Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

کنور :19؍فروری2018(فکروخبرنیوز)گزشتہ دنوں قتل کئے گئے کانگریسی کارکن محمد شعیب کے قتل معاملہ میں پولس نے دو سی پی ائی ایم کارکنان کو گرفتار کر تے ہوئے عدالت کے روبرو حاضر کیا ہے ، اتوار کے روز پولس نے اس قتل معاملہ میں اپنی کارروائی کے دوران آٹھ افراد کو حراست میں لیا تھا،یاد رہے کہ13 فروری محمد شعیب کو کچھ انجان لوگوں نے بے دردی سے تھرور میں قتل کر د یا تھا ،

شمس آباد ۔12 فروری2018(فکروخبر /ذرائع)   آل انڈیا نیشنل کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اپنی انتخابی مہم جن آشرواد یاترا کے تیسرے دن دوشنبہ کی شروعات حیدرآباد ۔ کرناٹک علاقہ کی مشہور شمس آباد درگاہ پر حاضری دے کر کی۔راہل گاندھی نے ان دلت تنظیموں کے ساتھ بھی اتوار کو تبادلہ خیال کیا جنہوں نے گنگاوتی میں کالے جھنڈے دکھا کر داخلی ریزرویشن کے تعلق سے سدشیوا کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔راہل گاندھی نے سرگرم دلت کارکنوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبہ پر جلد ہی غور کیا جائے گا نیز انہوں نے وزیر اعلی سدرا میا سے کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی قیادت کو رپورٹ بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ کو خود دیکھیں گے۔

نئی دہلی ۔12 فروری2018(فکروخبر /ذرائع)  کانگریس نے آج الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابقہ حکومتوں کی نکتہ چینی کرکے بیرونی ملکوں میں ایک بار پھر ہندوستان کو بدنام کیا ہے اور اپنی حکومت کی کارگزاریوں کو اس طرح سے پیش کیا ہے گویاان کے آنے کے بعد ہی ملک میں ترقی ہوئی ہے۔کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی کی معمول کی بریفنگ میں کہا کہ سابقہ حکومتوں کو بیرون ملک جاکر بدنام کرنا وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا ہے لیکن مسٹر مودی نے اس کی پرواہ کئے بغیر بیرونی ملکوں میں وزیر اعظم کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔

نئی دہلی:18؍جنوری2018(فکروخبر /ذرائع)ہریانہ میں خواتین کے خلاف لگاتار بڑھ رہے جرائم اور ڈوکلام میں چینی فوجیوں کی دراندازی کے ایشو پر کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ دہلی میں پریس کانفرنس کر کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے مرکزی حکومت سے سات سوال پوچھے ہیں۔ سرجے والا نے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈوکلام سے متعلق جو تصویریں سیٹلائٹ سے سامنے آئی ہیں کیا اس کی جانکاری مرکزی حکومت کو ہے۔

ممبئی ۔11؍ جنوری 2018(فکروخبر/ذرائع) مرکزاورمہاراشٹر میں برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی کی پالیسیوں سے بغاوت کرنے والے سابق ایم پی نانا پٹولے کی کانگریس میں شمولیت کے نتیجے میں ریاست میں سیاسی ہلچل میں اضافہ کا امکان ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان کا خیر مقدم کیا اور پارٹی کے ٹیوئٹر پر پٹولے کے پارٹی میں شامل ہونے کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے پٹولے نے 2014میں بھنڈاڑہ ۔گوندیا سے لوک سبھا کا الیکشن جیتا تھا۔این سی پی لیڈر پرفل پٹیل سے کافی متاثر رہے ،پٹولے نے گجرات الیکشن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور سرکار کے کام کرنے کے طریقوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔

نئی دہلی۔10جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت کی اقتصادی بدانتظامی کی وجہ سے ملک کی معیشت کی رفتار کند پڑ گئی ہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کے اقتصادی منظر نامے پر اکنامک ایڈوائزری کونسل (جو مکمل طور پر غیر فعال ہے ) دوسرے حکام کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے جا رہے ہیں، ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ حکومت اپنی ان اقتصادی بد انتظامی کی جوابدہی سے بچ نہیں سکتی جس کی وجہ سے ملک کی مضبوط معیشت متاثر ہوئی ہے ۔

نئی دہلی:06؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے ملک کی اقتصادی ترقی دھیمی پڑی ہے۔کانگریس رہنما کا یہ بیان اس رپورٹ کے بعد آیا جس میں کہا گیا کہ 2017-18 کے مالی سال کے دوران اقتصادی پیداوار 7.5فیصد سے گر کر6.5بڑھ گیا ہے۔ وزیر اعظم نریند ر مودی اور وزیر خزانہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی اقتصادیات کو نقصان پہنچایا ہے ۔

نئی دہلی:02؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) مسلمانوں میں طلاق ثلاثہ کے عمل کو فوجداری جرم قرار دینے سے متعلق ایک حساس بل جو لوک سبھا میں پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے، آج اس بل کوراجیہ سبھا میں پیشکیا جارہاہے یہ مسودہ قانون گذشتہ ہفتہ ایوان زیریں میں منظور کیا گیا تھا، جس کی رو سے طلاق ثلاثہ غیرقانونی ہوجائے گی اور ایک ہی نشست میں یہ طلاق دینے والے شوہر کو تین سال کی قید ہوگی۔ طلاق ثلاثہ یا طلاق بدعت سے متاثرہ کسی عورت کو خود اپنے اور اپنے نابالغ بچوں کے لئے نان و نفقہ کے لئے مجسٹریٹ سے رجوع ہونے کا اختیار دیا گیا ہے۔

جدہ -:19؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کوئٹہ کے گرجا گھر پر خودکش حملے کی مذمت کردی۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے جا ں بحق ہونے والے کے اعزہ ، پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ زخمیوں کی فوری شفاء کی آرزو ظاہر کی۔ العثمین نے واضح کیا کہ او آئی سی ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی مخالف ہے۔ او آئی سی نے دہشت گردی سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ العثمین نے پاکستان کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ گرجا گھر پر گھناؤنا حملہ کرنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے جملہ تدابیر کا اہتمام کیا جائے۔

نئی دہلی18؍ڈسمبر2017(فکروخبرذرائع)کانگریس نے آج کہاکہ گجرات میں اس نے محاذ ضرور ہارا ہے لیکن جنگ جیت لی ہے اور گھمنڈ، پیسہ اور طاقت کے زور پر ، اقتدار کی طاقت بنیاد پر الیکشن جیتنے اور کانگریس سے پاک ہندستان کا خواب دیکھنے والوں کو شکست دی ہے۔ کانگریس کے گجرات کے انچارج جنرل سکریٹری اشوک گہلوت ، سینئر لیڈر سشیل کمار شندے اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ گجرات انتخابات میں پارٹی صدر راہل راہل گاندھی اور کانگریس کی اخلاقی جیت ہوئی ہے۔

صفحہ 1 کا 6