Live Madinah

makkah1

dushwari

بھٹکل۔19؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) ملکی سطح پرمنعقد ہو نے والے کبڈی ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے بھٹکل تعلقہ کا نام روشن کر نے والے دو نوجوان کھلا ڑی محمد صیام رکن الدین ابن محمد عزیر رکن الدین اور ہریش نا ئیک کے اعزاز میں بھٹکل تعلقہ کبڈی فیڈریشن کی جانب سے آئی بی سرکٹ ہاوس میں آج شام4:30 بجے ایک تہنیتی نشست منعقد کی گئی ،جس میں ان دو نوجوان کھلا ڑیوں کی کامیابی اور بہترین کھیل پر ان کی ہمت افزائی کر تے ہو ئے ان کی شال پوشی کی گئی ،

بھٹکل پہنچنے پر گونگوں  نے کیا خیر مقدم

بھٹکل: 16؍نومبر2017(فکروخبرنیوز) انسان کے اندر اگر کچھ کرنے کا جذبہ پیداہو جائے اور وہ بلند حوصلہ کے ساتھ کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو پھر اس کے مقصد کے حصول کے لئے کوئی بھی مشکلیں رکاوٹ نہیں بنتی ،اوروہ منزل کو حاصل کر لیتا ہے اسی طرح کی ایک مثال کیرلا کے تریشور کے رہنے والے ایک نوجوان نے پیش کی،اس شخص کا نام سنان پی ایس ہے، یہ نوجوان جو نہ بول سکتا ہے اور سننے کی صلاحیت سے بھی محروم ہے ،پورے ہندوستان کے سفر کے لئے نکلا ہوا ہے ،

شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ میں کل 171 افراد نے خون عطیہ کیا 

بھٹکل: 13؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے زیر اہتمام بلڈ ہیلپ لائن کر نا ٹکا ،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور ریڈ کراس سوسائٹی منگلور کے اشتراک اور باہمی تعاون سے آج صبح نوبجے سے شام چار بجے تک بالمقابل مخدومیہ جمعہ مسجد فاطمہ ہال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں انسانیت کی خدمت کے خا طر شہر کے 171 افراد نے اپنا خون عطیہ کیا ۔پروگرام کا آغاز مولا نا نعمت اللہ عسکری ندوی امام وخطیب مخدومیہ جمعہ مسجد کے دعا ئیہ کلمات اور ان کے خون عطیہ سے ہوا ،

انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے اپنا خون عطیہکریں

بھٹکل۔12؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) شاہین اسپورٹس سینٹربھٹکل اور بلڈ ہیلپ لائن کر ناٹکا کے اشتراک اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن ومنگلورو ریڈ کراس سوسائٹی کے باہمی تعاون واشتراک سے 14؍ نومبر کو مخدوم کالونی کے فاطمہ ہال میں خون عطیہ کیمپ کا نعقادکیا جارہا ہے ،فکرو خبر سے بات چیت کر تے ہو ئے شاہین اسپورٹس کے ذمہ داران نے تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ صبح 8 بجے شروع ہو گاجو دوپہر دو بجے تک جا ری رہیگا ،

بھٹکل :12؍نومبر2017(فکروخبرنیوز) ہندوستان کے بگڑتے حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کو در پیش مسائل اور مشکلات سے باخبر کرنے اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے رابطہ سوسائٹی بھٹکل میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا تھا ،اس موقع پر سکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹکا جناب یوسف کنی نے آزادی کے بعد بھی ہندوستان میں مسلمانوں کو در پیش مسائل کا تذکرہ ہوئے انہیں ایک منصوبہ بند طریقہ پر حل کئے جانے کی بات کہی ،

مر ڈیشور۔9؍ نومبر2017(فکرو خبر نیوز) جنتا ویدیا اسکول مر ڈیشور کے 57سال مکمل ہو نے پر گولڈن جبلی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح اتر کنڑا ضلع پنچایت صدر شری متی جئے شری مو گیر نے کیا جبکہ اسکول کی پرا نی عمارت کی مرمت اور اس کی تزئین کر نے کے بعد پرنسپال کے کمرے کا افتتاح جئے شری موگیر کے ہا تھوں اور اسٹا ف روم کا افتتاح تنظیم نائب صدر جناب عنا یت اللہ شاہ بندری کے ہاتھوں کیا گیا ،

بھٹکل میں کرناٹکا راجیہ اتسوا جوش وخروش کے ساتھ منا یا گیا 

بھٹکل :یکم نومبر2017(فکروخبرنیوز)شہر میں کرناٹکا راجیہ اتسوا بڑے جوش وخروش کے ساتھ منا یا گیا شہر کے اسٹیڈیم میں تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے شاندارپروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی،اس موقع پر طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کئے ،پروگرام کی صدارت کررہے رکن اسمبلی منکال ویدیا نے کرناٹکا کے لوگوں کی صلاحیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کنڑا زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے آج ملک بلکہ دنیا بھر میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں ،انہوں نے سرکاری اسکولوں میں سہولیات فراہم ہونے کے باوجود طلباء کی کمی کو لے کر افسوس کا بھی اظہار کیا ،

بھٹکل:31؍اکتوبر2017(فکروخبرنیوز)31اکتوبر کا دن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش ہندوستان میں راشٹریہ ایکتا دوس کے طور پر منایا جاتا ہے اس کا مقصد جنگ آزادی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ہندوستان کی یکجہتی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جاتاہے ، شہر میں بھی 31اکتوبر کوشہری بلدیہ کی جانب سے راشٹریہ ایکتا دوس منایا گیااس موقع پر رن فار یونیٹی پروگرام اور ملک کی سا لمیت کے لئے عہد لینے کی تقریب بھی شامل تھی ، منگل کی صبح ہونے والے اس پروگرام میں بلدیہ صدر ، کونسلر س، جملہ اہلکاروں سمیت اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء نے بھی حصہ لیا ،

سیاسی اور معاشرتی حالات پر مجلس اصلاح وتنظیم میں خصوصی نشست کا انعقاد 

بھٹکل : 25؍اکتوبر2017(فکروخبر نیوز) موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر خطہ میں امن وامان کا ماحول بر قرار رکھنے اور نوجوانوں کی اخلاقی بے راہ روی پر روک لگانے کی خاطر مجلس ااصلاح وتنظیم بھٹکل کے دفتر میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا ،جس میں شہر کے عمائدین اور ذمہ داران نے شرکت کی ،اس موقع پر تنظیم صدر جناب مزمل قاضیا صاحب نے عوامی سوالات کے جوابات دئیے جبکہ بلدیہ صدر جناب صادق مٹا نے بلدیہ دکانوں کو تحویل میں لئے جانے کے معاملہ میں بلدیہ کا اس میں ہاتھ نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈی سی کی جانب سے لیا جا نے والا فیصلہ تھا اس میں بلدیہ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

بھٹکل :26؍اکتوبر2017(فکروخبر نیوز) انتخابات کے دوران سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اتی کرم زمین کو رجسٹر ڈ بنانے کے وعدے کے پورا کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا پرانت رعیت سنگھا کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا گیا ، سنگھا کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات کے موقع پر عوام کے ایک بڑے مسئلہ اتی کرم زمینوں کو رجسٹرڈ کرانے کے وعدہ کئے گئے تھے لیکن انتخابات کے بعد یہ محض ایک انتخابی بات بن کر رہ گئی ،

صفحہ 1 کا 12