروگراموں کا تبادلہ کرنے اور دیگر معمولی جرائم کے لئے قصورواروں کو سرعام موت کی سزا دی ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے آج جاری ایک میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جن جگہوں پر لوگوں کو سزائیں دی گئی ہیں ان میں ندیوں کے ساحل ، اسکولوں کے میدان اور مصروف بازار شامل ہیں۔