Live Madinah

makkah1

dushwari

تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے نجران میں ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کو جزوی نقصان پہنچا 

ریاض :12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر نجران کے علاقے میں گرنے والے اس میزائل کی متعدد تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے اس میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کار کو نقصان پہنچا ہے۔

واشنگٹن:09؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا میں نیو یارک شہر کے علاقے مین ہیٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگنے کے سبب دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں صبح سویرے عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اس واقعے میں دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ۔شہر کے مصروف اور اہم علاقے مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور پر لگنے والی عمارت کو بجھانے کے لیے درجنوں کی تعداد میں فائر فائٹر ز نے آگ نجھانے کا کا م کیا ۔

ایک طیارے میں آگ گئی ،حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،تمام مسافر محفوظ رہے 

ٹورنٹو:06؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر2 طیارے آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارے میں آگ لگ گئی تاہم دونوں طیاروں میں موجود مسافر خیریت سے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارکنگ میں موجود طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے طیارے سے ٹکراگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی ۔فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ ریسکیو اہلکار جہاز میں موجود مسافروں کو جہاز باہر نکال لیا گیا۔

آگ پر قابو پانے کیلئے 160فائرفائٹرز نے حصہ لیا ،تفتیش شروع کردی ، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ،حکام

نیویارک:29؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) برانکس کے علاقے میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رات گئے نیویارک کے علاقے برانکس میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

منیلا:25؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)شدید سیلاب سے نبرد آزما   فلپائنکے ایک چار منزلہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔فلپائن کے شہر داواؤ کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ فرنیچر کے شوروم میں لگی۔ ابتدائی طورپر تیسرے درجے کی آتشزدگی قرارپانے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجےمیں کال سنٹرمیں کام کرنے والے ملازمین سمیت عمارت میں موجود 40 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔شہر کے میئر نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ زخمی 6 افراد کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ممبئی:18؍ڈسمبر2017(فکروخبرذرائع)ممبئی کے مضافات اندھیری (مشرق) کے ساكی ناكہ میں آج علی الصبح ایک دکان میں آگ لگنے سے 12 افراد کی موت ہو گئی۔ ممبئی فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ لکشمی نارائن مندر کے پاس كھیراني روڈ پر واقع بھانو فرسارن میں علی الصبح تقریبا سوا چار بجے آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں 4:34 بجے تک جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں اور تقریبا نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے دکان مکمل طور پر راکھ ہوگئی۔واقعہ کے وقت 10 سے 15 لوگ دکان میں موجود تھے جن میں سے 12 افراد کی لاشیں ملبہ سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ باقی لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

سرینگر۔15 دسمبر2017(فکروخبر /ذرائع) شہر خاص کے گوجوارہ علاقہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں13 دکانیں اوران میں موجود ہر قسم کاساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔اور کروڑوں روپے مالیت کی املاک دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں ایک دکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمپلیکس کیساتھ ساتھ نزدیکی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیویارک:12؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 8 روز سے لگی آگ 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 1000 مکانات اور عمارتیں جلنے سے دولاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے اور 5 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ سے لڑنے میں مصروف ہیں۔سی این این کے مطابق یہ کیلی فورنیا کی تاریخ کی پانچویں بڑی آتشزدگی ہے اور اس آگ کو تھوماس فائر کا نام دیا گیا ہے۔جنوبی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی یہ آگ 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے جو کہ امریکی شہروں نیویارک اور بوسٹن کے مشترکہ رقبہ سے بھی زیادہ ہے۔

قاہرہ:11؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)قطر ایئرویز کے ایک طیارے میں آگ لگنے سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ۔ تاہم آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر ایئر ویز کے ایک طیارے اے 321 کو مینٹی ننس کے لیے دوحا کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے سے دور پارک کیا گیا تھا، جہاں طیارے کی دیکھ بھال کا عمل جاری تھا کہ طیارے کے کیبن میں آگ لگ گئی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ آگ کیبن میں سٹیلائٹ کمیونی کیشن انٹینا میں لگنے کے باعث پھیلی۔قطر ایئرویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا تھا اور اس میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واشنگٹن:08؍ڈسمبر 2017(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔آگ لگنے کے بعد اب تک دو لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر چار دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے 80 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کے خدشات ہیں اس وقت بھی آگ لاس انجیلس کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ متعدد پوش علاقے اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے دو لاکھ کے قریب افراد کو دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

صفحہ 1 کا 2