Live Madinah

makkah1

dushwari

تازہ ترین خبر:

مقبوضہ بیت المقدس:24؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی شہدا کے جسد خاکی قبضے میں رکھنے اور ان کی واپسی روکنے کیلئے نئے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ فلسطینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کابینہ کی آئینی کمیٹی سے قانون کی منظوری کے بعد اسے کنیسٹ (پارلیمنٹ ) میں پہلی رائے شماری کیلئے بھیجا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کے ریجنل چیف نے فوج کو شہدا کے جسد خاکی واپس نہ کرنے کا اختیار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر شہدا کی وجہ سے کوئی مشکل درپیش نہ ہوتو انہیں غیرمعینہ مدت تک تحویل میں رکھا جاسکتا ہے ۔

قاہرہ:18؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) مصر ی دارالحکومت قاہرہ میں القدس کاز کے موضوع پر الازہر کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس بدھ کو شروع ہوگئی۔ اس میں سعودی عرب سمیت 86ممالک کے وفود شریک ہیں۔ اسکا سلسلہ آج جمعرات کو بھی جاری رہیگا۔ سعودی عرب کی نمائندگی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ صالح آل الشیخ کررہے ہیں۔

تہران:18؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی قیادت میں فلسطینیوں اور القدس کے خلاف ایک نئی اور خطرناک سازش رچی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا امریکا کا عالمی قوانین سے علم بغاوت بلند کرنے کے مترادف ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے زیرانتظام اسلامی پارلیمانی اتحاد کے 13 ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے نے القدس اور فلسطین کو عدم توجہی کا شکار کیا ہے۔

عمان:07؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشیلم) بارے مؤقف تبدیل نہیں کیا اور اب بھی اسے فلسطین کا دارالحکومت سمجھتا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق انھوں نے یہ بات گزشتہ روز اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہی۔اجلاس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کے علاوہ اردن ، فلسطین ، سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ،اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس (یروشیلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متنازعہ فیصلے پر غور کیا گیا ہے۔

غزہ:28؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطین کے دارالحکومت کےلئے متبادل جگہ کی پیشکش کی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہورہی ہے، اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں بھی نئی سیاسی طاقت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تل ابیب:27؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 10 ممالک اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی نائب وزیر خارجہ زیپی ہوٹو ویلز نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے حوالے سے اسرائیل کم از کم 10 ممالک سے رابطے میں ہے تاہم ان ممالک کا نام نہ ظاہرکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان 10 ممالک میں سے کچھ کا تعلق یورپ سے ہے اور فی الحال ہماری بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے۔

قاہرہ:25؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)حال ہی میں سلامتی کونسل میں القدس کے حوالے سے مصر کی جانب سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی۔ یہ قرارداد امریکا نے اسرائیل کے حق میں ویٹو کردی تھی۔قرار داد پیش کرنے والے ملک مصرپر بھی تنقید کی گئی کہ اس نے اس قرارداد میں براہ راست امریکا کا ذکر نہیں، ورنہ امریکا اس قرارداد کو ویٹو نہ کرتا۔مصر کے معاصر عزیزاخبار الیوم کو دیئے گئے انٹرویو میں مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے قرارداد میں نام نہ لینے کی وجہ بتائی ہے۔

بین الاقوامی برادری کی قیادت اپنے ضمیر کو نام نہاد جمہوریت کے کھوٹے سکوں کے عوض فروخت کرنے سے بچیں

استنبول:23؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا انصاف نہیں بلکہ ظلم کا حامی اور طرف دار ہے۔ موجودہ امریکی حکومت دنیا کو ڈالروں پر بلیک میل کررہی ہے اور ڈالروں کے عوض عالمی ضمیرکا سودا کرنا چاہتی ہے۔ امریکیو تم ڈالروں سے ترک قوم کے ضمیر نہیں خرید سکتے، بین الاقوامی برادری کی قیادت اپنے ضمیر کو نام نہاد جمہوریت کے کھوٹے سکوں کے عوض فروخت کرنے سے بچیں۔

واشنگٹن:21؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر امریکا مخالف ووٹ دینے والے ممالک کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا مخالف ووٹ آنے کی پروا نہیں، وہ ہم سے لاکھوں نہیں، کروڑوں بلکہ اربوں ڈالر امداد لیتے ہیں اور ووٹ بھی ہمارے خلاف دیتے ہیں

رملہ:17؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک ایسے مسودہ قرار داد پر غور کر رہی ہے کہ جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بیت المقدس شہر کے بارے میں کسی بھی فیصلہ کی قانونی حثیت نہیں ہے اور اسے منسوخ سمجھا جانا چاہیے۔ اس مسودے میں امریکی صدر کی طرف سےیک طرفہ اقدام کے تحت القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانےکو باطل قرار دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض منصور نے بتایا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک سے کہا ہے کہ ہم القدس کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد پر کسی بھی وقت رائے شماری کے لیےتیار ہیں۔

صفحہ 1 کا 2